نخیل مال سوق المعارفہ نے ڈی پی ورلڈ کے ساتھ شراکت داری سے تھوک فروش کاروبارکےخلا کو پُر کردیا : AsiaNet-Pakistan

نخیل مال سوق المعارفہ نے ڈی پی ورلڈ کے ساتھ شراکت داری سے تھوک فروش کاروبارکےخلا کو پُر کردیا

February 19, 2021 | | Share:

نخیل مال اور ڈی پی ورلڈ علاقائی تجارت کے سلسلے کو آگے بڑھانے اور تنوع پیدا کرنے کے لیے حکمت عملی پر مبنی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں

تاجروںکے لیے کثیرپُر کشش خصوصیات میں 100%بیرون ملک ملکیت اور صارفین تک براہ راست رسائی شامل ہے۔

اپریل 2021 میں شروع ہونے والی،نئی خوردہکاروبارکی مارکیٹ تھوکفروشی کی سطح پر ارزاں لاگت پر ایس ایم ایزکے کاروبار میں مدد فراہم کرے گی۔

دبئی،متحدہ عرب امارات،18 فروری،2021/ پی آر نیوز وائر/–ماسٹر ڈویلپرنخیل کے خوردہ بازو نخیل مالز،نے ڈی پی ورلڈ کے ساتھ شراکت داریمیں سوق المعارفہ کا افتتاح کردیاہے ،جو بہترین تجارتی معاملات میں مددگاراورعالمی سطح پر ایک جگہ سے دوسری جگہ تک رسد پہنچانے میں سہولیات فراہم کرتاہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_zlrm0yhi/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

سوق المعارفہ دیرہجزائرکے بہترین مقام پر واقع ہےاور سمندر کے ساتھ 1.9 کلو میٹرتک پھیلی ہوئی، مینہ راشد،مینہ الحمریہ اور دیرہ وارفیج کے انتہائی نزدیکہے،اور 2500 دکانوں اور بنگلوں تک بلاواسطہ درآمداور فراہمی کی استعدادرکھتاہے۔اپریل 2021 میں افتتاح کے لئے تیار،یہ طاقتورخوردہ اور تجارتی مرکز سال کے 365دن اور ہفتے کے سات دن مصروف عمل رہےگا۔یو اے ای کے شہریوں،باشندوں اور سیاحوں کو ایک متنوع،اور بڑے پیمانے کےکاروباری مقام کا دورہ کرنے اور لطف اندوز ہونےکے لیے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

دیرہکے مقام پر مرکزیت کی حامل ایک ون-اسٹاپ-شاپ،دبئی کا قدیم ترین اور بہتروایتی تجارتی مرکز،سوق المعارفہ تاجروں کو ترقی کے سستے مواقع متعدد مراعات کی پیش کش کے ذریعےفراہم کرتاہے جن میں 100%بیرون ملک ملکیت،سرمایے اور فائدے کو اپنے وطن بھیجنے کی سہولت،کرنسی کی بلا روک ٹوک ترسیل ،آسان نقل وحمل اور معاون سہولیات جیسے کہ گودام،دفتری جگہ،شوروم،معاون خوردہ اور ایف اینڈ بی سہولیات ،سب کچھ نہایت خفیف کاغذی کارروائی کے ساتھ شامل ہیں۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_dom1otzi/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

دبئی جو کہ پہلے ہی دوبارہ برآمدات میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے،اور مختلف ممالک بشمول جی سی سی کے ممالک،افریقہ،عراق اور یمن کو سہولیات فراہم کررہاہے۔سوق المعارفہ اندرون ملک سرمایہ کاری کا در کھولنے اور اردگرد کے ممالک سے تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کررہاہے ۔

