ڈی ڈی بی ای ایم ای اے کے لیے کان لائنز میں سال کے بہترین ریجنل نیٹ ورک اعزاز : AsiaNet-Pakistan

ڈی ڈی بی ای ایم ای اے کے لیے کان لائنز میں سال کے بہترین ریجنل نیٹ ورک اعزاز

June 24, 2014 | General, Urdu | Share:

لندن، 23 جون 2014ء/پی آر نیوزوائر/ — ڈی ڈی بی ای ایم ای اے کو 2014ء کان لائنز ایوارڈ میں سال کا بہترین علاقائی نیٹ ورک قرا ردیا گیا، یہ تقریب ہفتہ 21 جون کو منعقد ہوئی۔

ڈی ڈی بی کے ای ایم ای اے نیٹ ورک نے مجموعی طور پر 43 لائنز حاصل کیے۔ برطانوی ایجنسی ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی نے بھی چار گراں پری فاتحین، سات سونے، چار چاندی اور سات کانسی کے تمغوں کے ساتھسال کی پرکشش ترین ایجنسی کا خطاب حاصل کیا۔

ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی سب سے زيادہ اعزازات حاصل کرنے والی مہم کا بھی حامل رہا: ہاروے نکلس کی “Sorry, I Spent it on Myself”جسے چار گراں پری سمیت 12 لائنز سے نوازا گیا۔

لائنزلینے والی دیگر ایجنسیوں میں ڈی ڈی بی ٹرائبل آسٹریا، ڈی ڈی بی اسپین، ڈی ڈی بی پیرس، ڈی ڈی بی ٹرائبل ڈوسلڈورف اور ڈی ڈی بی اسٹاک ہوم۔

لائنز 12 زمروں میں دیے گئے: برانڈڈ مواد، سائبر، ڈیزائن، ڈائریکٹ، فلم، فلم کرافٹ، موبائل، آؤٹ ڈور، پی آر، پریس، پرومو اور مکمل،اور بک، کاریتاس، سیلم، ڈیاگیو، گوگل+، ہاسبرو، جان لوئس، لفتھانسا، میک ڈونلڈز، موسی دی لا گراندے گوئیے، پوپاکاڈمیی بیڈن-ورٹمبرگ، اور ووکس ویگن جیسے صارفین کے لیے دیے گئے۔

دبئی، استنبول، اوسلو، ایمسٹرڈیم، بڈاپسٹ، ہمبرگ، برسلز، برلن اور روم میں قائم ڈی ڈی بی ایجنسیوں سب نے اس شارٹ لسٹ میں اپنا حصہ ڈالا۔

چیف کری ایٹو آفیسر ڈی ڈی بی ورلڈ وائیڈ امیر کسائی کہتے ہیں کہ “2013ء یورو بیسٹ اور سال کےبہترین افریقن کرسٹل نیٹ ورک کے خطابات کے بعد ڈی ڈی بی ای ایم ای اے خطے کے لیے یہ ایک اور اعزاز ہے، جس کا وہ مستحق بھی ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ ہماری ایجنسیاں اپنے صارفین کے لیے مستقل تخلیقی و موثر کام کرنے سے حقیقی طور پر وابستہ ہیں۔”

پیترو ترامونتن صدر اور سی ای او ڈی ڈی بی ای ایم ای اے نے کہا کہ “میں اس شاندار اعزاز کو حاصل کرنے میں خطے کی تمام ایجنسیوں کے کردار پر بہت فخر کرتا ہوں جنہوں نے اپنی محنت اور وابستگی سے یہ اثرات تخلیق کیے۔ میں خصوصاً ایڈم اینڈ ایو ڈی ڈی بی پر فخر محسوس کرتا ہوں جس نے 22 لائنز کے ساتھ سال کی بہترین ایجنسی کا اعزاز بھی جیتا، بلاشبہ وہ اس اعزاز کی مستحق بھی ہے۔ “

سال کے بہترین علاقائی نیٹ ورک کا اعزاز ایسے علاقائی ایجنسی نیٹ ورکس کو دیا گیا ہے، جنہوں نے فلم، فلم کرافٹ، پریس، آؤٹ ڈور، ریڈیو، میڈیا، سائبر، موبائل، ڈائریکٹ، پرومو، ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن، پی آر، ٹائی ٹینیم اور مکمل، تخلیقی موثریت، برانڈ مواد اور تفریح اور جدت طراز کے لائنز حصوں میں پیش کردہ اپنی اندراجات پر زیادہ سے زیادہ اسکور حاصل کیا۔ زیر غور خطوں میں شامل ہیں: ایشیا بحر الکاہل، ای ایم ای اے، لاطینی امریکہ اور شمالی امریکہ۔

ڈی ڈی بی ای ایم ای اے کے بارے میں

ڈی ڈی بی ای ایم ای اے دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ اعزازات حاصل کرنے والے اشتہاری و مارکیٹنگ نیٹ ورکس میں سے ایک ڈی ڈی بی ورلڈ وائیڈ (www.ddb.com) کا حصہ ہے۔ 2012ء میں ڈی ڈی بی کو کمپین کی جانب سے سال کا بہترین اشتہاری نیٹ ورک قرار دیے جانے کے ساتھ اسٹریٹجی میگزین کی جانب سے سال کی بہترین ایجنسی اور سال کی بہترین ڈیجیٹل ایجنسی بھی قرار دیا گیا۔ 2013ء میں ڈی ڈی بی نے یوروبیسٹ ایوارڈز اور افریقن کرسٹل ایوارڈز دونوں میں سال کے بہترین ایجنسی نیٹ ورک کے اعزازات سمیٹے۔ معروف 2014ء کان بین الاقوامی میلہ برائے قوت تخلیق میں ڈی ڈی بی ای ایم ای اے کو سال کے بہترین ریجنل نیٹ ورک اور سال کی بہترین ایجنسی کے خطابات دیے گئے۔ گن رپورٹ نے ڈی ڈی بی کو گزشتہ 15 سالوں میں سے 12 سال تک سرفہرست 3 عالمی نیٹ ورکس میں شمار کیا۔

1949ء میں قائم ہونے والا ڈی ڈی بی اومنی کوم گروپ (این وائی ایس ای)  کا حصہ ہے اور 90 سے زیادہ ممالک میں 200سے زائد دفاتر پر مشتمل ہے جس کا پرچم بردار دفتر نیو یارک، این وائے میں واقع ہے۔

اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ کے بارے میں

اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای- OMC) ایک معروف عالمی مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونی کیشنز کمپنی ہے۔ اومنی کوم کے برانڈڈ نیٹ ورکس اور متعدد خصوصی ادارے 100 سے زیادہ ممالک میں 5,000 سے زائد صارفین کو اشتہاری، تزویراتی میڈیا منصوبہ بندی اور خریداری، ڈیجیٹل اور انٹرایکٹو مارکیٹنگ، براہ راست و اشتہاری مارکیٹنگ، تعلقات عامہ اور دیگر خصوصی مواصلاتی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

اومنی کوم اور اس کے برانڈز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.omnicomgroup.com۔

رابطہ:
سارا کوسگروو، کمیونی کیشنز ڈائریکٹر، یورپ
Sara.cosgrove@ddb-europe.com
4230- 258 -207-(0)-44+

The post ڈی ڈی بی ای ایم ای اے کے لیے کان لائنز میں سال کے بہترین ریجنل نیٹ ورک اعزاز appeared first on Business News Pakistan.

Tags: ,

Category: General, Urdu