European Commission Approves Once-Daily Olumiant Tablets for Treatment of Adults with Moderate-to-Severe Active Rheumatoid Arthritis

Baricitinib, marketed as Olumiant, is the first JAK inhibitor approved to treat RA in the EU

INDIANAPOLIS, Feb. 13, 2017 /PRNewswire/ — Eli Lilly and Company (NYSE: LLY) and Incyte Corporation (NASDAQ: INCY) announced today that the European Commission has granted marketing authorisation for Olumiant® (baricitinib) 4 mg and 2 mg film-coated tablets in Europe for the treatment of moderate-to-severe active rheumatoid arthritis (RA) in adult patients who have responded inadequately to, or who are intolerant to, one or more disease-modifying antirheumatic drugs (DMARDs).

This is the first regulatory approval around the world for Olumiant — the first JAK inhibitor approved to treat RA in the European Union — which may be used as monotherapy or in combination with methotrexate. In clinical studies, Olumiant has demonstrated significant improvement in the signs and symptoms of RA compared to standard of care therapies such as methotrexate and Humira®* (adalimumab) with background methotrexate.

“Despite clinical advances in treatment, many people with RA continue to struggle with the debilitating effects of this disease, which can lead to long-term joint damage and disability,” said J. Anthony Ware, M.D., senior vice president for product development and interim president, Lilly Bio-Medicines. “We believe that as a next-generation therapy in the EU, Olumiant will advance RA treatment by helping patients with moderate-to-severe disease feel better quickly.”

Baricitinib’s phase 3 program includes four completed clinical studies in a wide range of adult patients with RA, from treatment-naïve patients to those who are inadequate responders to TNF inhibitors. Two of those studies, RA-BEGIN and RA-BEAM, included a pre-specified comparison against either methotrexate or Humira with background methotrexate. Patients completing any of the phase 3 studies could enroll in a long-term extension study.

“The European Commission’s approval of baricitinib is an exciting milestone for the RA community in the EU,” said Steven Stein, M.D., chief medical officer, Incyte Corporation. “We’re confident that baricitinib will help to meet the needs of healthcare providers and their patients as they work toward achieving long-term treatment goals.”

As a result of the approval of Olumiant by the European Commission, Incyte becomes eligible to receive a milestone payment of $65 million from Lilly, which it expects to record in full in the first quarter of 2017.

About Baricitinib
Baricitinib is a once-daily oral, selective and reversible JAK1 and JAK2 inhibitor currently in clinical studies for inflammatory and autoimmune diseases. There are four known JAK enzymes: JAK1, JAK2, JAK3 and TYK2. JAK-dependent cytokines have been implicated in the pathogenesis of a number of inflammatory and autoimmune diseases, suggesting that JAK inhibitors may be useful for the treatment of a broad range of inflammatory conditions, including rheumatoid arthritis.

In December 2009, Lilly and Incyte announced an exclusive worldwide license and collaboration agreement for the development and commercialization of baricitinib and certain follow-on compounds for patients with inflammatory and autoimmune diseases. Baricitinib was submitted for regulatory review seeking marketing approval for the treatment of rheumatoid arthritis in the U.S., European Union and Japan in 2016. It is being studied in phase 2 trials for atopic dermatitis and systemic lupus erythematosus, and a phase 3 trial for patients with psoriatic arthritis is expected to be initiated in 2017.

About Rheumatoid Arthritis
Rheumatoid arthritis is a systemic autoimmune disease characterized by inflammation and progressive destruction of joints.[i,ii]  More than 23 million people worldwide suffer from RA.[iii] Approximately three times as many women as men have the disease. Current treatment of RA includes the use of non-steroidal anti-inflammatory drugs, oral conventional synthetic disease-modifying antirheumatic drugs (csDMARDs), such as methotrexate – the current standard of care – and injectable, biological disease-modifying antirheumatic drugs (bDMARDs) that target selected mediators implicated in the pathogenesis of RA.[iv] Despite current treatment options, many patients do not reach their therapeutic goals or sustained remission.[v,vi] There remains an important need to provide additional treatments to improve overall patient care.

About Baricitinib Phase 3 Trials
Lilly and Incyte conducted four pivotal phase 3 clinical trials of baricitinib in patients with moderate-to-severe active rheumatoid arthritis to support regulatory submission in most countries. Two of the four studies included pre-specified comparisons to approved DMARDs: one to methotrexate (RA-BEGIN) and one to adalimumab (RA-BEAM). An additional phase 3 study was initiated to support clinical development in China. The clinical trial program includes a wide range of patients including those who are methotrexate-naïve, inadequate responders to methotrexate, inadequate responders to conventional synthetic disease modifying antirheumatic drugs, or inadequate responders to biologic DMARDs including TNF inhibitors. Patients completing any of the phase 3 studies can enroll in a long-term extension study. For additional information on this clinical trial program, please visit www.clinicaltrials.gov.

About Incyte
Incyte Corporation is a Wilmington, Delaware-based biopharmaceutical company focused on the discovery, development and commercialization of proprietary therapeutics. For additional information on Incyte, please visit the Company’s web site at www.incyte.com.

Follow @Incyte on Twitter at https://twitter.com/Incyte.

