Daily Archives: December 7, 2016

‫چین 2016ء ایشیائی بین الاقوامی ڈاک ٹکٹ نمائش ناننگ میں مکمل

ناننگ، چین، 7 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– چین 2016ء ایشیائی بین الاقوامی ڈاک ٹکٹ نمائش 2 دسمبر سے 6 دسمبر تک ناننگ میں ہوئی۔ نمائش کو انٹر-ایشیا فلیٹلک فیڈریشن (ایف آئی اے پی) کا تعاون حاصل تھا اور اسے انٹرنیشنل فلیٹلک فیڈریشن (ایف آئی پی) نے تسلیم کیا۔ ایف آئی اے پی کی جانب سے کی گئی یہ نمائش علاقائی ڈاک ٹکٹ نمائش ہے جس کا مقصد ڈاک ٹکٹ شناسی کی ترویج بڑھانا ہے۔ یہ چوتھا موقع ہے کہ 1977ء میں قیام کے بعد سے یہ نمائش چین میں ہوئی ہے۔

ڈاک ٹکٹ نمائش ایک ایشیائی بین الاقوامی ڈاک ٹکٹ نمائش تھی۔ اس میں 13 مسابقتی شعبے تھے بشمول ایف آئی اے پی چیمپیئن شپ کلاس، روایتی ڈاک ٹکٹ شناسی، ڈاک تاریخ، ڈاک لوازمات، ایروفلیٹلی، آسٹروفلیٹلی، موضوعاتی، میکسیمافلی، ریونیو، نوجوان، ٹکٹ شناسی کا ادب، واحد فریم اور جدید ٹکٹ شناسی۔ نمائش ایف آئی اے پی کے 22 اراکین کی جانب سے تھی، مثلاً آسٹریلیا، بحرین، بنگال، چین، چینی تائی پے، ہانگ کانگ، مکاؤ، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، کوریا، ملائیشیا، منگولیا، نیپال، نیوزی لینڈ، پاکستان، قطر، سعودی عرب، سنگاپور، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات۔ کل 1300 فریمز اور 51 ادبی دستاویزات کی نمائش کی گئی۔

مزید برآں، 26 ممالک اور خطوں کے ڈاک ٹکٹوں کی تقریباً 50 البمیں باضابطہ ٹکٹ نمائش میں پیش کی گئی جسے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) نے منظم کیا تھا۔ نمائش میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے کلاسیکی ڈاک ٹکٹوں کی البمیں تھیں۔ ایف آئی پی اور ایف آئی اے پی کے صدور کے ذاتی خزانے بھی تقریب میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

اس سال کی نمائش میں پانچ موضوعاتی دن تھے، جیسا کہ افتتاحی دن، یوم ناننگ، یوم نوجوانان، یوم چینی بروج اور اختتامی دن۔ ہر موضوعاتی دن پر معروف ڈاک ٹکٹ تیار کرنے والے مقام پر آئے اور ٹکٹ شناسی کے پرستاروں سے ملاقاتیں کیں۔ 3 دسمبر کو یوم ناننگ تھا۔ اس روز منتظمین نے “ناننگ شہر تخلیق نمائش” منعقد کی۔ “ناننگ یادداشتوں”، “ناننگ ثقافت تخلیقی صلاحیت” اور “ناننگ تاثر” کے تین نمونوں کے ذریعے منتظمین نے تیزی سے تبدیل ہوتے شہری منظرنامے اور شہر کی ثقافتی قوت حیات کو ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ مزید برآں کمیاب ڈاک ٹکٹوں کی نمائش، چینی بروج ڈاک ٹکٹ ثقافتی نمائش اور قومی موضوعاتی ڈاک خانہ ثقافت نمائش بھی تقریب کا حصہ تھیں۔

اس کے علاوہ ایک بین الاقوامی ٹکٹ شناسی سیمینار یو پی یو اور عوامی جمہوریہ چین کے سرکاری پوسٹل بیورو کی جانب سے منظم کیا گیا جو تقریب کے دوران منعقد ہوا۔ منتظمین نے 2016ء چین پوسٹل کارڈز کے چوتھے لاٹری قرعہ اندازی سیشن اور نوجوان پوسٹل کارڈ ڈیزائننگ مقابلے کی تقریب انعامات جیسی سرگرمیاں کیں۔

ناننگ ٹکٹ شناسی کی وسیع روایت رکھنے والا شہر ہے۔ یہ ان چند شہروں میں سے ایک ہے جنہوں نے ڈاک ٹکٹ شناسی پر تحقیق پہلے شروع کی۔ ناننگ کی ٹکٹ شناسی انجمن 1983ء میں قائم کی گئی تھی۔ 2015ء تک 200 نچلے درجے کی انجمنیں اور ایسوسی ایشن کے 15,000 اراکین ہیں۔ ٹکٹ شناسی اور جمع کرنا ناننگ کے کئی شہریوں کا شوق ہے۔ ناننگ میں ہونے والی ٹکٹ نمائش مختلف ممالک اور اقوام کے بارے میں سمجھ بوجھ کو بہتر بنانے کا اچھا موقع ہے۔ یہ ٹکٹ شناسی کے کلچر کو پھیلانے اور ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی اور ساتھ ساتھ ثقافتی روابط بہتر بنانے کا بھی کام کرتی ہے۔

ذریعہ: ناننگ میونسپل بیورو آف نیوز

تصویری منسلکات کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=280753
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=280754

Read More »

China 2016 Asian International Stamp Exhibition Closed in Nanning

Nanning, China, Dec. 7, 2016 /Xinhua-AsiaNet/– China 2016 Asian International Stamp Exhibition was held from December 2 to December 6 in Nanning. The Exhibition was sponsored by Inter-Asia Philatelic Federation (FIAP) and recognized by International Philatelic Federation (FIP). Established by the FIAP, the exhibition is a regional stamp exhibition which is aimed to boost the […]

Read More »