پروکٹر اینڈ گیمبل نے امبی پور کا حصول مکمل کر لیا

سنسناٹی، 5 جولائی 2010ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی (این وائی ایس ای: PG) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے 320 ملین یورو میں سارا لی کارپوریشن (این وائی ایس ای: SLE) سے امبی پور برانڈ کے حصول کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ یہ سودا یورپ میں ضوابط پر نظر ثانی اور کام پر مجلس مشاورت پر منحصر تھا جو کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔ امبی پور 80 سے زائد ممالک میں موجود رکھنے والا ایک عالمی ایئر کیئر برانڈ ہے، اور غسل خانے میں استعمال ہونے والی متعدد مصنوعات کا بھی حامل ہے اور مغربی یورپ اور ایشیا میں بھرپور موجودگی رکھتا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20090115/CLTH035LOGO-a)

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090115/CLTH035LOGO-a)

پی اینڈ جی گروپ کے صدر برائے گلوبل ہوم کیئر ڈیوڈ ٹیلر نے کہا کہ “ہم اس معاہدے کی تکمیل پر بہت خوش ہیں اور مسرور ہیں کہ ہم امبی پور کے کاروبار کو اپنے ادارے کے ساتھ ملا سکتے ہیں۔ امبی پور کا حصول دنیا کے مزید خطوں میں زیادہ صارفین تک خدمات پیش کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے ذریعے ہوم کیئر خصوصا ایئر کیئر میں پی اینڈ جی کی عالمی قیادت کو مزید مستحکم کرتا ہے۔”

ٹیلر نے مزید کہا کہ “اب ہم کئی مواقع پر مسابقت حاصل کر سکتے ہیں جنہیں ہم ایئر کیئر اور ٹوائلٹ کیئر میں امبی پور کی اعلی کارکردگی کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے دیکھ رہے تھے۔ یہ حصول صارفی ادراک، اختراع، برانڈ تعمیر اور گو-ٹو-مارکیٹ ایگزی کیوشن میں پی اینڈ جی کی بنیادی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا تاکہ فیبریز اور امبی پور دونوں برانڈز کو آنے والے کئی سالوں میں تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔”

ساری لی کارپوریشن کے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مارسل اسمٹس نے کہا کہ “ہم اپنے ایئر کیئر کاروبار امبی پوری کی صارفی مصنوعات کی معروف کمپنی پی اینڈ جی کو فروخت کرنے پر خوش ہیں،” اسمٹس نے مزید کہا کہ “ہمارا ماننا ہے کہ یہ فروخت اس جدید کاروبار کی شاندار صلاحیتوں کی توثیق کرتی ہے۔ یہ فروخت سارا لی کو ان شعبوں پر اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کی سہولت دے گی جہاں وہ مضبوط مسابقتی پوزیشن کا حامل ہے اور حصص یافتگان کے لیے اہمیت حاصل کر سکتا ہے۔”

