بک ہاتھ کی عالمی لکھائی کو واحد یونیورسل ٹائپ فیس میں منتقل کرنے کے لیے کوشاں : AsiaNet-Pakistan

بک ہاتھ کی عالمی لکھائی کو واحد یونیورسل ٹائپ فیس میں منتقل کرنے کے لیے کوشاں

June 9, 2014 | Technology, Urdu | Share:

ایمسٹرڈی اور ڈوسلڈوف، جرمنی، 6 جون/پی آرنیوزوائر — بک (BIC) نے ہاتھ سے ڈیجیٹل اور اس کے اعدادوشمار حاصل کرنے کے لیے کام کرنا شروع کردیا ہے تاکہ انہیں انہیں ایک واحد ٹائپ فیس کے قالب میں ڈھالا جاسکے۔یونیورسل ٹائپ فیسکا یہ تجربہ دراصل بک کرسٹل بال پوائنٹکا جشن ہے، جو 1950ء سے اب تک 100ارب سے زیادہ کی تعداد میں بنائے جاچکے ہیں۔

بک کا یہ یونیورسل ٹائپ فیس تجربہ ڈوسلڈورف میں قائم ڈی ڈی بی کی ایجنسی کا خواب اور تخلیقی ڈیجیٹل پروڈکشن کمپنی میڈیامونکس کا پیش کردہ ہے جو دنیا بھر سے جمع کردہ خوش نویسی کے نمونوں اور اعدادوشمار کو واحد ٹائپ فیس یا فونٹ میں یکجا کرنے کی پہلی کوشش ہے۔

بک کا کرسٹل بال پوائنٹ تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا قلم ہے اورر اسے ‘یونیورسل پین’ کانام دیا گیا تھا۔ مہم کا چیلنج دراصل دنیا بھر سے صارفین کی ہاتھ کی لکھائی کو ڈیجیٹل فونٹ کی حیثیت سے لافانی بنانا تھا، جسے سب بانٹ سکیں – اور جو نئی حصہ داریوں کے ساتھ مسلسل ارتقائی مراحل طے کرے۔ صارفین ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر موبائل کنیکٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی ہاتھ کی لکھائی جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی انہیں اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ ٹچ اسکرین پر صاف اور فطری انداز میں لکھنے اور ساتھ ساتھ اپنی پیش کردہ لکھائی کو بڑے ڈیسک ٹاپ پر دیکھنے کی سہولت دیتی ہے۔

ویب سائٹ میں ایک ہمہ گیر تلاش کا حصہ بھی شامل ہے، جو صارفین کو اپنی شامل کردہ لکھائی کے دنیا بھر کے اوسط سے تقابل کی سہولت دیتا ہے۔ صارفین اپنی لکھائی اور مختلف اعدادوشمار کے مطابق اوسط حصہ داریوں کے درمیان فرق تلاش کر سکتے ہیں، جیسا کہ بلحاظ عمر، صنف، ملازمت کا شعبہ یا دیگر خصوصیات۔ اس سب کو ممکن بنانے کے لیے انوکھاالگورتھم بنایا گیا تھا تاکہ تمام جمع کردہ ڈیٹا کو ضم کیا جا سکے اور نتیجہ نکالا جا سکے: یعنی یونیورسل ٹائپ فیس۔

ڈی ڈی بی ڈوسلڈورف کے کری ایٹو ڈائریکٹر جان پروپاخ نے کہا کہ ” ہاتھ کی لکھائی ہماری سب سے ذاتی ملکیت ہوتی ہے۔ بک کی جانب سے لکھائی کے عالمگیر آلے ایجاد کرنے اور اربوں افراد کی جانب سے ان مصنوعات کو استعمال کرنے کے ساتھ بنیادی سوال یہ تھا: تو پھر ہاتھ کی عالمگیر لکھائی کیسی دکھے گی؟ یہ تجربہ ہمیں یہ تلاش کرنے اور اس قلم کا جشن منانے کی اجازت دیتا ہے جسے ہم سب جانتے ہیں اور استعمال کیا۔”

جورس پول، انٹرنیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈی ڈی بی ڈوسلڈورف کہتے ہیں کہ: ” عوام کو حقیقتاً  منسلک کرنا ڈی ڈی بی کا ورثہ  رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم یونیورسل ٹائپ فیس کے بارے میں بہت جذباتی ہیں – کیونکہ ہم نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے اس ورثے کو نئے طریقے سے زندگی کا روپ دے رہے ہیں۔”

اگست میں یونیورسل ٹائپ فیس کا پہلا فونٹ ورژن ڈاؤنلوڈ کے قابل ہوگا اور اسے کسی بھی دوسرے فونٹ کی طرح استعمال کیاجا سکے گا۔

یونیورسل ٹائپ فیس تجربے کا ربط: http://theuniversaltypeface.com/

 ڈی ڈی بی کے بارے میں

ڈی ڈی بی ورلڈوائیڈ (www.ddb.com) دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ اعزازات پانے والے اشتہاری و مارکیٹنگ نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔ 2012ء میں ڈی ڈی بی کو کیمپین کی جانب سے سال کا بہترین اشتہاری نیٹ ورک قرار دیا گیا تھا، اور ساتھ ساتھ اسٹریٹجی میگزین کی جانب سے سال کی بہترین ایجنسی اور ڈیجیٹل ایجنسی کا اعزاز بھی ملا تھا۔ مشہور زمانہ 2013ء کان بین الاقوامی میلہ برائے تخلیق میں ڈی ڈی بی نے 93 لائنز جیتے جو کسی بھی نیٹ ورک کی جانب سے حاصل کردہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ گن رپورٹ نے ڈی ڈی بی کو گزشتہ 15 میں سے 12 سال سرفہرست 3 عالمی نیٹ ورکس میں شمار کیا۔ ایجنسی کے صارفین میں ووکس ویگن، میک ڈونلڈز، یونی لیور، مارس، جانسن اینڈ جانسن اور ایکسون موبائل سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔

1949ء میں قائم ہونے والا ڈی ڈی بی اومنی کام گروپ (این وائی ایس ای) کا حصہ ہے اور 90 سے زیادہ ممالک میں 200 سے زائد دفاتر پر مشتمل ہے جس میں پرچم بردار دفتر نیو یارک، این وائے میں واقع ہے۔

اومنی کوم کے بارے میں

اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: OMC) ایک معروف عالمی مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونی کیشنز ادارہ ہے۔ اومنی کوم کے برانڈڈ نیٹ ورکس اور متعدد خصوصی ادارے 100 سے زیادہ ممالک کے 5,000 سے زائد صارفین کو اشتہارات، تزویراتی ابلاغی منصوبہ بندی اور خریداری، ڈیجیٹل اور انٹرایکٹو مارکیٹنگ، براہ راست و تشہیری مارکیٹنگ، تعلقات عامہ اور دیگر خصوصی رابطے کی  خدمات فراہم کرتے ہیں ۔

اومنی کوم اور اس کے برانڈز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.omnicomgroup.com۔

 مزید معلومات کے لیے:

مارتا تومزاک، فنچ فیکٹر
marta@finchfactor.com
4773- 794- 20(0)-0031+

سارا کوسگروو، ڈی ڈی بی یورپ
sara.cosgrove@ddb-europe.com
4239- 7258- 20(0)- 44+

The post بک ہاتھ کی عالمی لکھائی کو واحد یونیورسل ٹائپ فیس میں منتقل کرنے کے لیے کوشاں appeared first on Business News Pakistan.

Tags: ,

Category: Technology, Urdu