واشنگٹن، 1 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — سالانہ سی جی اے پی تصویری مقابلہ، جس کا مقصد دنیا بھر کے نوآموز اور پیشہ ور افراد کو فوٹوگرافی کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو نمایاں کرنا ہے، اب درخواستوں کے لیے کھل گیا ہے۔
اس اعلامیہ سے منسلک ملٹی میڈیا اثاثے حاصل کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیے
http://www.multivu.com/players/English/7065952-cgap-2014-photo-contest-financial-inclusion
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140701/123582
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20110412/MM81963LOGO
2014ء سی جی اے پی تصویری مقابلے کے لیے اپنی درخواستیں 8 اکتوبر 2014ء سے قبل CGAP.org پر آن لائن جمع کروائیں۔
سی جی اے پی ایسی تصاویر کی تلاش میں ہے جو مالیاتی خدمات تک رسائی کے زبردست طریقوں کو نمایاں کریں، جیسا کہ بچت، بیمہ، ادائیگی اور قرض، جو غریب افراد کو اپنے پیچیدہ مالی حالات کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ موبائل مالیاتی خدمات غریب افراد کے لیے اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنے کا ایک ذریعہ ہیں ، لیکن یہ صرف واحد آپشن نہیں۔ برادریوں میں قائم بچت گروپ، چھوٹے ادارے، اور مائیکروفنانس کام کرنے والی مالیاتی شمولیت کی دیگر مثالیں ہیں۔ سی جی اے پی تصویری مقابلے کے لیے پیش کردہ تصاویر مختلف مصنوعات، اداروں اور طریقوں کی نمائندگی کرسکتی ہیں، اور سماجی، اقتصادی، ترقیاتی اور ٹیکنالوجی کے مسائل کی وسیع اقسام کو بیان کرسکتی ہیں۔ تمام خطوں سے پیش کردہ درخواستوں کا خیرمقدم کیا جائے گا، دیہی و شہری دونوں علاقوں سے۔
گزشتہ فاتحین میں زبردست اور تخلیقی تصاویر شامل ہیں جنہیں مالیاتی شمولیت اور عالمی ذرائع ابلاغ کے ساتھ پیش کیا گیا۔ 2013ء مقابلہ اب تک کا سب سے زبردست مقابلہ تھا جس میں 90 سے زیادہ ممالک سے 3,890 درخواستیں موصول ہوئیں۔ گزشتہ سال جیتنے والی تصاویر نے دنیا بھر میں زبردست تشہیر حاصل کی اور بی بی سی منڈو، بی بی سی ویت نام، ہفنگٹن پوسٹ، اور بزنس انسائیڈر سمیت کئی آن لائن گیلریوں میں پیش کی گئیں۔
2014ء میں کئی انعامات دیے جائیں گے جن میں پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام اور ساتھ ساتھ عام ووٹوں کی بنیاد پر عوامی پسند کا فاتح بھی شامل ہے۔
فوٹوگرافی کے ذریعے ہماری مدد کیجیے کہ کس طرح مالیاتی شمولیت غریبوں کی زندگیوں کو بہتر بناسکتی ہے اور اس کے لیے اپنی تصاویر جمع کروائیے اور اس اعلان کو اپنے اردگرد کے لوگوں کے سامنے پیش کیجیے۔ اپنی تصاویر آج ہی جمع کروائیں اور اپنے نیٹ ورکس میں اس مقابلے کے اعلان کو شیئر کریں۔
سی جی اے پی کے بارے میں
سی جی اے پی (دی کنسلٹیٹو گروپ ٹو اسسٹ دی پؤر) 34 معروف اداروں کی ایک عالمی شراکت داری ہے جو مالیاتی شمولیت کو آگےبڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ سی جی اے پی عملی تحقیق اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں، پالیسی سازوں اور فنڈ دینے والوں کی متحرک شمولیت کے ذریعے جدید حل تیار کرتا ہے تاکہ ان طریقوں کو بڑے پیمانے پر پیش کیا جاسکے۔ عالمی بینک میں قائم سی جی اے پی غریبوں کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی کو بڑھانے اور اس طرح ان کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے شواہد کی بنیاد پر ایک تائیدی پلیٹ فارم کے ساتھ مارکیٹ ترقی کے لیے ذمہ دار نتیجہ خیز طریقے کو یکجا کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے www.cgap.org۔
The post 2014ء سی جی اے پی تصویری مقابلے کے لیے درخواستیں طلب appeared first on Business News Pakistan.