مستقبل کے حوالے سے بیانات

تاریخی حقائق کے علاوہ اس اعلامیہ یا پریزینٹیشن میں پیش کردہ دیگر تمام بیانات مستقبل کے حوالے سے بیانات شمار ہوتے ہیں، جیسا کہ پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ برائے 1995ء میں اسے نام دیا گیا ہے۔ اس طرح کے بیانات مالیاتی ڈیٹا، مارکیٹ توقعات اور کاروباری منصوبہ جات پر منحصر ہوتے ہیں جو صرف بیانات کے جاری کیے جانے کے موقع پر دستیاب ہوتے ہیں، جو زائد المیعاد یا نامکمل ہو سکتے ہیں۔ ہم نئی معلومات، مستقبل کے واقعات یا دیگر عناصر کے نتیجے میں مستقبل کے حوالے سے بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں قبول کرتے۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات فطری طور پر مشتبہ ہوتے ہیں اور صارفین کو لازما تسلیم کرنا چاہیے کہ واقعات نتائج کو ہماری امیدوں سے یکسر مختلف کر سکتے ہیں۔ اس اعلامیہ یا پریزینٹیشن میں پیش کردہ خطرات و غیر ممکنات کے علاوہ متعدد ایسے عناصر ہیں جو حقیقی نتائج کو اس طرح کے بیانات میں پیش کردہ ممکنہ نتائج سے مادی طور پر مختلف کر سکتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں (1) کاروباری منصوبوں کو مکمل کرنے کی صلاحیت، مقابلاتی سرگرمی خصوصا دیگر مصنوعات کے زمروں اور جغرافیائی مارکیٹوں (خصوصا ترقی پذیر ممالک میں)جنہیں ادارے نے  توجہ کے لیے منتخب کیا ہے، بشمول موجودہ سیلز اور بڑھتی ہوئی موجودہ سیلز اور حجم سود مندی؛ (2) جاری حصول اور تجریدی سرگرمیاں کی کامیاب تکمیل کی صلاحیت اور بنیادی کاروباری مقاصد کی تکمیل کی صلاحیتوں کو متاثر کیے بغیر ان سودوں کے بیان کردہ اہداف کے مطابق اخراجات و ترقی کی ہم کاری ؛ (3) جاری ادارہ جاتی تبدیلیوں کو کامیابی سے منظم کرنے کی صلاحیت جنہیں ترقی کی حکمت عملیوں میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ساتھ ساتھ کلیدی ملازمین کو شناخت کرنے، انہیں پروان چڑھانے اور برقرار رکھنے کی صلاحیت؛ (4) کلیدی صارفی تعلقات کو منظم اور برقرار رکھنے کی صلاحیت؛ (5) کلیدی ساخت گری اور رسد کے وسائل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت (بشمول واحد فراہم کنندہ و کارخانے کے ساخت گری وسائل)؛ (6) انضباطی، محصولاتی اور قانونی شرائط اور معاملات (بشمول مصنوعاتی جوابدہی، پیٹنٹ، حقوق دانش، مقابلاتی قوانین کے معاملات اور محصولاتی پالیسی) کو کامیابی سے منظم کرنے اور زیر التوا معاملات کو موجودہ اندازوں کے عین مطابق حل کرنے کی صلاحیت؛ (7) ساخت گری اور سرگرمیوں کے اخراجات کے حوالے سے اخراجات کو بہتر بنانے کے منصوبہ جات کے کامیاب نفاذ، حصول اور برقرار رکھنے کی صلاحیت، جس میں ادارے کے آؤٹ سورسنگ کے منصوبے بھی شامل ہیں؛ (8) کرنسی (بشمول متعدد ممالک میں کرنسی مسائل جیسا کہ وینیزویلا، چین اور بھارت)، قرضہ جات،شرح سود اور مال خرچ انکشاف اور اہم کریڈٹ و لیکوئڈٹی مسائل کو کامیابی سے منظم کرنے کی صلاحیت؛ (9)  جاری عالمی سیاسی اور/یا اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور انتشار کو منظم کرنے کی صلاحیت، خصوصا ادارے کی اہم جغرافیائی مارکیٹوں میں، ساتھ ساتھ عالمی علاقائی کریڈٹ بحران یا دہشت گردی اور دیگر معاندانہ سرگرمیوں کے نتیجے میں سیاسی اور/یا اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور انتشار؛ (10) مقابلاتی عناصر، بشمورل قیمتوں، ترویجی فوائد اور مصنوعات کی تجارتی شرائط کو کامیابی سے منظم کرنے کی صلاحیت؛ (11) پیٹنٹ کو برقرار رکھنے اور مقابل اداروں کی ٹیکنالوجیکل ترقیوں اور انہیں دیے گئے پیٹنٹ کا جواب دینے کی صلاحیت؛ (12) ادارے کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو کامیابی سے منظم کرنے کی صلاحیت؛ (13) بڑھتی ہوئی ابلاغی تقسیم کے اس دور میں صارفین کے قریب رہنے کی صلاحیت؛ (14) اختراع میں برتری برقرار رکھنے اور ہمارے برانڈز کی مثبت شہرت کو برقرار رکھنے کی صلاحت ؛ اور (15) کلیدی انفارمیشن ٹیکنالوجی نظاموں پر بھروسے اور انہیں برقرار رکھنے کی صلاحیت۔ حقیقی نتائج کو متوقع نتائج سے مختلف کرنے والے عناصر کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے ہماری تازہ ترین10-K ، 10-Qاور 8-K  رپورٹس ملاحظہ کیجیے۔

