Breaking News

انقلابی مفت کال ایپ نینو فون کے بلوں کے خاتمے کے مشن پر

– نینو شہروں، دیہی علاقوں اور ترقی پذیر مارکیٹوں میں اربوں افراد کو کسی بھی نیٹ ورک، حتی کہ 2جی پر بھی، مفت کال تک رسائی فراہم کرتی ہے

سنگاپور، 5 اگست 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — دنیا کی پہل مکمل طور پر مفت اور حقیقی موبائل کال ایپ – نینو – آج جاری ہوگئی، جس کا مقصد سب کو اور ہر جگہ مفت معیاری کالز فراہم کرکے ٹیلی کام انڈسٹری کو انقلابی حیثیت دینی ہے۔

روایتی وائس ایپس جیسا کہ اسکائپ اور وائبر کے مقابلے میں جو صرف زیادہ بیڈوڈتھ کے 3جی/4جی/وائی فائی ماحول میں کام کرتی ہیں، نینو کو کسی بھی نیٹ ورک پر استعمال کیا جا سکتا ہے کہ جس میں 2جی بھی شامل ہے اور یوں یہ ان جگہوں پر بھی معیاری کالز فراہم کرتی ہے جہاں دیگر ایپس نہیں کرسکتیں۔ کیونکہ دنیا کے بیشتر موبائل فونز اب بھی 2 جی استعمال کررہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ دیہی علاقوں اور ترقی پذیر دنیا کے کروڑوں عوام مفت کالز تک پہلی بار رسائی حاصل کریں گے۔

مزید برآں، روایتی وائس ایپس کے مقابلے میں> نینو تمام کالز مکمل طور پر مفت پیش کرتی ہے، جس میں نینو استعمال نہ کرنے والے افراد جیسا کہ لینڈلائنز پر کالز بھی شامل ہیں۔ اس کے لیے نینو ایک دخل اندازی نہ کرنے والا مختصر اشتہار شامل کرتا ہے جو رنگ ٹون کی جگہ چلتا ہے جب تک کہ آپ کی کال وصول کرلی جائے۔ اس اشتہار سے ہونے والی آمدنی نینو کو کال پر ہونے والے اخراجات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے تاکہ آپ مکمل طور پر مفت کال کرسکیں، حتیٰ کہ ان لینڈلائنز یا موبائل فونز پر بھی جو نینو استعمال نہیں کرتے۔

نینو مانتا ہے کہ دنیا بھر میں ہر کسی کو مفت کال کرنے کا حق حاصل ہے اور وہ فون کے بلوں کو یکدم اور مکمل طور پر ختم کرنے کا مشن رکھتا ہے۔

اس مشن میں شامل ہونے کے لیے آپ کو صرف نینو ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک مرتبہ انسٹال ہوجانے کے بعد آپ اپنے دوستوں، اہل خانہ اور دنیا بھر میں کہیں بھی مقیم کسی کو بھی مفت کال کرسکتے ہیں جس نے یہ ایپ انسٹال کر رکھی ہو۔ آپ کو نینو استعمال نہ کرنے والے صارفین کو کال اور ان کے ساتھ ایپ شیئر کرنے کے لیے مفت منٹوں کی محدود تعداد بھی فراہم کی جائے گی ۔

جتنے زیادہ لوگ نینو استعمال کریں گے، اتنی ہی مفت کالز نینو دے پائے گا اور یوں بالآخر نینو کا مقصد ہر جگہ لامحدود مفت کالز فراہم کرنا ہوگا، جس میں نینو استعمال نہ کرنے والے صارفین بھی شامل ہیں۔

اس مشن کو آج سے شروع کرنے کے لیے نینو پہلے ایک ملین صارفین کو مفت لامحدود نینو-سے-نینو کالز اور 73 عالمی مقامات پر نینو سے غیر-نینو کالز کے لیے 15 مفت منٹ دیتا ہے۔

نینو کا اجراء اینڈرائیڈ پر ہوا ہے، جبکہ آئی فون اور دیگر ڈیوائسز کے لیے بھی بہت جلد جاری ہوجائے گا۔ نینو میک اور ونڈوز کے لیے بھی دستیاب ہے۔

نینو ڈاؤنلوڈ کرے کے لیے یہاں جائیں: http://bit.ly/downloadnanu

نینو پر مزید معلومات کے لیے – www.hellonanu.com

https://www.facebook.com/nanusocial

https://twitter.com/nanusocial

روابط برائے ذرائع ابلاغ
lars@hellonanu.com +65 – 3151 4760
deborah@hellonanu.com +65 – 6500 3024
heidi@hellonanu.com +65 – 6500 3074

 نینو کے بارے میں

نینو ایک انقلابی موبائل کال ایپ ہے جو انتہائی کم بینڈوڈتھ کی ملکیتی وی او آئی پی ٹیکنالوجی استعمال کرتی اور ایک اشتہار سے مزین مفت کال کاروباری نموہن رکھتی ہے تاکہ ہر کسی کو اور ہر جگہ اعلیٰ معیار کی مفت کال فراہم کی جا سکے، یہاں تک کہ 2جی پر بھی۔

گنتے کمیونی کیشنز کے بارےمیں

گنتے کمیونی کیشنز سنگاپور میں قائم ایک موبائل ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔

اس کے بانی مارٹن نائیگٹ (سی ای او) اور ڈینیئل نائیگٹ (سی ٹی او) باپ بیٹے ہیں جو بحری صنعت کو تکنیکی حل فراہم کرنے کا کامیاب ریکارڈ رکھتے ہیں، جس میں کم بینڈوڈتھ کی وی او آئی پی بھی شامل ہے۔

گنتے کمیونی کیشنز ہر کسی کو اور ہر جگہ مفت معیاری کالز فراہم کرنے کے اپنے مشن کا جذبہ رکھتی ہے۔
www.gentaycom.com

The post انقلابی مفت کال ایپ نینو فون کے بلوں کے خاتمے کے مشن پر appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]