اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے کاروان سروائے کی حمایت، ایک مقام جہاں ثقافتی ملتی ہیں

AsiaNet 47055

نیو یارک، یکم نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر/

ثقافتی تبادلے کا پروگرام، جسے ڈورس ڈیوک فاؤنڈیشن فار اسلامک آرٹ کی جانب سے ایک ملین ڈالرز کی مدد حاصل ہے، آرٹس مڈویسٹ کا پیش کردہ ہے

سفیر عبد اللہ حسین ہارون نے قرار دیا کہ کاروان سروائے “امن و دوستی کے رشتے میں لوگوں کو پرونے کی صلاحیت کو ثابت کر چکا ہے”

آرٹ مڈویسٹ [http://www.artsmidwest.org ] کے بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کے پروگرام کاروان سروائے: ایک مقام جہاں ثقافتی ملتی ہیں [http://www.caravanserai-arts.org ] کے آغاز کے ایک ماہ میں اس کی زبردست کامیابی نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عبد اللہ حسین ہارون کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ وڈیو اور تصاویر دیکھنے اور پانی امریکی شہریوں میں حاضرین کے ردعمل پر بریفنگ لینے کے بعد حسین نے قرار دیا کہ کاروان سروائے “امن و دوستی کے رشتے میں لوگوں کو پرونے کی صلاحیت کو ثابت کر چکا ہے۔”

فنکاری اور فلمی پروگراموں کے سلسلے پر مشتمل کاروان سرائے مسلم ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے فنون اور فن کاروں کو پیش کرتا ہے۔ پائلٹ پروگرام کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے اور اسے اکتوبر کے اوائل میں ہلینا، مونٹانا میں جاری کیا گیا تھا۔ کاروان سرائے، جسے ڈورس ڈیوک فاؤنڈیشن فار اسلامک آرٹ بلڈنگ برجز پروگرام کی مالی مدد حاصل ہے اور یہ آرٹس مڈویسٹ کا پیش کردہ ہے، لٹل ٹن، نیو ہمپشائر؛ اوسویگو، نیو یارک؛ ویسٹ لانگ برانچ، نیو جرسی؛ کا دورہ کر چکا ہے اور اس وقت پروویڈنس، رہوڈ آئی لینڈ میں موجود ہے۔ کاروان سرائے کے پروگراموں کا دوسرا سلسلہ فروری 2012ء میں شروع ہوگا۔

کاروان سرائے کے پہلے دورے میں شامل پاکستانی فن کاروں میں قوال نجم الدین سیف الدین اور برادران، قوالی گائیک اور استاد تاری خان ایک طبلہ نواز، ڈھولی نواز عابد حسین اور عبد الرشید شامل ہیں۔ اس قیام کے دوران ان فنکاروں کا جوش و خروش سے خیرمقدم کیا گیا، جس میں انہوں نے عوامی سطح پر اپنے فن کے مظاہرے کیے اور طلبہ کے لیے ورکشاپ اور مختلف درجوں کے استقبالیہ اور کلاسوں میں شرکت کی۔

سفیر حسین نے کاروان سرائے کے بارے میں مندرجہ ذیل بیان جاری کیا ہے:

“جب ہم ثقافتی تقسیم کو پر کرنے کے بارے میں جو کچھ ہم سوچتے ہیں کاروان سرائے پروگرام میں وہ سب کچھ ہے۔ لوگو ایک دوسرے کے بارے میں سنتے اور سیکھتے ہیں۔ بچے نئے دوست بناتے ہیں جو نئی قسم کی موسیقی ترتیب دیتے ہیں۔ بڑے خود سے مختلف روایتوں کے حامل افراد کے لیے اپنے دل اور بازو وا کرتے ہیں۔ فن کاروں کو نئے سامعین میسر آتے ہیں۔ کاروان سرائے لوگوں کو امن و دوستی کے رشتے میں پرونے کے لیے اپنی صلاحیت ثآبت کر چکا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہمیں امن اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی راہ دکھانے کے لیے یہ کئی سالوں تک اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔”

کاروان سرائے مندرجہ ذیل مقامات پر پیش کیا گیا ہے:

– دی آرٹس الائنس آف نادرن نیو ہمپشائر

[http://www.aannh.org ]؛ لٹل ٹن نیو ہمپشائر

– آرٹسویگو [http://www.oswego.edu/arts ] ایس یو این وائے اوسویگو؛ اوسویگو، نیو یارک

– فرسٹ ورکس [http://www.first-works.org/index.php ]؛ پروویڈنس، رہوڈ آئی لینڈ

– مون ماؤتھ یونیورسٹی [http://www.monmouth.edu ]؛ ویسٹ لانگ برانچ، نیو جرسی

– دی مرنا لائے سینٹر [http://www.myrnaloycenter.com ]؛ ہلینا، مونٹانا

آرٹس مڈویسٹ فنکارانہ ہدایت کار زیبا رحمن کے ساتھ مل کر پاکستان کے شاندار جدید فنکاروں کے انتخاب پر کام کرتا ہے۔

– عارف لوہار – لوک فنکار

– قوال نجم الدین سیف الدین [http://www.qawalbachchay.com ] – قوالی گائیک

– استاد تاری خان [http://www.taritabla.com ] – امریکہ میں مقیم طبلہ نواز

– عابد حسین اور عبد الرشید – ڈھول نواز

– عائشہ خان – فلم ساز، “ساختہ پاکستان”

مستقبل کی پروگرامنگ میں دیگر جغرافیائی خطوں اور دیگر فنکارانہ شعبوں کو پیش کرنا شامل ہوگا اور یہ امریکہ کے مزید شہروں کے لیے سفر کریں گے۔

کاروان سرائے: ایک مقام جہاں ثقافتی ملتی ہیں، کا انتظام یو ایس ریجنل آرٹس آرگنائزیشن کی جانب سے آرٹس مڈویسٹ سنبھالتا ہے جسے ڈورس ڈیوک فاؤنڈیشن فار اسلامک آرٹ کے بلڈنگ برجز پروگرام کی مالی مدد حاصل ہے۔ کاروان سرائے کی فلم پروگرامنگ کو ساؤتھ آرٹس کے پروگرام کے مطابق رکھا گیا ہے۔

ذریعہ: آرٹس مڈویسٹ

رابطہ:

فلیسیا نائٹ،

+1-207-831-5676،

felicia@KnightVisionInternational.com

Check Also

بیجنگ ای ٹاؤن نے خود کو اے آئی ٹاؤن بنا لیا

بیجنگ، 03 جولائی 2024،/زنہوا۔ ایشیا نیٹ/– 29 جون کو ، بیجنگ ای ٹاؤن کی اے آئی ٹاؤن انوویشن کانفرنس نیشنل انڈسٹریل پارک فار انفارمیشن ٹیکنالوجی ایپلی کیشن اینڈ انوویشن میں منعقد ہوئی ، جس میں بیجنگ ای ٹاؤن کا خود کو اے آئی پر مبنی ٹاون میں تعمیر کرنے کا ترقیاتی منصوبہ جاری کیا گیا […]