نخیل کے چیف ہاسپٹالٹی اینڈ ایسٹس آفیسر عمر خُوری کا کہناتھا،” دبئی اپنی بندرگاہ کے ذریعے اشیاکی عالمی سطح پر نقل وحمل میں امتیازی حیثیت رکھتاہے،لیکن ہم نے ایس ایم ای تاجروں کے لیے تھوک کی سطح پر ایک نیا موقع متعارف کرایاہے۔سوق المعارفہ اس خلا کو پوراکرےگا اور ایک طاقتور مرکزی تجارت کا تجربہ اور معاشی سرگرمیوں کا ایک نیا سیل رواں فراہم کرے گا۔نخیل مالز کی ڈی پی ورلڈکے ساتھ شراکت داری دبئی میں خوردہ فروشی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ہماری طویل جدوجہد کو مزید پختگی فراہم کرےگا۔”

دبئی ٹریڈ ورلڈ کے چیف آپریٹنگ آفسر محمود البستاکی کا کہناتھا”سوق المعارفہ کا آغاز دبئی میں تھوک فروش تجارت کی استعداد کو مزید بڑھائے گا۔دبئی کے ایک سرکردہ ریٹیل ڈیولپر نخیل مالز کے ساتھ شراکت کرکے،ہم عالمی سطح پر رسد کے سلسلے کے لیے سہولیات کی فراہمی اور خطے میں مال برداری کی نقل حرکت کو بڑھانے کے اپنے عزم کی تجدید کر تے ہیں۔ مزیدبرآں ،ہم امید کرتےہیں کہ یہ منصوبہ حال ہی میں ہمارے جاری کردہ این اے یو ایپلیکیشن سے استفادہ کرسکے گا جو داؤ (Dhow)کے مالکان کو تاجروں کےساتھ رابطے میں رکھتاہےجو انھیں جستجو،کاروباری معاملات طے کرنے اور جہاز کی کھیپ مخصوص کروانے مددفراہم کرتاہے،اور مینہ راشد،مینہ الحمریہ اور دیرہ وارفیج کے شاندار مقامات کو استعمال میں لانے میں مدد فراہم کرتاہےجن کا انتطام ڈی پی ورلڈ کرتاہے۔”https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_hpe3l286/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

دیرہ جزائر، جو نخیل کا نیا 15.3 مربع کلو میٹر مخلوط مستعمل ساحلی شہر ہے،امارات کے قدیم اور روایتی تجارتی مرکز کو ایک عالمی معیار کے رہائش،سیاحتی ،خوردہ تجارت اور آرام کرنے کے مقام میں تبدیل کرنے کے لئے تیار ہے۔اس ترقیات نے دبئی کے ساحلی علاقے میں 40 کلومیٹر رقبے بشمول 21 کلو میٹر ساحل سے متصل رقبے کااضافہ کیا ہے۔

سوق المعارفہ گزشتہ پانچ مہینوں میں نخیل مالز اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان مشتہرکی جانے والی دوسری شراکت ہے۔پہلی،dragonmart.aeستمبر 2020 میں شروع کی گئی تھی۔

مزید معلومات کےلیے ،برائے مہربانی http://www.soukalmarfa.ae. پر جائیے۔

فیس بک :https://facebook.com/soukalmarfa/

انسٹاگرام :https://www.instagram.com/soukalmarfa/

نخیل مالز کے بارے میں (www.nakheel.com)https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_q6gi6ma8/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

نخیل مالز عالمی معیار کے مختلف خوردہتجربات کے وسیع سلسلے کا حامل ہے اور پورے دبئی میں مثالیطرززندگی،خریداری ،کھانے اور تفریحی مقامات کا مجموعہ رکھتی ہے۔اس کا مضبوط ورثہ اس کے زبردست مقام کو بنانے میں اہم قوت ہے،اس کا مجموعی رقبہ 1.4ملین مربع میٹر تک پھیلاہواہے۔نخیل مالز کے 14 منصوبے اور 5000خوردہ فروش مل کر ہر سال 90ملین صارفین کی طرز زندگی کو سنوارتے ہیں۔

نخیل کا ایوارڈ یافتہ، دی پام جمیرہ ،ایک عالمی شہرت یافتہ سنگ میل اور یو اے ایکی بلند حوصلہ اور تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت،نخیل مال گولڈن مائل گیلیریا میں موجود ہے۔دی پوائنٹی،جہاں دنیا کا سب سے بڑا فوارہ موجودہے،دی پام فاوٗنڈیشن،کلب ویسٹامیر،پام ویسٹ بیچ،دی پام مونوریل،شہریوں،سیاحوں اور سوق المعارفہ کے لیے ایک جیسی اعلی طرززندگی کے تجربے کی خوشی فراہم کرتاہے۔

