‫گلوبل وِن- وِن کوآپریشن – “بی اینڈ آر” ڈجیٹل اکانمی اسٹریٹجک الائنس کانفرنس کا انعقاد

‫گلوبل وِن- وِن کوآپریشن – “بی اینڈ آر” ڈجیٹل اکانمی اسٹریٹجک الائنس کانفرنس کا انعقاد

November 3, 2017 | General, Urdu | Share:

جینان، چین، 2 نومبر 2017ء/پی آرنیوزوائر/– 2 نومبر کو “گلوبل وِن- وِن کوآپریشن” کے موضوع پر انسپر جینان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، جینان، جین میں “بی اینڈ آر” ڈجیٹل اکانمی اسٹریٹجی الائنس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ شرکاء میں انٹرپرائز نمائندے پیٹر سن، چیئرمین و سی ای او انسپر گروپ؛ اوون چین، سینئر نائب صدر سسکو سسٹمز انکارپوریٹڈ، چیئرمین سسکو گریٹر چائنا اور شریک چیئرمین سسکو چائنا بورڈ؛ چارلس کیانگ، جنرل مینیجر ٹیکنالوجی پارٹنرشپ برائے آئی بی ایم گریٹر چائنا گروپ؛ اسٹیفن مرز، ایس وی پی کارپوریٹ اسٹریٹجی اینڈ ڈیولپمنٹ ڈائبولڈ نکسڈورف، اور اینجل روئز، سربراہ ایرکسن میڈیا شامل تھے۔ تین چینی قومی مالیاتی اداروں، ایکسپورٹ-امپورٹ بینک آف چائنا، چائنا ڈیولپمنٹ بینک اور چائنا ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس کارپوریشن نے بھی پانچ ممالک کے سفارتی نمائندوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کی، جن میں چین کے لیے زیمبیا کے سفیر نتالا چبیساکنڈا اور “بی اینڈ آر” ڈجیٹل اکانمی اسٹریٹجک الائنس کےشاہد دیگر ممالک کے اداروں کے 200 سے زیادہ نمائندگان شامل تھے۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20171102/1982215-1

https://photos.prnasia.com/prnvar/20171102/1982215-1

کلیدی تقریر “گلوبل وِن- وِن کوآپریشن” میں پیٹر سن نے کہا کہ “‘بی اینڈ آر’ ڈجیٹل اکانمی اسٹریٹجک الائنس کے آغاز کنندہ کی حیثیت سے انسپر دنیا میں ٹیکنالوجی کے سرفہرست اداروں اور چینی قومی مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری کی امید کرتا ہے ، بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کو انفارمٹائزیشن کی تعمیر میں اپنے ناکافی مالی وسائل اور تکنیکی مسائل سے نمٹنے میں مدد دے گا اور ڈجیٹل معیشت کی ترقی کے فوائد کو وہاں کے لوگوں تک لائے گا۔”

اداروں کی جانب سے چین کے پہلے بیلٹ اینڈ روڈ تکمیل منصوبے کے طور پر شروع ہونے  والے پلیٹ فارم کی حیثیت سے، الائنس “1+4+3” کا تعاون اصول اپناتا ہے، جس کا مطلب ہے انسپر اور ڈجیٹل ٹیکنالوجی کے چار بڑے اداروں سسکو، آئی بی ایم، ڈائبولڈ نکسڈورف اور ایرکسن، کا اتحاد، تین چینی قومی پالیسی ساز مالیاتی اداروں، ایکسپورٹ-امپورٹ بینک آف چائنا، چائنا ڈیولپمنٹ بینک اور چائنا ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس کارپوریشن۔ پلیٹ فارم بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کو ڈیٹا سینٹر + کلاؤڈ سروسز، اسمارٹ فائنانس، اسمارٹ ہوم، اسمارٹ ٹیکسیشن اور اسمارٹ شہروں کے لیے نت نئی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری حل فراہم کرتا ہے۔

اوون چین، چارلس کیانگ، اسٹیفن مرض اور اینجل روئز نے اس تعاون کی کامیابیوں کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ الائنس ٹیکنالوجی، مصنوعات اور مارکیٹوں میں ان کے استحکام کو بڑھائے گا۔ وہ انسپر کے ساتھ کام کریں گے تاکہ بیلٹ انیڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کو جدید ٹیکنالوجی حل دے سکیں اور عالمی وِن- وِن تعاون کو جان سکیں۔ تین مالیاتی اداروں نے بھی ڈجیٹل شاہراہ ریشم کے فروغ کے لیے اتحاد کو کافی مالی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20171102/1982215-1

Tags:

Category: General, Urdu