About Eli Lilly and Company
Lilly is a global healthcare leader that unites caring with discovery to make life better for people around the world. We were founded more than a century ago by a man committed to creating high-quality medicines that meet real needs, and today we remain true to that mission in all our work. Across the globe, Lilly employees work to discover and bring life-changing medicines to those who need them, improve the understanding and management of disease, and give back to communities through philanthropy and volunteerism. To learn more about Lilly, please visit us at www.lilly.com and newsroom.lilly.com/social-channels.

*The brand listed is a trademark of AbbVie and is not a trademark of Eli Lilly and Company or Incyte Corporation. The maker of this brand is not affiliated with and does not endorse Lilly, Incyte or their products.

P-LLY

This press release contains forward-looking statements (as that term is defined in the Private Securities Litigation Reform Act of 1995) about baricitinib as a treatment for patients with rheumatoid arthritis and reflects Lilly’s and Incyte’s current beliefs.  However, as with any pharmaceutical product, there are substantial risks and uncertainties in the process of development and commercialization. Among other things, there can be no guarantee that future study results will be consistent with the results to date or that baricitinib will achieve its primary study endpoints, receive additional regulatory approvals, or be commercially successful.  For further discussion of these and other risks and uncertainties, see Lilly’s and Incyte’s most recent respective Form 10-K and Form 10-Q filings with the United States Securities and Exchange Commission. Except as required by law, Lilly and Incyte undertake no duty to update forward-looking statements to reflect events after the date of this release.

i American College of Rheumatology, Rheumatoid Arthritis, http://www.rheumatology.org/practice/clinical/patients/diseases_and_conditions/ra.asp. Accessed January 9, 2017.
ii Hand Clinics, Advances in the Medical Treatment of Rheumatoid Arthritis, http://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC3135413/pdf/nihms305780.pdf. Accessed January 9, 2017.
iii WHO Global Burden of Disease Report, (table 7, page 32) 2004, http://www.who.int/healthinfo/global_burden_disease/GBD_report_2004update_full.pdf. Accessed January 9, 2017.
iv Arthritis Foundation, Medications for Rheumatoid Arthritis, http://www.arthritistoday.org/about-arthritis/types-of-arthritis/rheumatoid-arthritis/treatment-plan/medication-overview/ra-medications.php. Accessed January 9, 2017.
v Rheumatoid arthritis, Lancet, https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pubmed/27156434. Accessed January 9, 2017.
vi Sustained rheumatoid arthritis remission is uncommon in clinical practice, Arthritis Research & Therapy, http://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC3446437/. Accessed January 9, 2017.

Refer to: Scott MacGregor; jsmacgregor@lilly.com; +1-317-440-4699 (Lilly media)
Phil Johnson; johnson_philip_l@lilly.com; +1-317-655-6874 (Lilly investors)
Catalina Loveman; cloveman@incyte.com; +1-302-498-6171 (Incyte media)
Michael Booth, DPhil; mbooth@incyte.com; +1-302-498-5914 (Incyte investors)
Eli Lilly and Company logo.
Incyte logo.

Photo – http://mma.prnewswire.com/media/450388/Lilly_Logo.jpg
Photo – http://mma.prnewswire.com/media/163029/eli_lilly_and_company_incyte_logo.jpg

مرک شمالی امریکا، چین اور یورپ میں جامع بایوڈیولپمنٹ مراکز کو توسیع دیتا ہوا

– مستحکم مارکیٹ طلب کو پوری کرنے کے لیے عالمی توسیع

– بوسٹن، میساچوسٹس اور شنگھائی، چین میں بایوڈیولپمنٹ مراکز مرک ٹیکنالوجیز اور خدمات کا مکمل مجموعہ پیش کرتے ہوئے

– نئی پروسیس ڈیولپمنٹ مراکز اور فرانس میں مکمل واحد-استعمال جی ایم پی تنصیب بایولوجکس کی پیشرفت کو تیز کرے گی

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 10 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج بایوپروسسنگ مصنوعات، ساخت گری کی صلاحتوں اور صنعت کے معروف ٹیکنالوجیکل تجربے کے کلیدی پورٹ فولیو کی بڑھتی ہوئی صارفی طلب کو پورا کرنے کے لیے اول تا آخر جامع بایوڈیولپمنٹ مراکز کی توسیع کا اعلان کردیا۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_tjvnsxy2/def_height/400/def_width/400/

http://mma.prnewswire.com/media/455283/Merck___expanding_centers.jpg

توسیع، جس میں امریکا اور چین میں دو نئے پروسیس ڈیولپمنٹ مراکز کا آغاز شامل ہے، مارتیلاک، فرانس میں مرک کے بایوڈیولپمنٹ مرکز کی کمرشل کامیابی کے بعد آتا ہے۔ دو نئے یونٹ شنگھائی اور بوسٹن کے شہری علاقوں میں صارفین کے بہت قریب واقع ہوں گے۔ ہر یونٹ پروسس ڈیولپمنٹ کی صلاحیتوں اور خدمات کی مکمل اقسام فراہم کے گا۔ اس میں سیل لائن ڈیولپمنٹ خدمات، بالائی اور زیریں دھارے کی پروسس ڈیولپمنٹ، اور ساتھ ساھت نان-جی ایم پی کلینیکل پیداوار بھی شامل ہے۔