پروکٹر اینڈ گیمبل کے بارے میں

دن میں چار ارب مرتبہ پی اینڈ جی کی مصنوعات دنیا بھر کے افراد کی زندگیوں کا حصہ بنتی ہیں۔ ادارہ قابل بھروسہ، معیاری اور قائدانہ برانڈز کے مستحکم ترین پورٹ فولیوز میں ایک کا حامل ہے جس میں پیمپرز (ر)، ٹائیڈ (ر)، ایریل (ر)، آلویز (ر)، پینٹین (ر)، ماک 3 (ر)، باؤنٹی (ر)، ڈان (ر)، گین (ر)، پرنگلز (ر)، چارمن (ر)، ڈاؤنی (ر)، لینور (ر)، ایامز (ر)، کریسٹ (ر)، اورل بی (ر)، ڈیوراسیل (ر)، اولے (ر)، ہیڈ اینڈ شولڈر (ر)، ویلا (ر)، جیلٹ (ر)، براؤن (ر) اور فیوژن (ر)۔ پی اینڈ جی کمیونٹی میں دنیا بھر کے تقریبا 80 ممالک میں کام کرنے والے اندازا ایک لاکھ 35 ہزار ملازمین شامل ہیں۔ پی اینڈ جی اور اس کے برانڈز کے بارے میں تازہ ترین خبروں اور تفصیلی معلومات کے لیے http://www.pg.com ملاحظہ کیجیے۔

سارا لی کارپوریشن کے بارے میں

سارا لی (این وائی ایس ای: SLE) ہر روز دنیا بھر میں لاکھوں صارفین اور خریداروں کو خوشیاں عطا کرتا ہے۔ ادارہ دنیا کے سب سے زیادہ پسندیدہ اور معروف پورٹ فولیوز کا حامل ہے جس میں اس کی جدید اور قابل بھروسہ غذائی، مشروباتی، گھریلو اور جسمانی دیکھ بھال کے برانڈز شامل ہیں، جیسا کہ امبی پور، بال پارک، ڈاؤ ایگبرٹس، ہل شائر فارم، جمی ڈین، کیوی، سینکس، سارا لیو اور سینسیو۔ مجموعی طور پر یہ برانڈز تقریبا 180 ممالک میں سالانہ خوردہ فروخت میں 13 ارب ڈالرز کا اضافہ کرتے ہیں۔ سارا لی کی کمیونٹی دنیا بھر میں 41 ہزار ملازمین پر مشتمل ہے۔ سارا لی اور اس کے برانڈز کے بارے میں تازہ ترین خبروں اور تفصیلی معلومات کے لیے www.saralee.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی

رابطہ: برائے ذرائع ابلاغ، مرینہ بارکر، یورپ کارپوریٹ کمیونی کیشنز، +44.193.289.6310، barker.mr@pg.com؛ یا

پال فوکس، گلوبل کارپوریٹ کمیونی کیشنز، +1-513-983-3465، fox.pd@pg.com؛ یا

جینیفر چیلون، +1-513-983-2570، chelune.jj@pg.com؛ یا

میری-لورے سیلواڈو، ہوم کیئر گلوبل بزنس یونٹ، +1-513-983-7643، salvado.ml@pg.com؛یا

برائے سرمایہ کار تعلقات،جان کیویلیئر، +1-513-983-9974، chevalier.jt@pg.com، تمام برائے پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی