‫جی سی ایل-ایس آئی کو بلوم برگ نیو انرجی فائنانس کی جانب سے درجہ 1 پی وی بنانے والا نامزد کر دیا گیا

سوچو، چین، 2 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– دنیا کے معروف توانائی گروپ جی سی ایل کے ماتحت ادارے جی سی ایل سسٹم انٹیگریشن ٹیکنالوجی (جی سی ایل-ایس آئی) (ایس ایچ ای: 002506) کو بلوم برگ نیو انرجی فائنانس (بی این ای ایف) کی فوٹووولٹیک (پی وی) ماڈیول بنانے والوں کی درجہ بندی میں درجہ 1 کی فہرست میں نامزد کیا گیا ہے۔ فہرست میں جی سی ایل-ایس آئی سالانہ شمسی ماڈیول گنجائش کی بنیاد پر نمبر 2 دیا گیا ہے۔

بی این ای ایف کا درجہ بندی نظام سینکڑوں شمسی ماڈیول بنانے والوں کی تین درجوں میں درجہ بندی کرتا ہے جس کی بنیاد بینکاری کی قابلیت پر ہوتی ہے – یعنی شمسی توانائی سے متعلقہ منصوبوں کی بینکوں سے بلا-اعادہ قرضے کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی صلاحیت۔

درجہ 1 ساخت گروں کو ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ اپنا برانڈ فراہم کرنے، پانچ ایسے مختلف منصوبوں کے لیے خود ساختہ مصنوعات فراہم کرنے کے قابل ہیں جنہیں پانچ مختلف (غیر ترقیاتی) بینکوں نے سرمایہ فراہم کیا ہے۔ بی این ای ایف صرف ان منصوبوں پر خاطر میں لاتی ہے جو 1.5 میگاواٹ کی گنجائش سے زیادہ کے ہوں۔

بی این ای ایف کے درجہ بندی کے نظام میں پیش ہونا ظاہر کرتا ہے کہ جی سی ایل-ایس آئی ان تمام معیارات پر پورا اترتا ہے۔

جی سی ایل-ایس آئی کے صدر جناب شو ہوا نے کہا کہ “جی سی ایل-ایس آئی اپنے قیام کے بعد بہت تیزی سے آگے بڑھا ہے۔ ایک سال سے بھی کم عرصے میں ہم بین الاقوامی منصوبے بنا چکے ہیں جو بی این ای ایف کے معیارات تک پہنچے۔ یہ شمسی صنعت میں ایک انوکھا واقعہ ہے۔”

“درجہ 1” فہرست پی وی صنعت میں بڑے قابل بینکاری فراہم کنندگان کو پہچاننے کے لیے ایک اہم طریقے کی حیثیت سے ساخت گری کی پیش بینی اور ابتدائی مسابقتی تجزیے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ ہر سہ ماہی میں بی این ای ایف کے ڈیٹابیس میں نئی معلومات شامل ہونے پر اس پر نظر ثانی کی جاتی اور تازہ کیا جاتا ہے۔

جناب شو نے مزید کہا کہ “جی سی ایل-ایس آئی کے درجہ 1 فہرست میں ہونے کے ساتھ یہ بینکوں سے ہماری قرضہ حاصل کرنے اور معیاری پی وی ماڈیول مصنوعات فراہم کرنے کی صلاحیت ظاہر کرتا ہے۔ یہ ادارے کو مارکیٹ کی جستجو کرنے کے مزيد مواقع بھی دے گا اور ہمیں عالمی ماحول دوست توانائی میں زیادہ حصہ ڈالنے کی اجازت دے گا۔”

جی سی ایل-ایس آئی کے بارے میں

جی سی ایل سسٹم انٹیگریشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (002506 شین چین اسٹاک) (جی سی ایل-ایس آئی) 1990ء میں بننے والے صاف اور ماحول دوست بجلی پیداوار کے ایک بین الاقوامی توانائی ادارے گولڈن کانکرڈ گروپ (جی سی ایل) کا حصہ ہے۔ لگ بھگ 16 ارب امریکی ڈالرز کے عالم اثاثوں کے ساتھ مشترکہ ادارے مل کر 2015ء میں 2 گیگاواٹ کے ماڈیول دنیا بھر میں فراہم کر چکے ہیں، اور اس وقت شمسی صنعت میں استعمال ہونے والے 30 فیصد پولی سلیکون اور ویفرز فراہم کر رہے ہیں۔