رکن مرک ایگزیکٹو بورڈ اور سی ای او، لائف سائنس، ادت بٹرا نے کہا کہ “ہم جامع پروسس ڈیولپمنٹ حل کے لیے ایک بڑھتی ہوئی عالمی طلب دیکھ رہے ہیں اور مرک بایوفارما صارفین کے لیے ایک ہی مقام پر خریداری کی سہولت پیش کرتا ہے۔ توسیع بایولوجکس کی پیداوار کے لیے درکار تمام پروسس ڈیولپمنٹ اور کلینیکل اسٹیج ساخت گری حلوں، مادوں اور خدمات کے نمایاں فراہم کنندہ کی حیثت سے ہمارے مقام کو مضبوط کرتی ہے۔ یہ مرک کے لیے ایک تزویراتی، زیادہ امکانات کی حامل سرمایہ کاری ہے جسے تین براعظموں میں صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔”

مارتیلاک، فرانس میں مرک کا بایوڈیولپمنٹ مرکز کلینیکل مرحلے کے بیچ تیار کرنے کے لیے ایک مکمل سرگرم عمل واحد استعمال، جی ایم پی تنصیب ہے۔ مرک ٹیکنالوجیوں کے مکمل مجموعوں سے لیس، بشمول 2000 لیٹر واحد استعمال موبیئس (ر) باوی ری ایکٹر، مارتیلاک بایوفارما اداروں کو اپنے کلینکل ڈیولپمنٹ پروگراموں کو مدد دینے کے لیے مکمل حل پیش کرتا ہے۔

مرک کی جامع پیشکش اہم فوائد فراہم کرتی ہے اور بایوفارماسیوٹیکل اداروں کے لیے مالیکیول ڈیولپمنٹ اور کسی بھی جغرافیے میں بیوپار کے تمام مراحل پر اہم فوائد فراہم کرنے اور کلیدی چیلنجز سے نمٹنے کی پیشکش دے رہا ہے۔ موبیئس (ر) بایو ری ایکٹر کی شمولیت کے ساتھ علاوہ پورٹ فولیو میں لنکس (ر) سی ڈی آر، وائرسولو (ر) پروسس ایریا ماڈیولز، پیلیکون (ر) اور سینٹینل انٹیلی جینس وائرس ڈیفینس جیسے حل شامل ہیں۔

محدود وسائل اور بنیادی ڈھانچہ رکھنے والے ابتدائی مرحلے کے ادارے ایسے شراکت دار سے فائدہ اٹھائیں گے جو پروسیسز تیار کرنے اور جی ایم پی کلینیکل تیاری میں مضبوط مہارت اور تجربہ رکھتا ہے تاکہ ابتدائی طبی پیشرفت کے منصوبوں کو تیز کرنے میں مدد دے۔ زیادہ پیچیدہ مراحل میں موجود اداروں کو بعد مرحلے کی کلینیکل ڈيولپمنٹ کو کمرشل مینوفیکچرنگ، قابل مقدور زندگی کو بہتر بنانے والے ادویات کی دستیابی کو تیز تر کرنے کے چیلنجز پر پورا اترنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جامع طریقے کے ساتھ مرک پورے پروسس کو بڑھانے اور نئے مقام پر منتقل کرنے میں سہولت اور تیزی فراہم کر سکتا ہے۔

تمام مرک خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے مرک کی ویب سائٹ پر دستیابی کے ساتھ ہی بیک وقت جاری کیے جاتے ہیں۔ آنلائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ ادارہ مرک نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/455283/Merck___expanding_centers.jpg

یو ایس سی لیونارڈ ڈیوس اسکول میں کیون سو چیئر ان گیرونٹولوجی کی تنصیب

لاس اینجلس، 14 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

سوموار 12 دسمبر کو یو ایس سی ٹاؤن اور گاؤن میں یو ایس سی لیونارڈ ڈیوس اسکول آف گیرونٹولوجی ڈین پنکاس کوہن نے کیون سو چیئر ان گیرونٹولوجی کی تنصیب اور رونگ سیانگ سو ری جنریٹو لائف سائنس لیب کی تخصیص کا اعلان کیا ہے، جو بایوٹیک منتظم کیون سو کی جانب فیاضانہ مدد سے ممکن ہوئی۔

تصویر – http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_4njqphci/def_height/480/def_width/640/

کیون سو قیادت اور تحقیق، تعلیم و مشق میں جدت طرازی کے ذریعے افراد، برادریوں اور معاشروں کے لیے صحت مند عمر کی ترویج کے اپنے مقصد میں اسکول کی مدد کرے گا۔

کیون سو نے کہا کہ “میرے والدین کی مثال دوسروں کی مدد کرنے کے لیے مجھے تحریک دیہی رہی، انہوں نے مجھے جو دیا وہ ایک مشورے سے کہیں بڑھ کر تھا – یہ ایک طرز زندگی تھا۔ انسانی زندگی سب سے قابل قدر اثاثہ ہے اور ہمارا بلند ترین معیار انسانیت کی بہبود ہے۔ جیسے ہماری عالمی آبادی کی عمر بڑھتی ہے، مجھے تحقیقی کامیابیاں سمیٹتے ہوئے اور گیرونٹولوجی رہنماؤں اور منتظمین کی اگلی نسل کی تربیت کرنے پر یو ایس سی ڈیوس اسکول کی مدد کرنے پر فخر ہے۔”

“کیون اور ان کے آنجہانی والد رونگ سیانگ سو نے موجودہ اور آنے والی نسلوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے سائنسی دریافتوں کا فائدہ اٹھانے سے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا۔”

