Breaking News

iRacing.com اور اے ٹی اینڈ ولیمز ٹیم نے ولیمز – ٹیوٹا FW31 کے ورچوئل نسخے کی آمد کا اعلان کردیا

بیڈفورڈ، میساچوسٹس، 28 اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

دنیا کے اولین ریسنگ  کھیل نے گراں پری سیریز کا افتتاح کردیا

iRacing.com پر ولیمز – ٹیوٹا FW31 کی آج شروعات کے ساتھ دنیا میں کوئی بھی شخص کسی بھی جگہ پی سی ، براڈبینڈ انٹرنیٹ کنکشن اور ایک کم قیمت کھیل کے اسٹیرنگ، پہیے اور پیڈل سیٹ کے ساتھ جدید  گراں پری گاڑی کو چلانے کا پر جوش تجربہ کرسکتا ہے۔ ریسنگ کے شوقین اور گاڑی چلانے کے کھیلوں کے جوشیلے نوجوانوں کی جانب سے بہت زیادہ متوقع اعلان آج iRacing.com کے صدر ٹونی گارڈنر کی جانب سے کیا گیا۔

( تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20101028/NE89894 )

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20101028/NE89894 )

( لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100520/NE06986LOGO )

( لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100520/NE06986LOGO )

گارڈنر نے کہا کہ  “iRacing.com ریسنگ کے شوقین  اور کھیلنے والوں کو دنیا میں ہر جگہ ورچوئل گراں پری گاڑی چلانے کا موقع فراہم کررہی ہے جو ہو بہو اس کی حقیقی–دنیا میں کارکردگی کی نقل  ہے۔ اور ہماری انٹرنیٹ ریسنگ سروس کی بدولت یہ ہماری ترتیب میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرسکیں گے یا اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے مقابلے ترتیب دے سکیں گے۔”

ولیمز – ٹیوٹا FW31 وڈیو ایکشن دیکھنے کے لیے: http://www.youtube.com/watch?v=UYKgx2P8MwA

گارڈنر نے نشاندہی کی کہ ولیمز ٹیوٹا FW31 گزشتہ ماہ چار جاپانی ٹریکس کے اعلان اور متعدد یورپی مقامات کے حالیہ اضافے کے بعد iRacing.com کی عالمی سطح پر توسیع کا اگلا قدم ہے۔ جبکہ ایس پی اے فرینکورچمپس جلد ہی اس فہرست میں شمال کیا جائے گا۔ کارڈنر کو امید ہے کہ گراں پری گاڑی iRacing.com کی جانب کئی نئے اراکین کو متوجہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ “ہم نے نصف – قیمت کا ایک خصوصی پیکیج ترتیب دیا ہے جس میں 35 امریکی ڈالر کے عوض ہماری تمام بنیادی مواد اور ہر کسی کے لیے گراں پری سیریز کی تین – ماہ کی سبسکرپشن  موجود ہے، جس میں ولیمز – ٹیوٹا FW31 اور دنیا کے روایتی گراں پری سرکٹس میں سے دو – سلوراسٹون اور زینڈوارٹ – شامل ہیں۔

ملاحظہ فرمائیں: http://www.iracing.com/gpwire

(پروموشن کوڈ ہے: PR-GPWire)

اے ٹی اینڈ ٹی ولیمز کے سمولیٹر  انجینئر ڈیو کرکمین نے کہا کہ “FW31 کی حقیقی معلومات اور جیومیٹری کو استعمال کرتے ہوئے iRacing نے حقیقی، زندگی کی اصلی سم بشمول اصلی گاڑی جیسے سیٹ اپ آپشنز اور ہینڈلنگ ترتیب دی ہے۔ میں iRacing FW31 چلانے میں پہیوں کے عمل کی مختلف ترتیب سے لے کر میلان کو روکنے تک  بالکل ویسی ہی مطابقت کرسکتا ہوں جیسی میں نے ولیمز F1 سمولیٹر کو چلاتے وقت کی ۔ یہ اب تک میرے پی سی میں موجود جدید درست F1 سم کے قریب ترین ہے، یہاں تک کہ ڈیش کا منظر بالکل حقیقی چیزوں جیسا لگتا ہے۔”

سابق F1 ڈرائیور اور موجودہ انڈی کار کے اسٹار جسٹن ولسن نے ولیمز –ٹیوٹا FW31 کے آزمائشی نسخے کی ڈرائیونگ کے بعد کہا کہ “گاڑی بہت زبردست ہے۔ یہ بالکل ویسے ہے جیسے مجھے F1 گاڑی چلانا یاد ہے اور  میری توقع سے زیادہ ڈرائیور فرینڈلی ہے۔ آپ کا تجربہ کچھ بھی ہو، آپ گاڑی چلا سکتے ہیں گرچہ آخری حصہ مشکل ہے۔ لیکن یہ ایک چیلنج ہے۔”

لیکن یہ صرف پیشہ ور ریسنگ ڈرائیورز کے لیے نہیں جنہوں نے iRacing.com کے ولیمز – ٹیوٹا FW31 کا لطف لیا۔ تمام مہارت کے درجوں کے کھیلنے والے اور سم ریسرز نے بتایا کہ یہ گاڑی چلانا ایک تفریح ہے۔

حقیقی دنیا کے ریسر و پیپرس ڈیزائن گروپ کے بانی اور iRacing.com کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و چیف ٹیکنیکل آفیسر ڈیو کیمر نے کہا کہ “یہ تعجب انگیز نہیں، یہ وہی ہے جو ہم توقع کررہے تھے۔ یہ گاڑی ڈرائیو کرنے میں ایک مکمل دھماکا ہے۔ سم ریسرز جو اپنی حدود میں ڈرائیو کرتے ہیں اب FW31 کی حیرت انگیز کارکردگی کا تجربہ بھی کریں گے اور اپنے مساوی درجے کے دوسرے ڈرائیورز کے ساتھ بہت زیادہ تفریح کرنے کے قابل ہوں گے۔”

ولیمز – ٹیوٹا FW31 کی گراں پری سیریز کی شروعات کے ساتھ  iRacing 25 سے زائد دیگر روڈ-ریسنگ اور اول سیریز – نیس کار کی جانب سے سات منظور شدہ – دنیا بھر میں 60 سے زائد ٹریکس ترتیب دے رہا ہے ۔ نیس کار کے ساتھ شراکت داروں میں گرینڈ-ایم، انڈی کار، انٹرنیشنل اسپیڈوے کارپوریشن، اسپیڈوے موٹراسپورٹس، والکس ویگن، فورڈ اور جی ایم شامل ہیں۔ iRacing ہر سطح کی مہارت رکھنے والے اعلی سطحی پیشہ وروں سے لے کر بالکل نو آموزوں تک کے ریسرز اور شائقین کے لیے کھلا ہے۔ اس تفریح میں شمولیت کے لیے http://www.iRacing.com پر جائیں۔

ذریعہ: iRacing.com

 

رابطہ: اسٹیو پوٹر

iRacing.com

+1-781-271-1952 (دفتر)

+1-518-596-0500 (موبائل)

Steve.Potter@iRacing.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *