ٹولیڈو، اوہائیو، ستمبر 13 / پی آر نیوز وائر / ایشیا نیٹ /
مرکب نظام اور رہائشی و تجارتی تعمیرات کے مواد کے لیے فائبر گلاس کو تقویب پہنچانے والے مخصوص مواد تیار کرنے والے معروف عالمی ادارے اوونز کارننگ نے آج کیپیواری برازیل میں موجود کارخانے کو فروخت کرنے کے فیصلہ کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ کیپیواری کے کارخانے کی اس وقت فروخت سے برازیل مسابقتی اتھارٹی کے ساتھ ادارے کے جاری مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے اور طویل المیعاد منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔
دلچسپی رکھنے والے ادارے ، کارپوریٹ ڈویلپمنٹ کے نائب صدر ہیری شاوسے فون نمبر +1-419-248-6558 یا Harry.Shaw@owenscorning.com پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
اونز کارننگ کے بارے میں
اوونز کارننگ مرکب نظام اور رہائشی و تجارتی تعمیرات کے مواد کے لیے گلاس فائبر کو تقویت پہنچانے والے مخصوص مواد تیار کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ 56 مستقل سالوں سے فورچیون 500 فہرست میں شامل اوونز کارننگ حل پیش کرنے، مارکیٹ کو بدلنے اور زندگیوں کو بہتر بنانے کے ذریعے ماحول دوستی کو فروغ دینےکے لیے کوشاں ہے۔ 1938ء میں قائم ہونے والے اوونز کارننگ کی سالانہ فروخت 4.8 ارب ڈالرز بمطابق 2009ء ہے اور پانچ براعظموں کے 28 ممالک میں اس کے ملازمین کی تعداد تقریباً 16 ہزار ہے۔ او سی وی (ٹ م) ری انفورسمنٹس، او سی وی (ٹ م) ٹیکنیکل فیبرکس اور او سی وی (ٹ م) نان-ووون ٹیکنالوجیز اوونز کارننگ کے کمپوزٹ سلوشن کاروبار کو روپ دینے والے تین بنیادی کاروباری یونٹ ہیں۔ یہ کاروبار قوت بخشنے والی مختلف مصنوعات کی وسیع تر رینج فراہم کرتے ہیں جو فولاد، لکڑی اور المونیم کے ہلکے وزن کے متبادل فراہم کرتی ہیں اور اس طرح وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت بھی فراہم کرتی ہیں۔ مزید معلومات http://www.owenscorning.com پر دستیاب ہیں۔
ذریعہ: اونز کارننگ
رابطہ: کیری ڈسبرگ، اونز کارننگ، +1-419-248-5939