رونگ سیانگ سو ایک تربیت یافتہ جراح تھے جو زخم کے جدید طریقہ علاج تیار کرنے میں مہارت رکھتے تھے۔ بافتوں کی بحالی اور دوبارہ تخلیق پر ان کی تحقیق نے متعدد امریکی پیٹنٹس اور کثیر القومی ادارے میبو انٹرنیشنل کے قیام کی راہ ہموار کی۔”

تنصیب کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر کوہن نے ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کی اہلیہ اور اپنی والدہ ڈاکٹر لی لی کو ڈینز میڈیلین پیش کیا جو اسکول کی جانب سے اپنے شراکت داروں اور حامیوں کو دیا جانے والا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔ کیون سو اور یو ایس سی ڈیوس اسکول پروفیسر جارج شینن کو چھوٹی کرسیاں دی گئیں جو نئے نامزد کردہ چیئر عہدے کے قیام کی علامت ہے۔ شینن کو پہلا عہدہ یافتہ نامزد کیا جاچکا ہے اور وہ نئی تجربہ گاہ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

شینن نے کہا کہ “میں اس عہدے پر تقرری پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ رونگ سیانگ سو لیب، کیون سو چیئر اور برائٹن ایوارڈ گیرونٹولوجی کے شعبے کی اہمیت اور یو ایس سی کی شعبے میں قیادت کا بین النسلی ثبوت ہیں۔”

تقریب کے دوران ڈیوس اسکول نائب ڈین کیلوین ڈیوس نے منتخب عہدیداران کو متعارف کروایا جنہوں نے سو کو امریکی کانگریس اور ریاست کیلیفورنیا کی جانب سے تسلیم شدگی کی اسناد پیش کیں۔ سو کو اعزاز بخشنے والے منتخب عہدیداران میں کانگریس کے رکن ٹیڈ لیو، کانگریس کی رکن جوڈی چو، کیلیفورنیا کے خزانچی جان چیانگ، کیلیفورنیا کے نومنتخب رکن اسمبلی فلپ چین، سابق میئر یوربا لنڈا کریگ ینگ اور ڈائمنڈ بار میئر جم لن شامل تھے۔

رابطہ: ٹام ٹاؤ، taogx@mebo.com

زمر بایومیٹ کے ایگزیکٹو کو قیادت، تحریک و جدت طرازی میں امتیازی حیثیت پر آئی اے آئی آر سی ای او/ایم ڈی آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا گیا

سنگاپور، 12 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– عضلی و استخوانی صحت کے معروف عالمی ادارے زمر بایومیٹ ہولڈنگز انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای اور ایس آئی ایکس: ZBH) نے آج اعلان کیا ہے کہ زمر بایومیٹ چین و ہانگ کانگ کے نائب صدر لی یونگ منگ نے اپنی قیادت، تحریک اور جدت طرازی میں امتیازی حیثیت پر معروف انٹرنیشنل آلٹرنیٹو انویسٹمنٹ ریویو (آئی اے آئی آر) سی ای او/ایم ڈی آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ آئی اے آئی آر عالمی معیشت اور تحفظ پذیری پر عالمی توجہ مرکوز رکھنے والا تیزی سے ابھرتے جریدوں میں سے ایک ہے، اور اپنا سال کے بہترین سی ای او کا اپنا اعزاز ان غیر معمولی کاروباری رہنماؤں کو دیتا ہے جو جدت طرازی، ادارہ جاتی نمو اور کاروباروں اور افراد سے اپنی ذاتی وابستگی جیسے شعبوں میں مہارت اور کامیابی ثابت کرتے ہیں۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20161107/8521607233LOGO

جناب لی کو اپنے مہم جویانہ جذبے، تزویراتی سمت اور چین اور ہانگ میں زمر بایومیٹ کے کاروباروں کو مضبوط کرنے میں ذاتی اثر و رسوخ، اور ادارے کو عضلی و استخوانی صحت کے شعبے میں رہنما کی حیثیت دینے کے لیے تسلیم کیا گیا ہے۔ اپنے عہد میں جناب لی نے نہ صرف عالمی انضمام کے بعد زمر اور بایومیٹ کی کامیاب تکمیل کی قیادت کی، بلکہ دہرے ہندسے کی نمو، مستحکم انتظامی عہد اور اعلیٰ کارکردگی کی سیلز ٹیم تیاری کی تکمیل بھی کی۔

“مجھے موقر آئی اے آئی آر سی ای او/ایم ڈی آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے پر فخر ہے اور کاروباری رہنماؤں اور اداروں کے اتنے عظیم گروہ میں سے منتخب ہونے پر عاجزی بھی۔” جناب لی نے کہا۔ “میں اس اعزاز کو اپنی ایشیا بحر الکاہل ٹیم کے ساتھ شریک کرتا ہوں جنہوں نے انتظامی ڈھانچے اور کاروباری عمل کو تبدیل کرنے میں کلی کردار ادا کیا تاکہ ایک زیادہ مکمل، صارف مرکزی کاروباری نمونے کو چین اور ہانگ کانگ میں بہتر کارکردگی کے لیے قبول کیا جائے۔”

