‫چین کے چونگشنگ کا ثقافت اور سیاحت کے انضمام کے لئے 37 سنہرے خیالات کو انعام : AsiaNet-Pakistan

‫چین کے چونگشنگ کا ثقافت اور سیاحت کے انضمام کے لئے 37 سنہرے خیالات کو انعام

June 26, 2019 | Press Release, Urdu | Share:

چونگشنگ، چین، 26 جون، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– مغربی چین کی چونگشنگ میونسپلٹی نے 22 جون کو اپنی ثقافت اور سیاحت کی مجموعی ترقی کے فروغ کے لئے 37 “سنہری خیالات” کو انعام سے نوازا ہے جیسا کہ مقامی حکومت کی جانب سے دنیا بھر سے مقابلے کے شرکا میں سے فاتحین کا اعلان  کیا گیا۔ پہلے دو فاتحین میں سے ہر ایک کو انعام کے طور پر 100,000  یوآن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایونٹ چونگشنگ میونسپل کمیشن آف کلچر اینڈ ٹوریسٹ ڈویلپمنٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔

چونگشنگ نے 16 جنوری کو عالمی مقابلے کا آغاز کیا تا کہ شہر کی ثقافت اور سیاحت کے اعلی معیار کی مربوط ترقی کے لیے نئی سوچ فراہم کرنے کیلئے نئے خیالات، منصوبے اور تجاویز جمع کی جائیں ۔زیادہ سیاحوں اورمارکیٹ میں موجود اداروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس مقابلے  نے چونگشنگ کے شہری تصور، سیاحت اور ثقافتی وسائل کے فروغ کے لئے بھی ایک موقع کا کام کیا۔

سنہری خیال مقابلہ چینی اور انگریزی دونوں معروضات پر مشتمل تھا جو مقابلے کی عالمی اور پیشہ ورانہ نوعیت اجاگر کرتا ہے۔ مقابلے شروع ہونے کے بعد سے مجموعی طور پر 693 درست کاوشات جمع کی جا چکی ہیں۔ مقابلے کے شرکا  میں عام شہریوں اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ  یونیورسٹیوں اور اداروں سے بھی اسکالرز اور ماہرین نے اس میں حصہ لیا۔ امریکہ، آسٹریلیا، سنگاپور، پولینڈ اور دیگر ممالک اور خطوں سے بھی کچھ شرکاء اس میں شامل ہیں۔ ثقافتی سیاحتی ریسرچ کے ادارے، ثقافتی سیاحت کی منصوبہ بندی کی تنظیمیں، سینئر ماہرین اور انڈسٹریل کے او ایلز(KOLs)  کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، تائیوان اور دیگر ممالک اور خطوں سے ثقافتی سیاحت کے ماہرین بھی فاتحین میں شامل ہیں۔

ایوارڈ جیتنے والے “سنہری خیالات” کو توجہ کر مرکز ثقافت، سیاحت اورصنعتوں کے تعلق کی مربوط ترقی ہے۔ ان کا مرکز چونگشنگ کے پانچ سیاحتی برانڈز، دی تھری گورجیس، دی ماؤنٹینس سٹی، دی لوکل کلچر، دی ہاٹ اسپرنگ اور دی کنٹری سائیڈ ہیں جو مکمل طور پر شہر کی ثقافتی، تاریخی اور علاقائی خصوصیات کو نمایاں طور پیش کرتے ہیں۔ ان کی رائے اور تجاویز اعلی معیارکی حامل، نئی اور قابل عمل ہیں جس سے چونگشنگ کی ثقافتی سیاحت کی صنعت کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک نئے دور کو سہولت فراہم کرنے کے امکانات ہیں۔ ان سنہری خیالات کا جدید ڈھانچہ چونگشنگ کے ثقافتی سیاحت کی صنعت کے مستقبل کو روشن کرے گا۔

چونگشنگ اس ایونٹ کو اپنی ثقافتی دوستانہ طاقت اوراثر کو نمایاں طور پر بہتر بنانے، مقامی سیاحت کی ترقی کو اپ گریڈ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے، اعلی معیاری ترقی کو فروغ دینے، اعلی معیاری زندگی کی تخلیق، اور چونگشنگ کو ایک مضبوط ثقافتی شہر اور دنیا کا معروف سیاحتی مقام بنانے کے موقع کے بطور لے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے آفیشل ویب سائٹ

(انگریزی): http://www.cq.xinhuanet.com/2019/cqwljdz/mobile_e.htm پر جائیں یا آفیشل ویب سائٹ
(چینی): http://www.cq.xinhuanet.com/2019/cqwljdz/mobile.htm پر جائیں

ذریعہ: چونگشنگ میونسپل کمیشن آف کلچر اینڈ ٹوریسٹ ڈویلپمنٹ

Tags:

Category: Press Release, Urdu