ای ٹی سولر نے اسرائیل میں 50 میگاواٹ پیک کا شمسی توانائی پلانٹ بنا لیا : AsiaNet-Pakistan

ای ٹی سولر نے اسرائیل میں 50 میگاواٹ پیک کا شمسی توانائی پلانٹ بنا لیا

April 8, 2015 | Energy & Power, Urdu | Share:

میونخ، 7 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والے ادارے ای ٹی سولر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مکمل ملکیتی ماتحت ادارے ای ٹی سلوشنز اے جی کو مقامی شراکت داروں جی-سسٹمز اور ایل-مور گروپ کے ساتھ اسرائیل میں 50میگاواٹ پیک کے شمسی توانائی پلانٹ کے لیے ٹرن کی ای پی سی خدمات فراہم کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

منصوبہ اشکلون کی قدیم بندرگاہ سے 20 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے اور 60 ہیکٹرز کی نیم صحرائی زمین پر بنایا جائے گا۔ نئی شمسی توانائی تنصیب ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک گرڈ سے منسلک ہوجائے گی اور سالانہ 85,000 میگاواٹ گھنٹوں کی صاف توانائی پیدا کرے گی، جو ہر سال فضا سے تقریباً 50,000 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو متوازن کرنے کے لیے کافی ہوگی۔

ای ٹی سولر منصوبہ جاتی انتظام، برقی ڈیزائن، پلانٹ کی وضع بندی، خریداری، معیار پر کنٹرول، تعمیراتی نگرانی اور تحویل کی خدمات جیسی اول تا آخر خدمات فراہم کرے گا۔ تحویل کے بعد ای ٹی سولر اپنے شراکت داروں کے ساتھ آپریشنز اور دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کا کردار ادا کرے گا۔

جناب ڈینس شی، صدراور سی ای او ای ٹی سولر نے کہا کہ “یہ مشرق وسطیٰ میں ہمارا بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا شمسی توانائی منصوبہ ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے منصوبوں میں ای پی سی سے لے کر او اینڈ ایم تک ہر مرحلے پر منصوبہ بندی اور نفاذ کی ہماری صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اسرائیلی مارکیٹ میں صاف، قابل دسترس، قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی پر فخر محسوس کرتے ہیں، جو اس وقت ہائیڈروکاربنز پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔”

“شمسی توانائی منصوبہ گزشتہ سال کی کامیابی کے نتیجے میں آیا ہے، جس میں 7.8 میگاواٹ پیک شمسی توانائی پلانٹ کی تکمیل اور 40 میگاواٹ پیک منصوبے کے لیے ایک ٹھیکہ شامل ہے۔ ہم یہ جان کر خوش ہے کہ اپنے مقامی شراکت داروں کے ساتھ ہم مفاد عامہ کے منصوبوں کے لیے اسرائیل میں سب سے بڑے ای پی سی ٹھیکیدار بن چکے ہیں۔”

ای ٹی سولر کے بارے میں
ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجیوں اور خصوصی مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر شمسی توانائی پلانٹ کے پورے حیاتی چکر کے لیے ایک ہی مقام پر تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے جن میں پیشرفت، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، حصول، تعمیر اور چلانا اور دیکھ بھال کرنا شامل ہیں۔ ای ٹی سولر اور ای ٹی سلوشنز اے جی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.etsolar.com اور www.etsolutions.de۔

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کیجیے:
ایرک چینگ
ٹیلی فون: 8098 8689 25 86+ایکسٹینشن 9011 / 8386 4518 136 86+
فیکس: 8097 8689 25 86+
ای میل: eric.zhang@etsolar.com / pr@etsolar.com

Tags: ,

Category: Energy & Power, Urdu