“چین کی تیزی سے بوڑھی ہوتی آبادی حرکت کو محفوظ اور بحال کرنے کے لیے جدید اور موثر حل کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو تحریک دتی ہے اور یونگ منگ نے زمر بایومیٹ کے ایشیا بحر الکاہل کاروبار کی تزویراتی توسیع کی کامیابی سے رہنمائی کی ہے تاکہ عضلی و استخوانی امراض رکھنے والے افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے اس مارکیٹ میں ابھرتے ہوئے موقع کا فائدہ اٹھایا جائے۔” سانگ یی، صدر زمر بایومیٹ ایشیا بحر الکاہل خطہ نے کہا۔

آئی اے آئی آر ایوارڈز (ر) کے بارے میں

آئی اے آئی آر ایوارڈز (ر) دنیا کے معروف ترین درجہ بندی نظاموں میں سے ایک ہے اور جدت طرازی اور قیادت میں فضیلت پر اعزاز تقریبات کی میزبانی کرتا ہے۔ اعزازوں کا پینل آئی اے آئی آر (ر) کی سائنٹیفک کمیٹی اور IAIREVIEW.org کے ساتھ دنیا بھر کے 120 سے زیادہ ممالک کے مخصوص قانونی، اقتصادی و مالیاتی صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ہے۔

آئی اے آئی آر ایوارڈز (ر) اپنی آزادی کی حفاظت کرتا ہے اور کسی بھی ادائیگی تعاون کو قبول نہیں کرتا۔

آئی اے آئی آر ایوارڈز (ر) کی توجہ جدت طرازی اور قیادت میں فضیلت پر ہے، بالخصوص مندرجہ ذیل زمروں میں: سبز معیشت، متبادل سرمایہ کاری، کاروباری مواقع، عالمی کارپوریٹ فضیلت، ایف ایکس، ای ٹی ایفس اور کموڈٹیز، قانون، ایسیٹ مینجمنٹ، فیملی آفس اور ویلتھ مینجمنٹ، انسان دوستی، نجی ایکوئٹی، ریئل اسٹیٹ اور جائیداد، وراثت منصوبہ بندی اور خاندانی کاروبار۔

اس کے پچھلے فاتحین اور سرفہرست درجہ رکھنے والے اداروں میں شامل ہیں: مورگن اسٹینلی، بینک آف چائنا، روک فیلر، بی این پی پاریباس، آئی بی ایم، ایچ ڈی ایف سی ایرگو، فریش فیلڈز، یو بی ایس، نووارٹس، بلیک روک، روتھ شیلڈ، ڈوئچے بینک، اوائیوا، ووڈافون، رسل انویسٹمینٹس، ری مارک، بی اے ایس ایف، ڈیملر، رائل ڈچ شیل، کرسٹیئن ڈائیر، کارتیئر، فیڈیکس، اے بی بی، 3آئی گروپ، ایپیکس پارٹنر، برج پوائنٹ کیپیٹل، ایلن اینڈ اووری، ولکی فیر اینڈ گیلاگھر، ڈی ایل اے پائپر، سی ایم ایس۔

آئی اے آئی آر ایوارڈز (ر) ہانگ کانگ، دبئی، لندن، سنگاپور، میلان اور نیو یارک جیسے دنیا کے موثر ترین مالیاتی مراکز میں مضبوط موجودگی رکھتا ہے۔

زمر بایومیٹ کے بارے میں

1927ء میں قائم ہونے والا وارسا، انڈیانا میں صدر دفاتر کا حامل زمر بایومیٹ عضلی و استخوانی صحت کا رہنما عالمی ادارہ ہے۔ ہم آرتھوپیڈک بحالی مصنوعات، کھیلوں کی ادویات، بایولوجکس، ایکسٹرمٹیز و ٹراما مصنوعات؛ دفتری ٹیکنالوجیاں؛ ریڑھ کی ہڈی، کرینیو میکسیلو فیشل اور تھرویکک مصنوعات؛ دانتوں کے امپلانٹس؛ اور متعلقہ سرجیکل مصنوعات ڈیزائن، تیار اور مارکیٹ کرتے ہیں۔

ہم دنیا بھر میں صحت عامہ کے ماہرین کے ساتھ تعاون کرتے ہیں تاکہ جدت طرازی کی رفتار کو آگے لے جا سکیں۔ ہماری مصنوعات اور حل ہڈیوں، جوڑوں کے امراض، یا زخموں، کے سے پریشان مریضوں کے علاج اور ان کی نرم بافتوں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ صحت عامہ کے ماہرین کے ساتھ مل کر ہم لاکھوں افراد کو بہتر زندگی گزارنے میں مدد دیتے ہیں۔

ہم دنیا بھرمیں 25 سے زیادہ ملکوں میں آپریشنز رکھتے ہیں اور 100 سے زیادہ ممالک میں مصنوعات فروخت کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.zimmerbiomet.com ملاحظہ کیجیے یا ٹوئٹر پر www.twitter.com/zimmerbiomet زمر بایومیٹ کو فالو کیجیے۔

روابط:
ذرائع ابلاغ:
برائے ایشیا بحر الکاہل خطہ:
جیسن لی
90084780 65+
Jason.lee@zimmerbiomet.com

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20161107/8521607233LOGO

شراکت داریاں اور جدت طرازی:ایشیا بحر الکاہل میں صحت عامہ کے مستقبل کی صورت گری

طبی ٹیکنالوجی ماہرین دوسرے سالانہ ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم میں جمع

