Breaking News

2016ء چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئر (گوانگ چو) 18 مارچ کو آغاز کے بعد 3,800 سے زیادہ نمائش کنندگان کو پیش کرے گا

گوانگ چو، چین، 14 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/– دنیا کا معروف چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئر (سی آئی ایف ایف) 18 مارچ کو چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کمپلیکس (پاچو کمپلیکس) اور پولی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایکسپو (پی ڈبلیو ٹی سی) میں شروع ہوگی اور دنیا بھر سے 30 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 3,800 نمائش کنندگان اور 190 ممالک کو خطوں کے مہمانوں کو پیش کرے گی۔

CIFF 2016 will open at China Import and Export Fair Complex (Pazhou Complex) and Poly World Trade Centre Expo (PWTC) on March 18 and feature more than 3,800 exhibitors from over 30 countries and regions worldwide.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160314/0861602035

اب اپنے 19 ویں سال میں موجود 2016ء سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) میلے کے دو مراحل کے دوران شریک اداروں کے لیے انتظام کرنے کی خاطر 750,000 مربع میٹر کا نمائشی علاقہ پیش کررہا ہے، جس میں پہلا مرحلہ 18 سے 21 مارچ کو گھریلو فرنیچر اور دوسرا مرحلہ 28 سے 31 مارچ کو دفتری فرنیچر کے لیے ہوگا۔

ایک مقام میلہ جو فرنیچر کی صنعت کے تمام شعبوں کا احاطہ کرے گا جس میں گھریلو فرنیچر، گھریلو سجاوٹ اور گھریلو اشیا سے لے کر گھریلو پارچہ بافی، آؤٹ ڈور اور لیژر کے لیے خصوصی ہالز ہوں گے۔ یہ واحد پلیٹ فارم ہےجو آؤٹ ڈور فرنیچر اور طرز زندگی پر خاص توجہ رکھتا ہے۔

چین میں سب سے بڑے قدیم فرنیچر شعبے کے ساتھ سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) کی توجہ موجودہ ڈیزائن رحجانات، ٹیکنالوجیوں اور مصنوعات پر ہے اور یہ جدید ترین مصنوعات و خدمات انوویٹو ڈیزائن ہال اور کسٹم فرنیچر پویلین میں پیش کرتا ہے۔

2016ء سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) کا ایک اور انتہائی شعبہ جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے اسمارٹ گھریلو حلوں کو پیش کرنا ہے جو جدید گھریلو خودکاری کے حل اور جدید ٹیکنالوجیوں کا مظاہرہ کررہا ہے۔

اسمارٹ گھریلو صنعت کے معروف ادارے جیساکہ منواہ، سومنوپرو اور ایون لونگ نمائش میں بوتھ قائم کریں گے اور اپنی جدید مصنوعات پیش کریں گے مثلاً اسمارٹ میٹریس جو آپ کی سونے کی حالت کو ریکارڈ کرسکتا ہے اور ایک صوفہ جو پڑھنے اور وائرلیس چارجنگ کی سہولیات سے لیس ہے۔

سی آئی ایف ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ “ٹیکنالوجی کے آگے بڑھتے ہوئے زیادہ جدید اور قابل بھروسہ مصنوعات کے حامل اسمارٹ گھر مقدور ہوگئے ہیں۔ اب لوگ نہ صرف ایک سادہ اور اسمارٹ طرز زندگی اپنا سکتے ہیں بلکہ بالکل نیا تجربہ بھی اٹھا سکتے ہیں جو گھریلو تفریح، اسمارٹ کنٹرولز اور حفاظت کے بہتر نظاموں کو ملاتا ہے۔”

بڑھتی ہوئی فرنیچر صنعت کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم انٹرنیشنل فرنیچر ہال 30,000 مربع میٹر کےنمائشی علاقے کے ساتھ  تاریخ میں سب سے بڑا بھی ہوگا جو معروف بین الاقوامی اداروں کی جانب سے فرنیچر ڈیزائن کے مختلف انداز پیش کرے گا۔

کمیٹی نے مزید کہا کہ “ایک پیشہ ورانہ پلیٹ فارم کی حیثیت سے جو نمائش کنندگان اور خریداروں دونوں کو بڑے مواقع پیش کرتا ہے، سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) ہر سال مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔ ہماری توجہ مارکیٹ طلب کو پورا کرنے پر ہیں اور یہی میلے کو دنیا بھر کی فرنیچر کمپنیوں کی سرفہرست پسند بناتی ہے۔

سی آئی ایف ایف کے بارے میں

چین میں پہلا اور سب سے بڑا فرنیچر میلہ ہونے کی حیثیت سے 37 واں سی آئی ایف ایف چائنا نیشنل فرنیچر ایسوسی ایشن، چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (گروپ)، گوانگ ڈونگ فرنیچر ایسوسی ایشن، ہانگ کانگ فرنیچر اینڈ ڈیکوریشن ٹریڈ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہوگی اور اس کی میزبانی چائنا فارن ٹریڈ گوانگ جو ایگزی بیشن جنرل کارپوریشن کرے گی۔

سی آئی ایف ایف گوانگ چو ہائی چو ضلع میں ہے جو نقل و حمل کے مقامی نیٹ ورک کے لیے آسان رسائی رکھتا ہے۔ میلہ گوانگ چو بایون ہوائی اڈے سے 40 منٹ کی ڈرائیو پر ہے جس کے لیے مفت شٹل بسیں دستیاب ہیں۔ مہمان پاچو میٹرو اسٹیشن یا سنگانگ ڈونگ اسٹیشن سے میٹرو لائن 8 بھی پکڑ سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.ciff-gz.com/۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160314/0861602035

Check Also

IG Punjab Visits Lahore Chamber to Strengthen Business Security

Lahore: Inspector General of Police Punjab, Dr. Usman Anwar, visited the Lahore Chamber of Commerce and Industry (LCCI) with several senior police officials. The visit aimed to discuss security measures for the business community in the region. LCCI P...

The post IG Punjab Visits Lahore Chamber to Strengthen Business Security appeared first on pakistannewsgazette.com.