AsiaNet 43264
ثول، سعودی عرب، 14 فروری / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) میں محققین نے ایک جدید ٹیکنالوجی تخلیق کی ہے جو موجودہ فصل کی اقسام کے معیار، پیداوار اور بیماریوں کی مزاحمت کو بہتر بنا سکتی ہے۔ زرعی سائنس کے لیے نتائج بہترین پائے گئے ہیں۔
نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی کاروائیاں، ریاستہائے متحدہ امریکا (پی این اے ایس)، 24 جنوری 2011ء، میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ڈاکٹر مجدی محفوظ اور تحقیقی ٹیم نے کٹھن ماحول برداشت کرنے کے لیے جینیاتی طور پر پودوں کی انجینئرنگ کے ایک نئے طریقے پر گفتگو کی ہے۔وہ علاقے جہاں پانی کی مقدار اور معیار محدود ہے جیسے سعودی عرب اور مشرق وسطی سخت برداشت کے لیے فصلوں کی بڑھتی ہوئی انجینئرنگ سے فائدہ اٹھا سکیں گے جس سے نہ صرف بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کے مسائل حل ہوسکیں گے بلکہ اضافی فصل کو محدود – جی ایم مارکیٹوں جیسے جاپان کے لیے برآمد کرنے کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹر محفوظ پروفیسر جیان -کانگ زو کے ہدایت یافتہ KAUST کے پلانٹ اسٹریس جینومکس ریسرچ سینٹر میں کام کرتے ہیں۔ یہ جدید تحقیق اس کے بانی کی اظہار کردہ خواہشات کے معیار کے عین مطابق ہے کہ KAUST دنیا بھر میں فوائد کے عہد کے ساتھ جدید تحقیق کے فائدے اور اس کے ساتھ علاقے کے لیے اقتصادی ترقی پیش کرے گا۔
ڈاکٹر محفوظ نے ایک پروٹین سے “ترمیمی آلہ” (سالماتی قینچی) تیار کیا جو دو کام سرانجام دیتا ہے: یہ جینوم میں درست جگہ دریافت کرتا ہے جہاں یہ خلقی “پوسٹ کوڈ” کے استعمال سے کٹ سکتا ہے اور پھر بالکل ٹھیک اور درستگی کے ساتھ جین کو حذف، شامل یا ترمیم کرتا ہے۔
ڈاکٹر محفوظ کا کام بشمول انسانی صحت بہت وسیع ایپلی کیشز کی صلاحیت کا حامل ہے ۔ یہ نئی ٹیکنالوجی اس تکنیک کو بہتر کرسکتی ہے جو “اچھے” جین کو برے سے تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے یا بیماریوں کی وجہ بننے والے ناقص جینز کو کاٹا یا خاموش کیا جاسکتا ہے۔
تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے KAUST کے منتظم اسٹیفن کیٹسیکاس نے ٹیکنالوجی کو ایک سائنسی پیش رفت خیال کیا اور اگر یہ ایجاد بلاآخر کامیاب ہوتی ہے تو ممکنہ طور پر امید افزاء آمدنی حاصل کرے گی۔
پین اسٹیٹ یونیورسٹی میں لائف سائنسز کی پروفیسر ڈاکٹر نینا فیڈوروف نے کہا کہ “محفوظ کا مضمون ڈی این اے کی تخلیق–بہت اعلیٰ خصوصیات کے ساتھ مطلوبہ مقصد کے مطابق اینزائمز کو کاٹنے کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔یہ فصل کی کاشت میں خاص جینیاتی افزائش کرنے کی طرف ایک بہترین قدم ہے جبکہ ممکنہ خطرات سے گریز کرتے ہوئے جن میں سے اکثر مزید روایتی جینیاتی تبدیلی کی حکمت عملی کے ساتھ کے بارے میں ہیں۔” پروفیسر فیڈروگ ” KAUST جیسی نو آموز یونیورسٹی کی جانب سے سامنے آنے والا ایسا جدید حصہ دیکھ کر بہت خوش ہیں!”
سویڈن میں چالمرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں فزیکل کیمسٹری کے پروفیسر اور نوبل کمیٹی برائے کیمیا کے سابق چیئر ڈاکٹر بینگٹ نارڈن نے تبصرہ کیا کہ “یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ اب KAUST لائف سائنس کے میدان میں شاندار شراکت داری کررہی ہے۔ محفوظ کا کام زبردست اثر رکھتا ہے اور نوبل انعام یافتہ سر آرون کلوغ کی ان ابتدائی دریافتوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے کہ ڈی این اے میں انتہائی منتخب، دہرے – معیارکا توڑ پیدا کرنے کے لیے ڈی این اے –شناخت زنک فنگر پروٹین کے ساتھ منسلک ایک نیوکلیز کا استحصال کر سکتا ہے جو حیرت انگیز اعلیٰ افادیت کے ساتھ ایک جدید دور کے سلسلہ کو دوبارہ مرکب کرنے کی – عمل انگیزی اندراج کی شروعات کرتا ہے۔”جین کےتصحیحی علاج” کے لیے مطب میں اس ڈی این اے سلجھاؤ کو حاصل کرنے کا امکان اب مزید ایک سائنسی تصور نہیں رہا۔
KAUST کے بارے میں: کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) ریڈ سی میں واقع ایک بین الاقوامی، گریجویٹ تحقیقی یونیورسٹی ہے جو سعودی عرب اور باہر کے فائدے کے لیے سائنسی کامیابی کے ایک نئے دور کو متاثر کرنے کے لیے وقف ہے۔ یونیورسٹی توانائی، پانی، غذا اور ماحول کے نمایاں عالمی شعبوں میں کثیر انتظاموں میں سائنسی تحقیق کے ذریعے سائنس اور ٹیکنالوجی کو جدید کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔ KAUST حرمین شریفین کے ناظم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کےدہائی– طویل خواب کی حقیقت ہے اور ایک آزاد، ذاتی – قائم امانت دار افراد کے بورڈ کے زیر انتظام اور سخی افراد کی آمدنی کی معاونت سے چلتی ہے۔یونیورسٹی کی ابتدائی کلاس کے 300 ماسٹرز طلبہ دسمبر 2010ء میں فارغ التحصیل ہوئے۔
ذریعہ: کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
ذرائع ابلاغ کے لیے روابط:
مزید معلومات کے لیے: یونیورسٹی کمیونی کیشنز کے سربراہ کرسٹوفر سینڈز، christopher.sands@kaust.edu.sa، +966-54-470-1201، (ڈاکٹر مجدی محفوظ ملاقات کے لیے دستیاب ہیں)۔