سنگاپور، 9 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– طبی ٹیکنالوجی ماہرین، حکومتی رہنماؤں، انضباطی ماہرین، صحت عامہ کے پیشہ ور طبیب اور ایشیا بحر الکاہل میں محققین کے مشہور اجتماع ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم کا آغاز آج سنگاپور میں ہوا ہے جس کا موضوع صحت عامہ میں نئی شراکت داریاں تخلیق کرنا ہے۔

ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (ایپیک میڈ) کی میزبانی میں ہونے والی یہ دو روزہ کانفرنس تلاش کرے گی کہ صحت عامہ کے شعبے میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کا تعاون علاقے کے انضباطی نظاموں کو بہتر بنانے، طبی تعلیم کی رفتار کو بڑھانے اور زندگی بچانے اور زندگی بدلنے والی جدت طرازیوں تک مریض کی رسائی کو یقینی بنانے جیسے چیلنجز سے کس طرح نمٹا جا سکتا ہے۔

طبی آلات اور تشخیص لوگوں کو زیادہ لمبی، صحت مند اور زیادہ معنی خیز زندگیاں گزارنے کا موقع دیتی ہیں۔ “گزشتہ 30 سالوں میں طبی تحقیق نے دنیا بھر کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں ملکوں میں متوقع عمر میں اضافہ کرنے میں مدد دی ہے۔ صحت عامہ کے نظاموں نے جدت طرازیوں نے زیادہ مہنگے عمل کی جگہ لے کر، ہسپتالوں میں قیام کو کم کرکے اور لوگوں کو پہلے سے زیادہ جلد کام پر واپس آنے کے ذریعے بھی بچت فراہم کی ہے۔” فریڈرک نائبرگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایپیک میڈ نے کہا۔

“جدت طرازی، اہم اور کامل تعاون تحفظ پذیر شراکت داریاں تخلیق کرنے کی کلید ہے۔ گو کہ گزشتہ تین دہائیوں میں عالمی صحت میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، لیکن یہ پیشرفت یکساں نہیں ہے۔ لانسیٹ کمیشن آن گلوبل سرجری 2030ء رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پانچ ارب افراد جیسی غیر معمولی تعداد آپریشن اور بیہوش کرنے جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔”

میڈٹیک فورم میں گلوبل سرجری 2030ء کامل سیشن کی توجہ اس اہم کردار پر ہوگی جو طبی ٹیکنالوجی اس چیلنج سے نمٹنے میں ادا کر سکتی ہے۔ تقریب میں عالمی جائزہ اور تفصیلی تجزیہ پیش کیا جائے گا جس کی توجہ ایشیا بحر الکاہل میں ضروریات، حلوں اور جاری کاموں پر ہوگی۔

چیئرمین ایپیک میڈ ولادیمر مکاتسیریا نے کہا کہ “اس سال کا میڈٹیک فورم ایپیک میڈ کا ایک اور شاندار سنگ میل ہے۔ یہ طبی ٹیکنالوجی ماہرین کی حیثیت سے ہماری جمع ہونے اور خطے میں صحت عامہ کے سب سے بڑے چیلنجز سے نمٹنے سے مسلسل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اداروں کی صنعت کی حیثیت سے جس میں مقامی اسی ایم ایز اور بڑے کثیر القومی ادارے شامل ہیں، میڈٹیک فورم ہماری اپنی جداگانہ مہارت سے آگے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ایسی تزویراتی شراکت داریاں تخلیق کرتا ہے جو ایشیا بحر الکاہل میں ہمارے مریضوں کی زندگیوں کے لیے صحت عامہ کے نظاموں کو بہتر بنا سکتی ہیں۔”

دیگر بھرپور اور توانہ سیشنز انضباطی اتفاق اور ارتکاز، ڈیجیٹل اور موبائل صحت، طبی تعلیم، آفاقی صحت عامہ اور مریضوں کے شہادت ناموںکے سلسلے کا احاطہ کریں گے۔

ہدایات برائے مدیارن:

کلیدی کامل مقررین میں شامل ہیں:

  • کوجی نکاؤ، کارپوریٹ مشیر و سابق چیئرمین تیرومو کارپوریشن
  • گوری پرودین، عالمی چیئرمین میڈیکل ڈیوائسز و ایگزیکٹو نائب صدر، جانسن اینڈ جانسن
  • ڈاکٹر رانا داس گپتا، چیف آپریٹنگ آفیسر، اپالو ہاسپٹلز گروپ
  • ڈاکٹر جان لم، ایگویکٹو ڈائریکٹر، سینٹر فار ریگولیٹری ایکسی لینس، ڈیوک-این یو ایس گریجویٹ میڈیکل اسکول، سنگاپور
  • پروفیسر رسل ایل گروئین، نائب ڈین (ریسرچ) اور پروفیسر سرجری، لی کونگ چیان اسکول آف مییسن (این ٹی یو)
  • ڈاکٹر ولیم پی میگی، سی ای او اور شریک بانی، آپریشن اسمائیل
  • اینا براؤ، صدر، ایشیا بحر الکاہل، بی براؤن میڈیکل انڈسٹریز
  • محترمہ یوشیتا جیابالن، ذیابیطس کی ایک مریضہ

