Breaking News

آرٹ پرائس کی عالمی آرٹ مارکیٹ سالانہ رپورٹ برائے 2015ء :”قیمت میں مستقل اضافے کے ساتھ آرٹ مارکیٹ مالیاتی مارکیٹوں کے لیے حقیقی متبادل کی نمائندگی کرتا ہے”

پیرس، 29 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– ہماری 14 ویں عالمی آرٹ مارکیٹ سالانہ رپورٹ ایک مرتبہ پھر آرٹ پرائس (آرٹ مارکیٹ معلومات میں عالمی رہنما، جسے تھیری ارمان نے قائم کیا اور ہدایات دیں) اور آرٹ مارکیٹ مانیٹر برائےآرٹرون (اس کا طاقتور چینی ادارہ جاتی شراکت دار، جسے وان جی ہدایات دیتے ہیں) کے درمیان اتحاد کا ثمر ہے۔ ہماری تازہ ترین رپورٹ آج کی مغربی اور مشرقی دونوں نقطہ ہائے نظر سے آج کی آرٹ مارکیٹ کی حقیقتوں کی قابل فہم اور بصیرت شعار قدر دانی پیش کرتی ہے۔

Artprice Logo.

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160228/338238LOGO)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160228/338239)

اپنے وسائل کو مجتمع کرکےدونوں ادارے ایک معقول، کارآمد اور سب سے بڑھ کر آرٹ مارکیٹ کی صحت و رحجانات کا حقیقی اندازہ پیش کرتے ہیں۔ مارکیٹ کے اہم کرداروں کے درمیان مقابلے کی شدید سطح ان کئی پہلوؤں میں سے محض ایک ہے جس پر یہ رپورٹ روشنی ڈالتی ہے۔

رپورٹ میں آرٹ پرائس کی اب معروف ہو جانے والی سالانہ نیلامی آمدنی کے لحاظ سے سرفہرست 500 مصوروں کی درجہ بندی، مارکیٹ کے سرفہرست 100 نیلامی نتائج، مارکیٹ کے اشاریوں کے انتخاب، اور ساتھ ساتھ فی ملک، فی مارکیٹ مرکز، فی تخلیقی عرصہ اور فی جمالیاتی وسیلہ متعدد تفصیلی تجزیے شامل ہیں۔ اس کے 21 ابواب آج کی عالمی آرٹ مارکیٹ کا سخت اور غیر معمولی تجزیہ فراہم کرتے ہیں۔ رپورٹ پی ڈی ایف فارمیٹ میں یہاں سے مفت ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے:

http://imgpublic.artprice.com/pdf/rama2016_zh.pdf
http://imgpublic.artprice.com/pdf/rama2016_en.pdf

سرمایہ کاری منطق، منفعت کی امید سے خریداری، جمع کرنے کا جذبہ اور دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب نمونوں کے لیے نئی عجائب گھر صنعت کی بے انتہا طلب سے ایندھن پاتی ہوئی نئی عالمی ثانوی آرٹ مارکیٹ نے 2015ء میں غیر موزوں اقتصادی و مالی حالات کے باوجود نمایاں استحکام ظاہر کیا۔ سال کے لیے کل آمدنی 16.1 بلین ڈآلرز رہی، جس میں مغرب نے اتنا ہی تخلیق کیا جتنا 2014ء میں تھا یعنی 11.2 بلین ڈالرز۔

Founder and CEO of Artprice.

قابل بھروسہ آرٹ مارکیٹ معلومات کے سوا آج کی آرٹ مارکیٹ کو تحریک دینے والی قوتیں آن لائن آرٹ فروخت کا تیزی سے نفوذپانا (کیونکہ آرٹ مارکیٹ کے 95 فیصد کردار منسلک ہیں)، قابل بھروسہ اور دلچسپ اثاثہ جات کی حیثیت سے آرٹ کا ابھرنا، آرٹ استعمال کرنے والی آبادی میں بڑے پیمانے پر اضافہ (1945ء میں محض نصف ملین سے 2015ء میں لگ بھگ 70 ملین)، زیادہ نوجوان نسل کی جانب سے مارکیٹ سنبھالنا اور ایشیا، بحر الکاہل کے گرد واقع علاقوں، بھارت، جنوبی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکا میں توسیع شامل ہیں۔

