AsiaNet 43248
نیوارک، ڈیلاویئر اور تائی پے، تائیوان، 14 فروری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /
تشخیصی و طبی تحقیق اور ترقی میں مدد کے لیے جانچ کی خدمات فراہم کرنے والا ایک مکمل -سروس جی ایل پی / جی سی پی – کے مطابق معاہدے کی تحقیق کے مایہ ناز ادارے QPS ہولڈنگز، ایل ایل سی نے تائیوان کے ترقیاتی مرکز برائے حیاتی ٹیکنالوجی(ڈی سی بی) کے تائی پے میں قائم علم سموم و تشخیصی علوم کے مرکز کے حصول کا اعلان کردیا ہے جو QPS – تائیوان کاایک شعبہ بنے گا۔
QPS ایک عالمی سی آر او ہے جو 1995ء سے دواؤں کی تحقیق اور ترقی میں معاونت کررہا ہے۔ اس کی مہارت کے پانچ شعبوں میں شامل ہیں: دواؤں کے استحالہ اور متحرک ادویات کی تشخیص / علم سموم، حیاتیاتی تجزیہ، انتقالی دوا ، طبی تحقیق کا ابتدائی اور بعد از مرحلہ۔
سی ٹی پی ایس ایک ISO/IEC 17025 سندیافتہ جی ایل پی تعمیل کنندہ (تائیوان ڈی او ایچ، او ای سی ڈی) اور AAALAC سے تسلیم شدہ تنصیب ہے جو عام غیر طبی سمومیت، خلقی علم سموم، پیداواری علم سموم، مصنوعی علم سموم کی جانچ، حیاتی مطابقت کی جانچ اور دواؤں کے استحالہ اور متحرک ادویات کے مطالعہ میں مہارت رکھتی ہے۔مرکز برائے علم سموم اور تشخیصی خدمات 5600 مربع میٹر (60,000 مربع فٹ) پر محیط ہے اور اس میں سات تجزیہ گاہیں، تین تہذیبی کمرے، ایک معیاری ضمانت کا یونٹ، محفوظات اور جانوروں کی رہائش کی دو منزلیں شامل ہیں۔
گزشہ 12 سالوں میں ڈی سی بی نے مقامی اور بین الاقوامی صارفین کے لیے 890 تحقیقات انجام دیں بشمول امریکا میں نئی ادویات کی تحقیقی معروضات کے لیے 17 منصوبے، تائیوان میں نئی ادویات کی تحقیقی معروضات یا طبی تجربات کے لیے 18 منصوبے اور تائیوان این ڈی اے کی منظوری حاصل کرنے والی 2 مصنوعات۔
QPS – تائیوان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر ونسینٹ ین نے کہا کہ “ایشیا پیسیفک میں حیاتی ٹیکنالوجی صنعت تیزی سے وسیع ہورہی ہے۔ ہماری مستحکم حیاتی ٹیکنالوجی کے تجزیہ اور متحرک ادویات کی مہارت میں ایک معروف علم سموم یونٹ کی شمولیت کے ساتھ QPS اب بڑھتی ہوئی مقامی اور بین الاقوامی طلب کے لیے اعلیٰ معیار کی تشخیصی خدمات کا مکمل حل فراہم کرسکتا ہے۔”
QPS کے نئے نائب صدر اور عالمی تحفظ کے تعین و انتظامی معاملات کے سربراہ ڈاکٹر والٹر بی تشخیصی ترقی میں سی آر او اور طبی / حیاتی ٹیکنالوجی کے 20 سال سے زائد تجربہ کے ساتھ آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ”میں ایک ایسی انجمن میں شمولیت پر بہت پرجوش ہوں جو QPS کے طور پر متحرک اور اعلیٰ سمجھی جاتی ہے۔ اعلیٰ معیار کی محنت طلب خدمت فراہم کرنے کے لیے ایک قابل تعریف ٹریک ریکارڈ کے ساتھ ایک بہترین علم سموم سہولت ڈی سی بی علم سموم یونٹ کی شمولیت اس کے دنیا بھر کے صارفین کے لیے QPS کی پیش کش کو حقیقتاً بہتر بنائے گی۔”
QPS کے بارے میں
QPS جی ایل پی / جی سی پی کے مطابق حیاتی ٹیکنالوجی کے تجزیہ ، ادویات استحالہ و متحرک ادویات، انتقالی دوا اور طبی تحقیق کے شعبوں میں دنیا بھر کے دواسازی اور حیاتی ٹیکنالوجی صارفین کو تشخیصی اور طبی تحقیقی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر بین چیان کی جانب سے 1995ء میں قائم کردہ QPS نیوارک، ڈیلاویئر کے اپنے صدر دفتر ؛ اور گروننجن، نیدرلینڈز؛ تائی پے، تائیوان ؛ اور حیدر آباد، بھارت میں حیاتی تجزیہ اور تشخیصی جانچ کا کارخانہ رکھتا ہے۔ ابتدائی – مرحلہ کی طبی سہولیات اسپرنگ فیلڈ، میسوری؛ تائی پے، تائیوان؛ گروننجن، نیدرلینڈز؛ اور حیدرآباد، بھارت میں قائم ہے۔کاروباری ترقی کے دفاتر ریاستہائے متحدہ امریکا، یورپ اور ایشیا میں قائم ہیں۔
ڈی سی بی کے بارے میں
تائیوان کا ترقیاتی مرکز برائے حیاتی ٹیکنالوجی (ڈی سی بی) 1984ء میں صنعتی ٹیکنالوجی کے محکمہ (ڈی او آئی ٹی) اور وزارت اقتصادی امور (ایم او ای اے)کی معاونت سے قائم ہوا۔ ڈی سی بی کا بنیادی مقصد آر اینڈ ڈی ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے تائیوان کی حیاتی ٹیکنالوجی صنعت کو ترقی اور وضع میں مدد دینا تھا۔ ڈی سی بی نے سرکاری، علمی اور صنعتی کوششوں کے درمیان مدد کے فروغ میں سہولت فراہم کرنے کا کلیدی کردار ادا کیا اور تائیوان کی حیاتی ٹیکنالوجی صنعت کو دنیا کے ساتھ منسلک کرنے میں اہم ربط کے طور پر خدمات انجام دیں۔
http://www.qps-usa.com
ذریعہ: QPS ہولڈنگز، ایل ایل سی
رابطہ: QPS
بین چیان، پی ایچ ڈی
QPS ہولڈنگز، ایل ایل سی کے چیئرمین، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر
+1-650-599-9445 کیلیفورنیا دفتر، ben.chien@qps-usa.com؛ یا
ترقیاتی مرکز برائے حیاتی ٹیکنالوجی
ونسینٹ ین،
QPS تائیوان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر
+886-2-2655-7555