‫ایکوا سٹی اوڈیبا یکم دسمبر سے ٹوکیو کوکوگیکن مائی میں بیش بہا موسم سرما کا غیر معمولی مجموعہ پیش کرتا ہوا کوبے بیف سے بنا “ریمن” نوڈلز طعام نامہ، “ایسے-ایبی” لوبسٹر

‫ایکوا سٹی اوڈیبا یکم دسمبر سے ٹوکیو کوکوگیکن مائی میں بیش بہا موسم سرما کا غیر معمولی مجموعہ پیش کرتا ہوا کوبے بیف سے بنا “ریمن” نوڈلز طعام نامہ، “ایسے-ایبی” لوبسٹر

December 1, 2017 | General | Share:

ٹوکیو، 29 نومبر 2017ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/–

– ٹوکیو ریمن کوکوگیکن مائی کی چھ دکانوں پر خصوصی ریمن طعام نامے دستیاب؛ کرسمس تقریبات، اوڈیبا کو پیش کرتی آتش بازیاں

مٹسوبشی جیشو ریٹیل پراپرٹی مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے چلائے جانے والے ٹوکیو کے اوڈیبا ضلع میں کمرشل کمپلیکس ایکوا سٹی اوڈیبا یکم دسمبر بروز جمعہ سے “ٹوکیو ریمن کوکوگیکن مائی” میں چلنے والے چھ ریستورانوں میں موسم سرما کے خصوصی طعام نامے میں ریمن نوڈلز کی اقسام پیش کرے گا۔

ٹوکیو ریمن کوکوگیکن مائی کمپلیکس کی پانچویں منزل پر ہے – جو جاپان بھر کے چھ معروف ریمن ریستورانوں کا انتخاب ایک جگہ پر پیش کرتا ہے – ملک اور بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں سے بھرا رہتا ہے۔ چھ اداروں کے ہر موسم سرما میں پیش کردہ خصوصی ریمن طعام مہمانوں میں بہت مقبول ہیں۔

اس موسم سرما میں خصوصی طعام نامے میں موجود تمام ریمن مصنوعات کی قیمت 2,000 ین یا اس سے زیادہ ہوگی، بشمول 8 فیصد کھپت ٹیکس۔ تمام خصوصی ریمن میں شوربے اور سجاوٹ کے لیے پرتکلّف اجزاء استعمال کیے جائیں گے۔

ایکوا سٹی اوڈیبا امید کرتا ہے کہ مہمان جاپان کے مختلف علاقوں کے ان چھ معروف ریستورانوں کی اصل ریمن ڈشنز کا لطف اٹھائیں گے جو اس موسم سرما میں اعتماد کے ساتھ پیش کی جائیں گی۔

ٹوکیو ریزورٹ ایکس مین 2017ء – ایکوا سٹی اوڈیبا – خصوصی سرمائی تقریب کے طور پر بھی کمرشل کمپلیکس میں جاری ہے۔ اس موقع کے حصے کے طور پر ونٹر نائٹ رنک، ایک خصوصی اسکیٹنگ تختہ برف، تنصیب میں کام کر رہا ہے اور خوبصورت روشنیاں ساحلی علاقے میں رات کے نظارے میں رنگ بھر رہی ہیں۔

مزید برآں، اوڈیبا رینبو فائرورکس 2017ء دسمبر میں ہر سنیچر کو منعقد ہوں گی، جو اوڈیبا علاقے کو خوبصورتی سے روشن کریں گی۔ رینبو برج کے سات رنگوں میں روشن ہونے سے یہ موسم سرما کا ایک خوبصورت منظر ہوگا۔

“اس موسم سرما میں ہم چاہتے ہیں کہ کئی لوگ ایکوا سٹی اوڈیبا میں خاص وقت کا لطف اٹھائیں” کمرشل کمپلیکس کو چلانے والے کے نمائندے نے کہا۔

ٹوکیو ریمن کوکوگیکن مائی ویب سائٹ (انگریزی):
http://www.aquacity.jp.e.yp.hp.transer.com/tokyo_ramen_kokugikan

ٹوکیو ریزورٹ ایکس مین 2017ء – ایکوا سٹی اوڈیبا – ویب سائٹ (انگریزی):
http://www.aquacity.jp.e.yp.hp.transer.com/news/1542

اوڈیبا رینبو فائرورکس 2017ء ویب سائٹ (انگریزی):
http://www.tokyo-odaiba.net/en/rainbow/hanabi2017.html

ذریعہ: مٹسوبشی جیشو ریٹیل پراپرٹی مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ

Tags:

Category: General