‫ییلی نے 2019 کے عبوری نتائج کا اعلان کردیا جس میں محصولات میں آر ایم بی 45.07 بلین اور خالص منافع میں آر ایم بی 3.8 بلین کا اضافہ ہوا چوںکہ یہ جنوب مشرقی ایشیاء تک اپنی موجودگی کو وسعت دے رہا ہے : AsiaNet-Pakistan

‫ییلی نے 2019 کے عبوری نتائج کا اعلان کردیا جس میں محصولات میں آر ایم بی 45.07 بلین اور خالص منافع میں آر ایم بی 3.8 بلین کا اضافہ ہوا چوںکہ یہ جنوب مشرقی ایشیاء تک اپنی موجودگی کو وسعت دے رہا ہے

August 30, 2019 | Official News, Press Release, Urdu | Share:

بیجنگ، چین، 30 اگست، 2019 / ژنہوا۔ ایشیاء نیٹ / – ییلی گروپ (600887.SH) نے 29 اگست کی شام اپنے 2019 کے عبوری نتائج کا اعلان کیا۔ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ 2019 کے پہلے ششماہی میں مجموعی آپریٹنگ آمدنی 45.07 بلین آر ایم بی (RMB) رہی اور سالانہ آمدنی میں 5.13 بلین آر ایم بی(RMB) اضافہ ہوا جب کہ خالص منافع 3.8 بلین آر ایم بی (RMB)رہا اور اس میں سالانہ 0.33 بلین آر ایم بی (RMB) اضافہ دیکھنے میں آیا، یہ انڈسٹری لیڈر کی حیثیت سے ییلی کی زبردست نشوونما کو ظاہر کرتا ہے جو پائیدار ترقی کے اس کے روشن امکانات کی جانب بھی اشارہ کررہا ہے۔

اس سال کے شروع میں، ییلی “عالمی صحت ماحولیاتی نظام” کے وژن کے ساتھ اس صنعت میں آگے آیا تھا چونکہ وہ عالمی سطح پر بہترین وسائل کو ضم کر کے صارفین کی صحت اور غذائیت کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کے اپنے  نظریہ کے ساتھ اپنے عالمی اثر کو گہرا کر رہا ہے۔

ییلی بڑے پیمانے پر جنوب مشرقی ایشیاء اور ایشیاء میں مسلسل اپنے آپ کو وسعت دیتے ہوئے مقامی صارفین کو متنوع مصنوعات کے انتخاب کی پیش کش کر رہا ہے۔ ییلی کی مصنوعات پہلے ہی تھائی لینڈ، انڈونیشیا، سنگاپور اور میانمار جیسے بازاروں میں داخل ہو چکی ہیں۔ پچھلے سال، ییلی نے جویڈے آئس کریم کو انڈونیشیا میں لانچ کیا، جو اب ملک بھر کے بڑے شہروں میں دستیاب ہے اور اسے جنوب مشرقی ایشیاء کے زیادہ ممالک میں اچھی شہرت کے ساتھ متعارف کرایا جارہا ہے۔

علاقائی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے معاملے میں تھائی لینڈ کی سب سے بڑی مقامی آئس کریم کمپنی، چومتھانا کا حصول ییلی کے لئے ایک اہم پیشرفت کے طور پرثابت ہوا۔ ییلی نے کھانے کے معیار، حفاظت اور فروخت کے ماڈل میں بہتری لانے میں چومتھانا کی معاونت کی۔ بعد از انضمام سودا ایک ماہ کے اندر، ییلی نے چومتھانا کی پیداواری صلاحیت میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ کرنے میں بھی مدد کی۔

جنوب مشرقی ایشیاء میں ییلی کی توسیع باہمی فائدے اور کامیاب شراکت داری کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ ییلی ایک لوکلائزیشن کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ مقامی معاشی ترقی کو موثر انداز میں چلانے کے لئے کام کررہی ہے۔ انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں یلی کے 85٪ ملازمین مقامی ہیں۔ یلی نے مقامی برادری کے لئے مزید ملازمتیں پیدا کیں اور مقامی ٹیکس اور معاشی خوشحالی میں نمایاں فائدے لے کر آیا۔

ذریعہ: ییلی گروپ

تصویر کا لنک:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=343701

Tags:

Category: Official News, Press Release, Urdu