ایپیک میڈ کے بارے میں

ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (ایپیک میڈ) ایشیا بحر الکاہل میں طبی آلات اور ان-وٹرو تشخیص کی صنعت کو ایک متحدہ آواز فراہم کرتی ہے۔ 2014ء میں قائم ہونے والا ایپیک میڈ جدت طرازی کو فروغ دینے کی جدوجہد کرتا اور پالیسی پر اثرانداز ہوتا ہے جو مریضوں کے لیے صحت عامہ تک رسائی کو بہتر بنائے۔ موجودہ اراکین میں طبی ٹیکنالوجی کے معروف ادارے شامل ہیں۔ مکمل فہرست کے لیے یہاں جائیں: http://www.apacmed.org/join/current-members/۔

ذرائع ابلاغ کے سوالات یہاں کیے جا سکتے ہیں:

ایشلے لو
ایڈلمین
ashley.lau@edelman.com
1110 6733 65+

اینابیل این جی
ایڈلمین
annabel.ng@edelman.com
1110 6733 65+

ایمیلی ریپلی ملز
کمیونی کیشنز مینیجر
ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (ایپیک میڈ)
erapley@apacmed.org
3180 6816 65+

ہمیں فالو کیجیے:
ٹوئٹر: https://twitter.com/apacmed
فیس بک: https://www.facebook.com/APACMed
لنکڈ ان: https://www.linkedin.com/company/asia-pacific-medical-technology-association
ویب سائٹ: http://www.apacmed.org

‫مرک کے ادت بٹرا سی پی ایچ ایل فارما کی طرف سے ‘سال کے بہترین سی ای او’ کا اعزاز وصول کرتے ہوئے

– ادارے نے بھی پارٹیک ایس آر پی 80 اور امپروو پروگرام کے لیے جدت میں فضیلت پر دو اعزازات جیتے

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 5 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ایک معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے لائف سائنسز کے شعبے کے سی ای او ادیت بٹرا کو حیاتی سائنس جدت طرازی کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے سے وابستگی پر سی پی ایچ ایل فارما کی جانب سے 2016ء کے لیے “سال کا بہترین سی ای او” نامزد کیا گيا تھا۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20161004/415307

ادارے نے دو سی پی ایچ ایل فارما ایوارڈز بھی جیتے – ایک ایکسی پیئنٹس اور فارمولیشن تیاری پر اور دوسرا انضباطی طریق کار اور تعمیل پر۔ سی پی ایچ ایل نے 4 اکتوبر کو بارسلونا، اسپین میں ہونے والے ادارے کے سالانہ ایوارڈز گالا میں ان اعزازات کا اعلان کیا۔

مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور سی ای او، حیاتی سائنس، ادیت بٹرا نے کہا کہ “جیسا کہ ادویات کی دریافت میں پیشرفت زیادہ پیچيدہ طریقہ علاج لا رہی ہے، ادویات کی تیاری اور ساخت گری کو اس سے کہیں زیادہ رفتار کے ساتھ جدت طرازی اختیار کرنا پڑے گی۔ مرک میں ہم محققین اور سائنس دانوں کو مسلسل طاقت دیتے ہیں کہ وہ ادویات تیاری کے معیار اور موثریت کو بہتر بنائیں اور ان کی مشکل ترین مسائل حل کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ مرک کی جانب سے میں اس اعزاز کی وصولی پر فخر محسوس کرتا ہوں۔”

اس موقر ادارے کی جانب سے تسلیم کیا جانا ادارے کی چند عالمی معیار کی ٹیکنالوجیوں اور محققین، ادویات بنانے والے اور طبی تجربہ گاہوں کے صارفین کے لیے حلوں کو ظاہر کرتا ہے جو مرض کے علاج کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سی پی ایچ ایل فارما ایوارڈز ٹیکنالوجی، نسخہ سازی، انضباطی طریقوں اور مصنوعات کی تیاری میں مرک کی انقلابی جدتوں کو تسلیم کرتا ہے۔ مرک نے مندرجہ ذیل ٹیکنالوجی ایوارڈز حاصل کیے

  • پارٹیک ایس آر پی 80 برائے “ایکسی پیئنٹس اور فارمولیشن تیاری” پارٹیک ایس آر پی 80 ایک کارگر براہ راست کمپریس ایبل ایکسی پیئنٹ برائے اورل سسٹینٹ-ریلیز فارمولیشنز ہے۔ یہ مقدار-بہ-مقدار اور کارکردگی تسلسل کے لیے مکمل مصنوعی ہے اور عاملین کی حیاتی دستیابی کو بہتر بناتا ہے۔
  • امپروو پروگرام “انضباطی طریقہ کار اور تعلیم” میں جیتا۔ پروگرام ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی چیزوں کے بارے میں دستاویزات اور انضباطی معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ معلومات شفافیت کو بہتر بناتی ہے، تیار کرنے والوں کی خطرہ کی جانچ پیشرفت اور رسد کاروں کا معیار اہلیت پیش کرتی ہیں۔

سی پی ایچ ایل ایک عالمی ادارہ ہے جو ادویات سازی کے شعبے میں افراد کو منسلک کرتا ہے اور ادویات ساز اداروں کے لیے نئے کاروبار، صارفین سے ملنے، نئی مصنوعات جاری کرنے، برانڈز کو فروغ دینے اور نئی مارکیٹوں میں پھیلنے کے لیے مواقع تخلیق کرتا ہے۔ سی پی ایچ ایل فارما ایوارڈز حیاتی سائنس کے ان اداروں کو تسلیم کرتا ہے جو تحریک کو جدت طرازی میں تبدیل کرتے ہیں اور مفکرین اور تخلیق کاروں کو تسلیم کرتے ہیں جو نسخہ سازی، عملی پیشرفت، پیکیجنگ اور ٹیکنالوجی میں نئے انقلاب پیدا کر رہے ہیں۔

