ویوو نے مزید مارکیٹوں تک عالمی توسیع منصوبے کا اعلان کردیا

ویوو نے مزید مارکیٹوں تک عالمی توسیع منصوبے کا اعلان کردیا

October 20, 2017 | Technology, Urdu | Share:

دنیا بھر میں زیادہ نوجوانوں میں خود اظہاری کو تقویت دینے کے لیے جامع پروڈکٹ لائنز کے ساتھ نئی مارکیٹوں میں داخل

شینچن، چین، 20 اکتوبر 2017ء/پی آرنیوزوائر/–

ایک معروف نوعمر عالمی اسمارٹ فون برانڈ ویوو نے آج اپنے جدید ترین اسمارٹ فون، ایکس سیریز کے ایکس20 ، کے ساتھ ہانگ کانگ میں پہلی بار داخلے کا جشن منایا۔ مزید مارکیٹوں تک توسیع کے حصے کے طور پر ادارہ جلد اپنی مصنوعات تائیوان، سنگاپور اور روس میں لائے گا، جو یورپی مارکیٹوں میں اس کا پہلا دھاوا ہوگا، جس کے بعد اگلے سال کے اوائل میں افریقی مارکیٹ کا رخ کیا جائے گا۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20171020/1971199-1

https://photos.prnasia.com/prnvar/20171020/1971199-1

کاؤنٹرپوائنٹ کے مطابق چینی اسمارٹ فون برانڈز نے گزشتہ سال بہت تیزی سے نمو دیکھی، چین سے باہر مسلسل ترقی پاتے ہوئے اب عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں ریکارڈ 48 فیصد حصہ رکھتے ہیں۔ بھارت، تھائی لینڈ، فلپائنز، میانمر، ملائیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، کمبوڈیا اور بنگلہ دیش میں زبردست شہرت پانے والے وی7+ کی کامیابی پر ویوو اپنی توسیع اور پیشکش کو پھیلا رہا ہے اور اپنی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اعتماد اور خود اظہاریت بخش رہا ہے۔

“2014ء میں بین الاقوامی مارکیٹوں میں اپنے پہلے داخلے کے بعد سے، ہم عمیق تحقیق کے ذریعے صارفین کی ضروریات کو سمجھنے سے وابستہ ہیں تاکہ جدید اور اسٹائلش مصنوعات لا سکیں جو ان کے طرز زندگی کے مطابق اور ضروریات کو پوری کر سکیں۔” ایلکس فینگ، سینئر نائب صدر ویوو نے کہا۔ “ہم آنے والے مہینوں میں ہانگ کانگ، تائیوان، سنگاپور، روس اور افریقہ میں داخلے پر بہت پرجوش ہیں۔ صارفین کو اپنی جدید اور معیاری مصنوعات پیش کرکے، جو انہی کو ذہن میں رکھ کر بنائي گئی ہیں، ہمیں امید ہے کہ دنیا بھر میں نوجوانوں کو اپنی انفرادیت سے وابستہ رہنے اور خود اعتمادی کو قبول کرنے کی تحریک دیں گی۔”

یہ اعلان ویوو کی جانب سے حال ہی میں اپنے پرچم بردار وی7+ کے بیشتر ایشیائی ممالک میں اجراء کے بعد کیا گیا ہے، جو جاندار سیلفی شوٹر ہے اور صنعت میں نمایاں ترین 24 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرا اور فل ویو ٹ م ڈسپلے رکھتا ہے۔ وی7+ ایک سیلفی-سینٹرک اسمارٹ فون ہے جو اگلی نسل کی خود اظہاری کو تقویت دینے کے مقصد کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ صرف کیمرے میں ہی نہیں بلکہ تمام پہلوؤں سے جدید ٹیکنالوجیز رکھتا ہے، تصویر نکالنے سے ڈسپلے تک، میڈیاکی سوجھ بوجھ رکھنے والے صارفین کو اپنے بامعنی لمحات کو محفوظ کرنے اور لطف اٹھانے میں مدد دے رہے ہیں۔

گارٹنر کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق ویوو 2017ء کی دوسری سہ ماہی میں 6.6 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ حجم کے اعتبار سے اسمارٹ فون کی فروخت میں پانچواں مقام رکھتا ہے۔

ویوو کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ملاحظہ کیجیے: http://www.vivo.com/en/products

ویوو کے بارے میں

ویوو، ایک معروف نوعمر عالمی اسمارٹ فون برانڈ 2009ء میں قائم کیا گیا ، اپنے بااعتماد اور موثر صارفین کے لیے جدید کیمرا اور اعلیٰ آڈیو صلاحیتیں رکھنے والے متحرک اور اسٹائلش اسمارٹ فون مصنوعات بناتا ہے، انہیں زندگی کے خوبصورت لمحات گرفت میں لینا، اظہار کرنا اور دوسروں کے ساتھ لطف کے لمحات پیش کرنا ممکن بناتا ہے۔ ویوو بہتر سے بہترین سے وابستہ ہے اور مسلسل جدت طرازی کے ذریعے صارفین کے لیے حیران کن جدت لاتا رہتا ہے۔ ہم پہلا برانڈ تھے جس نے نصب شدہ ہائی فائی چپ کے ذریعے اسمارٹ فون جاری کیا اور صارفین کے لیے بہترین آڈیو تجربہ فراہم کیا۔ 2018ء فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل اسپانسر کی حیثیت سے ویوو خود اظہاری و متحرک طرز زندگی کو قبول کرنے میں نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کی اہمیت کو مانتا ہے اور طرز زندگی سے کھیل تک اور مزید شعبوں میں بھی کلیدی برانڈز اور شراکت داروں کے ساتھ بامعنی شراکت داریوں تلاش کرتا رہے گا، اس کا مقصد بے مثال تجربات لانا ہے جو ویوو صارفین کے لیے خاص ہیں۔

ویوو آئی ڈی جی کی فہرست “2016-2017ء معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈز” میں پانچویں درجے پر ہے۔

ہمارے جدید اسمارٹ فونز کے بارے میں مزید معلومات www.vivo.com/en پر دیکھی جا سکتی ہے۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20171020/1971199-1

Tags:

Category: Technology, Urdu