نخیل مالز کی وسیع کارکردگی اس کی تخلیقی مزاج کا ایک ثبوت ہے جو لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔اس میں نمایاں بڑے شاپنگ کے مراکز شامل ہیں جیسے کہ ابن بطوطہ مال،ڈریگن مارٹ(جس نے حال ہی ڈی پی ورلڈ کے ساتھ اشتراک میں اپنا ای-کامرس پلیٹ فارم متعارف کرایا( اور نخیل کی چھ شہری آبادیوں میں کئی پویلین قائم کیے۔آئندہ منصوبوں میں دی پام پر دی ویو،سوک ورسان،الخلیل ایونیو اور دی سرکس مال شامل ہیں۔

نخیل مالز سرکردہ ماسٹر ڈیولپر نخیل کی خوردہ شاخ ہے اور عمدہ کھانوں کے لئے اس کے مراکز کی خصوصی فرنچائز دیپاچیکا اور فوڈ ڈسٹرکٹ ہیں۔

ڈی پی ورلڈ کے بارے میں

ہم دنیا بھر میں رسد کی ایک مقام سے دوسرے مقام تک ترسیل کے ایک سرکردہ سہولت کار ہیں ،اور پوری دنیا بھر میں تجارت کی سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔ہماری مصنوعات کی مکمل ترتیب اور سہولیات باہم جڑے ترسیل کے سلسلے کے ہر رخ پر موجودہے۔آبی گزرگاہوں اور زمینی راستوں سے سمندری سہولیات اور صنعتی پارک کے ساتھ ساتھ اس میں صارفین کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات شامل ہیں۔

ہم یہ سہولیات چھ براعظموں کے 61 ممالک میں 136 کاروباری مراکز کے ایک باہم جڑے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کرتے ہیں،اور بڑے کاروباری اور متوسط مارکیٹ میں اپنی شاندار موجودگیرکھتے ہیں۔ہم جہاں بھی کام کرتے ہیں،اپنی سرگرمیوں میں استحکام اور ذمہ دار کارباری شہریت کو باہم جوڑتے ہیں،اور جہاں ہم رہائش پذیر ہوتے ہیں اور کام کرتےہیں وہاں کی معیشیت اور معاشرت میں اپنا مثبت کردار اداکرنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔

ہماری پرعزم ،متنوع اور پیشہ ورانہ ٹیم کے 137ممالک کے 53,360ملازمین ،صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ ہمارے عزم کے مطابق زبردست اور اعلی اقدار کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ یہ کام ہم حکومتوں ،ترسیل کنندگان،تاجران اور عالمی رسد کے ذمہ داران کے ساتھ باہمی فائد مند تعلقات اور باہمی اعتماد اور طویل المدتی شراکت کے ذریعے کرتے ہیں۔

ہم آگے کا سوچتے ہیں،تبدیلی کو محسوس کرتے ہیں اور صنعت میں اعلی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کرکے عالمی تجارت اور بہترین ،کارآمد اور تخلیقی سہولیات کے بارے میں اپنا نقطہ نظر مزید واضح کرتے ہیں،اس کے ساتھ معیشیت،معاشرت اور دنیا پر ایک مثبت اور مستحکم اثر چھوڑتے ہیں۔

تصویر :https://mma.prnewswire.com/media/1440761/Souk_Al_Marfa_aerial_shot.jpg

تصویر :https://mma.prnewswire.com/media/1440764/Souk_Al_Marfa_interior.jpg

تصویر:https://mma.prnewswire.com/media/1440762/Souk_Al_Marfa_exterior.jpg

تصویر:https://mma.prnewswire.com/media/1440763/Souk_Al_Marfa_exterior2.jpg

NakheelMalls@havasprme.com

Category: General