تمام مرک خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے مرک کی ویب سائٹ پر دستیابی کے ساتھ ہی بیک وقت جاری کیے جاتے ہیں۔ آنلائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ مرک، ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی مرک کے نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

مرک نے ویکسین تطہیر عمل پر کم منافع، زیادہ لاگت سے نمٹنے کے لیے ڈیوائن کنسورشیم میں شمولیت اختیار کرلی

– پنج سالہ منصوبہ لاگت کے لحاظ سے زیادہ موثر تطہیر کا منصوبہ تخلیق کرے گا
– مرک کروماٹوگرافک تجربہ فراہم کرے گا

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 14 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے ڈیوائن منصوبے میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جو چھ اداروں کا ایک یورپی کنسورشیم ہے جو ویکسینز کی تیاری، ساخت گری اور فراہمی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہے۔

تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160906/404508

ڈیوائن منصوبے کا مقصد ایک مکمل، لاگت موثر تطہیر پروگرام تخلیق کرنا ہے جسے ویکسینز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے کہ وہ مصنوعات کی سالمیت کو محفوظ رکھتے ہوئے زیادہ منافع حاصل کریں۔ مرک کی خصوصی توجہ ویکسین تطہیر کے عمل کو سادہ بنانے پر ہوگا جو عام طور پر اینٹی باڈیز کو پکڑنے کے ایک طریقے ایفینٹی کروماٹوگرافی پر بھروسہ کرتا ہے۔ اس مقصد کو سہارا دینے کے لیے مرک کروماٹوگرافک مواد اور کپلنگ ٹیکنالوجیاں فراہم کرے گا۔

مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور سی ای او، لائف سائنس ادت بٹرا نے کہا کہ “تطہیر کے اقدامات بیشتر حیاتیاتی ادویات کو بنانے کی لاگت کا بڑا حصہ ہیں۔ اس نااہلیت کو ہدف بناتے ہوئے ہمارے پاس بحالی کی شرح کو شدت سے بہتر بنانے کا شاندار موقع ہے۔ کروماٹوگرافی میں صنعتی رہنما کی حیثيت سے ہماری نظریں ڈیوائن کنسورشیم میں اپنے تجربے کا حصہ ڈالنے، عمل کی موثریت کو شناخت کرنے میں مدد دینے اور قابل مقدور ویکسینز تک بڑھتی ہوئی رسائی کو سہارا دینے پر ہیں۔”

ڈیوائن منصوبے کا جامع تطہیر پلیٹ فارم پہلے متنوع، مختلف الاوصاف ویکسینز پر جانچا جائے گا جن میں گلائیکوکونجوگیٹس، پروٹین اینٹی جینس اور وائرسز شامل ہیں۔ ایک بار ویکسینز کے ساتھ توثیق ہونے کے بعد کنسورشیم اپنے تطہیر پلیٹ فارموں کو دیگر حیاتیات کے ساتھ زیریں بہاؤ کے عمل میں شامل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جن میں ری کمبیننٹ لحمیات، جین تھراپی ویکٹرز اور خون کی مصنوعات شامل ہیں۔

مرک کے ساتھ کنسورشیم میں ایفیلوجک (فرانس)، ایکواپورن (ڈنمارک)، گینلبٹ بایوفارماسیوٹیکلز (پرتگال) اور گلیکسو اسمتھ کلائن (اٹلی) شامل ہوں گے۔ منصوبے کو آئی بیٹ (پرتگال) ہم آہنگ کرے گا اور اسے یورپی اتحاد کے ہورائزن 2020ء تحقیقی و جدت طرازی پروگرام میں گرانٹ معاہدے این° 635770 کے تحت امداد حاصل ہوچکی ہے۔

ڈیوائن منصوبہ مرک کے بڑے ویکسین منصوبے کا حصہ ہے جس کی توجہ ویکسینز کو درپیش بڑے چیلنچز پر ہے: اخراجات، رفتار، رسائی اور فراہمی۔ ادارے نے حال ہی میں ایبولا، زیکا اور انفلوئنزا جیسے امراض کے خلاف نئی ویکسینز کی تیز تر اور زيادہ موثر تیاری کو مدد دینے کے لیے مختلف عالمی شراکت داروں کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے۔ دیگر منصوبوں – جیسا کہ ڈیوائن – کا مقصد ساخت گری کے عمل کو سادہ بنانا اور ترقی پذیر ممالک کے لیے ٹیکنالوجی منتقلی کے زیادہ قابل بنانا ہے۔ مل جل کر یہ ویکسین منصوبے بالخصوص کم اور درمیانے درجے کی آمدنی رکھنے والے ممالک میں اعلیٰ معیار کی صحت فراہمی میں مدد دیں گے۔

مرک کے تمام خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے عین اس وقت تقسیم کیے جاتے ہیں جب وہ مرک کی ویب سائٹ پر بھی دستیابہوں۔ آن لائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribeپر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ ادارہ مرک کے نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس مٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