Breaking News

اومنی کوم میڈیا گروپ میڈیا لائنز فاتحین کی فہرست میں سب سے اوپر

او ایم ڈی اور پی ایچ ڈی نے مشترکہ طور 15 لائنز جیتے
او ایم ڈی زمرے میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے والا ادارہ

کان، فرانس، 24 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

اومنی کوم گروپ انکارپویٹڈ (این وائی ایس ای: OMC) کے ابلاغی خدمات کے شعبے اومنی کوم میڈیا گروپ (او ایم جی) نے پانچ سالوں میں چوتھی بارسالانہ کان میلہ برائے تخلیق میں اپنے اداروں او ایم ڈی اور پی ایچ ڈی کے ساتھ کل 15 میڈیا لائنز حاصل کیے ہیں۔

او ایم ڈی زمرے میں سب سے زیادہ اعزاز حاصل کرنے والا ایجنسی نیٹ ورک تھا، جس نے 11 میڈیا لائنز حاصل کیے – ایک سونے، ایک چاندی اور چھ کانسی کے؛ او ایم ڈی پی آر، تخلیقی موثریت اور موبائل کے زمروں میں گراں پری فاتحین کے لیے سب سے بھروسہ مند شراکت دار رہا۔ پی ایچ ڈی نے ایک سونے، ایک چاندی اور دو کانسی کے میڈیا لائنز حاصل کیے۔

او ایم ڈی اور پی ایچ ڈی سے چلنے والے اومنی کوم میڈیا گروپ کی مشترکہ کارکردگی زمرے میں سرفہرست رہی، جس نے اگلی اعزیز یافتہ میڈیا ہولڈنگ کمپنی کے مقابلے میں دوگنے سے بھی زیادہ میڈیا لائنز حاصل کیے۔

او ایم ڈی نے گلوب اور زمرہ جات جیتے

او ایم ڈی کو 11 میڈیا لائنز صارفین کے مختلف زمرہ جات کی وسیع اقسام میں دیے گئے – جن میں آٹوموٹو، سی پی جی، مالیاتی خدمات، ابلاغ، خوردہ، کھیلوں کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی شامل ہیں –جنہیں او ایم ڈی ایجنسیوں نے دنیا بھر میں جمع کروایا۔ جیتنے والے اداروں، صارفین اور مہمات میں شامل ہیں:

  • گولڈ لائن
    • او ایم ڈی ڈومینکن جمہوریہ – “اینڈنگ دی سائلنس” مہم برائے لا سرینا
  • سلور لائن
    • او ایم ڈی برطانیہ – “ہیومنز” مہم برائے چینل 4 (2)
    • او ایم ڈی ڈومینکن جمہوریہ – اینڈنگ دی سائلنس مہم برائے لا سرینا
  • برونز لائن
    • او ایم ڈی اٹلی – “بزنس بوسٹر” برائے رینال
    • او ایم ڈی سوئیڈن – “سلو ڈاؤن جی پی ایس” مہم برائے آئی ایف انشورنس
    • او ایم ڈی متحدہ عرب امارات – “چیمپیئنز ہویک” مہم برائے گو اسپورٹ
    • او ایم ڈی متحدہ عرب امارات – “آئی کین ٹیچ یو ٹو” برائے دبئی کیئرز
    • او ایم ڈی برطانیہ – “ہنٹڈ” مہم برائے چینل 4
    • او ایم ڈی برطانیہ– “کمپین ٹو کومبیٹ لونلی نیس” برائے جان لوئس
    • او ایم ڈی امریکا – “انٹیل ونٹر گیمز” برائے انٹیل

پی ایچ ڈی اے پی اے سی اداروں کا مضبوط مظاہرہ

پی ایچ ڈی کے چار میں تین فاتحین اے پی اے سی اداروں نے حاصل کیے، جن میں ایک گولڈ میڈیا لائن بھی شامل ہے جو پی ایچ ڈی نیوزی لینڈ نے ڈی بی بریوریز “بریوٹرولیئم” مہم کے لیے؛ ایک کانسی کا پی ایچ ڈی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بینکنگ گروپ کی “اسمارٹ گرلز – ایکوئیل فیوچر” مہم؛ اور ایک کانسی کا پی ایچ ڈی انڈیا کے لیے ہندوستان یونی لیور کی “لو کر لو بات” مہم کے لیے تھا۔ پی ایچ ڈی برطانیہ نے سینس بری کی “شیئرنگ دی گفٹ آف ریڈنگ ایٹ کرسمس” مہم کے لیے ایک چاندی کا لائن جیتا۔

ڈیرل سم، سی ای او اومنی میڈیا گروپ ورلڈ وائیڈ، کہتے ہیں کہ “رواں سال کان میں اومنی کوم میڈیا گروپ کی کامیابی کا پیمانہ اور وسعت ثابت کرتا ہے کہ فضیلت، جدت طرازی اور صلاحیت پر سخت توجہ ہمیشہ کامیابی حاصل کرتی ہے۔ نہ صرف صنعت میں تسلیم شدگی، بلکہ زیادہ اہم یہ کہ اپنے صارفین کی کاروباری نمو کو تحریک دینے میں بھی۔”

اومنی کوم میڈیا گروپ کے بارے میں

اومنی کوم میڈیا گروپ (او ایم جی) معروف عالمی اشتہاری، مارکیٹنگ و کارپوریٹ کمیونی کیشنز ادارے اومنی کوم گروپ انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: OMC) کا ابلاغی خدمات کا شعبہ ہے، جو 100 سے زیادہ ممالک میں 5,000 سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ اومنی کوم میڈیا گروپ میں او ایم ڈی، پی ایچ ڈی اور ہارٹس اینڈ سائنس؛ اینالیکٹ عالمی ڈیٹا اور اینالٹکس پلیٹ فارم؛ دی ایکوئین گلوبل پروگرامیٹک بائینگ پلیٹ فارم، عالمی کارکردگی مارکیٹنگ ایجنسی ریزولیوشن میڈیا؛ اور ساتھ ساتھ خصوصی ابلاغی کمیونی کیشنز اداروں کی مکمل خدمات شامل ہیں۔

Check Also

President approves appointment of Rana Sanaullah as PM’s political advisor

President Asif Ali Zardari has approved the appointment of Rana Sanaullah as Advisor to the Prime Minister on Political and Public Affairs. The appointment of Rana Sanaullah was approved under Article 93 (a) of the Constitution on the advice of the ...