اسے دنیا بھر میں عجائب گھروں کی تعداد میں اضافے سے بھی تحریک ملی (سالانہ 700 نئے عجائب گھر) جس کے ساتھ عالمی عجائب گھر صنعت 21 ویں صدی میں ایک اہم اقتصادی حقیقت بنی اور صرف 2000ء سے 2014ء کے درمیان پوری 19 ویں اور 20 ویں صدی سے زیادہ عجائب گھر کھلے۔ بلاشبہ عجائب گھر کے معیار کے فن پاروں کی طلب عالمی آرٹ مارکیٹ کی اعلیٰ سطح پر طلب کے بنیادی محرکات میں سے ایک ہے۔ پختہ اور رقیق دونوں آرٹ مارکیٹ اب 100,000ڈالرز سے زیادہ کی قدر رکھنے والے 10 اور 15 فیصد فی سال کے منافع پیش کرتی ہیں۔

تو یہ آج کی آرٹ مارکیٹ کی میکرو اور مائیکرو-اکنامک بنیاد ہے: ایک مارکیٹ جو گزشتہ 16 سالوں میں اقتصادی و مالیاتی عدم استحکام میں محفوظ پناہ گاہ بنی، واضح اور بارہاادائیگیوں کے ساتھ۔

منفی شرح سود اور سکڑتی ہوئے بازار ہائے حصص کے پس منظر میں آرٹ مارکیٹ اپنے ہم عصر شعبے کے ساتھ واضح طور پر صحت مند دکھائی دیتی ہے اور گزشتہ 16 سالوں میں 1,200 فیصد ترقی اور ایک آرٹ ورک کی اوسط قدر میں +43 فیصد براہ راست ترقی ظاہر کی ہے۔

آرٹ پرائس کے بارے میں:

آرٹ پرائسیورونیکسٹ پیرس کی جانب سے یورولسٹ میں مندرج ہے، ایس آر ڈی لانگ آنلی اور یوروکلیئر: 7478 –بلوم برگ: پی آر سی – رائٹرز: اے آر ٹی ایف۔

آرٹ پرائسفن پاروں کی قیمت اور ان کے اشاریہ ڈیٹا بینکس میں عالمی رہنما ہے۔ یہ 30 ملین سے زیادہ اشاریے اور نیلامی نتائج رکھتا ہے جو 615,000مصوروں کا احاطہ کررہا ہے۔ آرٹ پرائس امیجز (ر) دنیا کے سب سے بڑے آرٹ مارکیٹ ذخیرے تک لامحدود رسائی دیتا ہے: سال 1700 سے لے کر آج تک کے فن پاروں کی 118 ملین تصاویر اور پرنٹس کا ذخیرہ، جس میں آرٹ پرائس کے فنی مورخین کے تبصرے بھی شامل ہیں۔

آرٹ پرائس4,500 نیلام کنندگان کی جانب سے معلومات کے ذریعے اپنے ڈیٹابینکس کو مالا مال کرتا رہتا ہے اور دنیا کے اہم خبری اداروں اور لگ بھگ 7,200 بین الاقوامی پریس اشاعتوں کے لیے آرٹ مارکیٹ رحجانات کا مستقل بہاؤ شائع کرتا ہے۔ اپنے 4,500,000 اراکین کے لیے آرٹ کی خریداری و فروخت کے لیے آرٹ پرائس دنیا کی معروف معیار بند مارکیٹ تک رسائی دیتا ہے۔

آرٹ پرائس کی کیمیا اور کائنات کو دریافت کریںhttp://web.artprice.com/video، جس کے صدر دفاتر معروف میوزیم آف کونٹیمپرری آرٹ، دی ایڈوبی آف کیوس میں ہیں http://goo.gl/zJssdhttps://vimeo.com/124643720

https://www.facebook.com/la.demeure.du.chaos.theabodeofchaos999
http://twitter.com/artpricedotcom
ttps://www.facebook.com/artpricedotcom
https://plus.google.com/+Artpricedotcom/posts

رابطہ: ہوزیتے مے، ir@artprice.com

ذریعہ: آرٹ پرائس ڈاٹ کام

Check Also

Nashpa Well-10 Sees Significant Production Increase Following Rigless Interventions

Karachi, The Oil and Gas Development Company Limited (OGDCL) has announced a significant increase in production at Nashpa Well-10, now reaching 1870 barrels per day (BPD) of oil, following successful optimization initiatives. The enhancement efforts, w...

The post Nashpa Well-10 Sees Significant Production Increase Following Rigless Interventions appeared first on Pakistan Business News.