‫2019 چنگدو گلوبل انوویشن اور انٹرپرینیورشپ فیئر میں 33.3 بلین آر ایم بی کی ان ٹرانزیکشنز کی تکمیل : AsiaNet-Pakistan

‫2019 چنگدو گلوبل انوویشن اور انٹرپرینیورشپ فیئر میں 33.3 بلین آر ایم بی کی ان ٹرانزیکشنز کی تکمیل

June 19, 2019 | Press Release, Urdu | Share:

چنگدو، چین، 19 جون، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– چنگدو کے شہر میں 10 اور 12 جون کے درمیان چنگدو میونسپل پیپلز حکومت کی اسپانسرشپ کے تحت 2019 چنگدو گلوبل انوویشن اور انٹرپرینیورشپ فیئر کی میزبانی کی گئی۔اس میں 22 قوموں اور اس طرح کے بلاکوں جیسے یورپی یونین، ریاست ہائے متحدہ امریکہ ، جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ سے مہمانوں نے شرکت کی، میلے نے اہم عوامل جیسے کہ سرمائے اور ٹیکنالوجی کی 33.3 بلین آر ایم بی کی ان ٹرانزیکشنز کی تکمیل کے لیے سہولت فراہم کی۔

ایونٹ کی مرکزی تھیم “نئی معیشت، نیا ماحول، نئے نظریات” کے ساتھ تھی۔ تقریب میں مجموعی طور پر 576 کاروباری اداروں نے حصہ لیا جبکہ مہمانوں کی تعداد تقریبا 60,000  تک پہنچ گئی تھی۔

کلیدی پیداواری عوامل جیسے کہ انسانی وسائل، ٹیکنالوجی اور سرمایہ انوویشن کی لائف لائن ہیں۔ گلوبل انوویشن اور انٹرپرینیورشپ فیئر کے اس ایڈیشن میں مجموعی طور پر 33.3 بلین یوآن مالیت کی ٹرانزیکشنز مکمل ہوئیں جن میں ٹیکنالوجی کی مد میں3,811  کی تجارت ہوئی جس کی مجموعی  ان ٹرانزیکشن ویلیو11.2  بلین یوآن تھی جبکہ اہم سرمایہ کاری کے عوامل میں ٹرانزیکشن کے لیے جن اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ان کی قدر22.1  بلین آر ایم بھی تھی۔

میلے کے دورانیہ کے درمیان ایک خصوصی ملازمت کا میلہ بھی منعقد ہوا جس میں حصہ لینے کے لئے 300 سے زائد اداروں کو تیار کیا گیا جنہوں نے8,027  پوزیشنوں کا اعلان کیا۔ ملازمت کے میلے کےآنے والے افراد کی تعداد 10,300  تھی اور کچھ بہت زیادہ مقبول پیشوں میں سےدوسروں کے ساتھ  الگورتھم انجنیئرز، بگ ڈیٹا انجنیئرز اور ڈیجیٹل انٹرٹیمنٹ انجینئرز بھی شامل تھے۔

اس وقت چنگدو نے 235 ممالک اور دنیا بھر کے علاقوں کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم کرلیے ہیں اور 96 شہروں کے ساتھ بین الاقوامی سسٹر سٹی اور دوستانہ تعاون کے شہر کے طور پر تعلقات استوار کرچکا ہے۔ چینگدو 285 فارچیون گلوبل 500 کارپوریشنوں کا گھر بھی ہے اور فوربیس میڈیا کے وائس چیئرمین ایل ایل سی مائیک پرلیس نے اس طرح وضاحت کی:”انوویشن کے لیے چنگدو ایک متحرک اور ایک پائیدار سازگار ماحول تخلیق کر رہا ہے”۔

ذریعہ: چنگدو میونسپل پیپلز گورمنٹ

Tags:

Category: Press Release, Urdu