– ایشیا بحر الکاہل آپریشنز میں اضافہ
ہانگ کانگ، 2 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –
زینی میکس (ر) کی میڈیا کمپنی بیتھیسڈا سافٹورکس (ر) نے آج اعلان کیا کہ اس نے سڈنی، آسٹریلیا میں نیا پبلشنگ دفتر قائم کرلیا ہے۔ زینی میکس آسٹریلیا پرائیوٹ لمیٹڈ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بیتھیسڈا کی عنوانات کی فروخت، مارکیٹنگ اور تقسیم کاری کی براہ راست نگرانی کرے گا۔
زینی میکس آسٹریلیا کا قیام آسٹریلیا کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے اور ساتھ ساتھ ادارے کی ایشیا بحر الکاہل خطے سے وابستگی کو بھی۔ زینی میکس ہانگ کانگ اور ٹوکیو میں بھی آپریشنز رکھتا ہے۔
آسٹریلیا میں نئے دفتر کا آغاز نئے خطے میں سائمن آلٹی کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے تقرری کے ساتھ ہوا ہے۔ آلٹی حال ہی میں ون ٹو انودر پرائیوٹ لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر تھے جہاں وہ اور ان کی ٹیم نے دی ایلڈر اسکرولز V: اسکائی رم (ر) سمیت بیتھیسڈا کے دیگر کامیاب اجراء میں مرکزی کردار ادا کیا۔
زینی میکس یورپ لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سین برینن نے کہا کہ “گیمز کی صنعت – خصوصاً گزشتہ چار سالوں میں بیتھیسڈا کے عنوانات کی فروخت اور مارکیٹ پر کام – میں سائمن کا تجربہ اور مہارت ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ ہم سڈنی میں پبلشنگ دفتر کھول رہے ہیں۔آگےدیکھتے ہوئے 2014ء بیتھیسڈا کے لیے ایک متوقع بڑا سال ہے جس میں ہم تین ٹرپل اے عنوانات جاری کریں گے:دی ایلڈر اسکرولز (ر) آن لائن، وولفنسٹائن (ر): دی نیو آرڈر ٹ م اور دی ایوِل وِداِن ٹ م۔”
زینی میکس میڈیا کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.zenimax.com ملاحظہ کریں۔ بیتھیسڈا سافٹورکس اور اس کے گیمز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.bethsoft.com۔
زینی میکس میڈیا انکارپوریٹڈ کے بارے میں
زینی میکس میڈیا ایک ابلاغی ادارہ ہے جو نجی ملکیت ہے اور اس کا صدر دفتر واشنگٹن ڈی سی کے باہر اور بین الاقوامی پبلشنگ دفاتر لندن، پیرس، فرینکفرٹ، آئنڈہوون، ہانگ کانگ، سڈنی اور ٹوکیو میں ہیں۔ اپنے ماتحت اداروں کے ذریعے زینی میکس میڈیا کونسولز، پی سی اور دستی/وائرلیس ڈیوائسز کے لیے اصلی انٹرایکٹو تفریحی مواد تخلیق اور شایع کرتا ہے۔ زینی میکس میڈیا کے شعبوں میں بیتھیسڈا سافٹورکس ، بیتھیسڈا گیم اسٹوڈیوز، آئی ڈی سافٹویئر ، آرکین اسٹوڈیوز، ٹینگو گیم ورکس، زینی میکس آن لائن اسٹوڈیوز، بیٹل کرائی اسٹوڈیوز، زینی میکس یورپ لمیٹڈ، زینی میکس ایشیا کے کے، زینی میکس ایشیا پیسفک لمیٹڈ اور زینی میکس آسٹریلیا پرائیوٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ زینی میکس میڈیا کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.zenimax.com۔
بیتھیسڈا سافٹورکس کے بارے میں
زینی میکس میڈيا انکارپوریٹڈ کے کمپنیوں کے خاندان کا حصہ بیتھیسڈا سافٹورکس انٹرایکٹو تفریحی سافٹویئر شایع کرنے ولا عالمی ادارہ ہے۔ بیتھیسڈا کے عنوان کے تحت پیش کردہ ٹائٹلز میں مشہور زمانہ فرنچائزز ایلڈر اسکرولز (ر)، ڈوم (ر)، کویک (ر)، فال آؤٹ (ر)، وولفنسٹائن (ر)، ڈس آنرز (ر)، پرے (ر) اور ریج (ر) شامل ہیں۔ بیتھیسڈا سافٹورکس کی مصنوعات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.bethsoft.com۔