Breaking News

اے پی آر انرجی اور جی ای نے فاسٹ-ٹریک پاور میں تزویراتی اتحاد کی تجدید کردی

جیکسن ول، فلوریڈا، 3 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– فوری توانائی حل پیش کرنے والے معروف عالمی ادارے اے پی آر انرجی اور جی ای (این وائی ایس ای: GE) نے آج اعلان کیا کہ انہوں نے فاسٹ ٹریک پاور رینٹل مارکیٹ میں موبائل ٹربائن ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے تزویراتی اتحاد کی تجدید کردی ہے۔

APR Energy's renewed alliance with GE provides the company with the latest generation of TM2500+ mobile gas turbines, giving it the newest fleet in the fast-track power industry, while benefiting customers with the latest advancements in fuel efficiency and emissions controls. The continued alliance also enables customers to benefit from APR Energy's expertise and ability to use GE technology as a bridging solution while their permanent GE power plants are under construction.

http://mma.prnewswire.com/media/453070/APR_Energy_GE_Australia.jpg

تزویراتی اتحاد 50 میگاواٹ سے کم کے جی ای موبائل گیس ٹربائنز کے رینٹل فراہم کنندہ کی حیثیت سے اے پی آر انرجی کو خصوصیت فراہم کرتا ہے۔ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اے پی آر انرجی اپنے بیڑے کو جدید بنانے اور اس کی معیاری بندی کے منصوبے کے طور پر نئے جنریشن 8 جی ای ٹی ایم 2500+ موبائل ٹربائنز حاصل کرے گا۔ مزید برآں، جی ای اور اے پی آر انرجی زیادہ مستقل بجلی حلوں کے لیے گزرگاہ کے طور پر عبوری یا کرائے پر بجلی کے حل دیکھنے والے صارفین کے ساتھ تعاون کرے گا۔

نئے موبائل ٹربائنز موبائل گیس ٹربائن پاور کے سب سے نمایاں عالمی فراہم کنندہ کی حیثیت سے اے پی آر انرجی کی حیثیت کو مزید مضبوط کرتا ہے، اس کی مجموعی صلاحیت کو 2 گیگاواٹ سے زیادہ تر بڑھا رہا ہے – جو دو ملین امریکی گھروں کو بجلی کی فراہمی کے لیے کافی ہے۔

جیفری امیلٹ، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جی ای، نے کہا کہ “ہم اے پی آر انرجی کے ساتھ اپنی شراکت داری جاری رکھنے پر بہت خوش ہیں۔ ہم ان کی صارفی خدمات کی اعلیٰ سطح اور دنیا بھر کے دور دراز مقامات پر کلیدی بجلی پیداوار منصوبوں کی فراہمی کی صلاحیت سے متاثر ہوئے۔ اس تزویراتی اتحاد کے ساتھ صارفین کو اے پی آر انرجی کے تجربے سے فائدہ ہوگا، اور جی ای کے مستقل پاور پلانٹس کی تعمیر کے دوران عارضی حل کے طور پر جی ای ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گے۔”

APR Energy.

چیئرمین اے پی آر انرجی جان کیمپیئن نے کہا کہ “ہم اپنے نئے اتحاد کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مشترکہ مفادات پر بہت خوش ہیں اور ہمارے دو اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی قدر دانی کرتے ہیں۔ ہماری شراکت داری اے پی آر انرجی کو جی ای کے عالمی نیٹ ورک میں نئے راستے اور مواقع تک رسائی فراہم کرے گی، ہماری کاروباری نمو کو سہارا دینے میں مدد دے گی اور اس طرح جی ای آلات کی طلب کو بڑھائے گی۔ اتحاد ہمیں جدید نسل کے ٹی ایم2500+ یونٹوں کی فراہمی بھی کرتا ہے، ہمیں صنعت کے جدید ترین بیڑے فراہم کر رہا ہے، جبکہ ایندھن موثریت اور اخراج پر قابو میں جدید ترین پیشرفت سے صارفین کو فائدہ بھی دے رہا ہے۔”

اے پی آر انرجی اور جی ای کے درمیان اصل تزویراتی اتحاد معاہدے پر دستخط اکتوبر 2013ء میں ہوئے تھے۔ تجدید میں رسد و خدمات کے معاہدے کا تسلسل شامل ہے، جو یقینی بنا رہا ہے کہ جی ای اے پی آر انرجی کے موجودہ اور مستقبل کے صارفین کو مدد فراہم کرنا جاری رکھے گا۔

اے پی آر انرجی کے بارے میں

اے پی آر انرجی فاسٹ ٹریک موبائل ٹربائن پاور کا دنیا کا معروف فراہم کنندہ ہے۔ ہمارے تیز، لچکدار اور مکمل سروس بجلی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے جہاں بھی اور جہاں بھی انہیں اس کی ضرورت ہو اور جب تک ضرورت ہو۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کے صنعت کے معروف تجربے کے ساتھ یکجا ہونے سے ہمارے آگے بڑھائے جانے کے قابل کلیدی پلانٹس ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں مارکیٹوں میں دنیا بھر میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلنے میں مدد دیتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ادارے کی ویب سائٹ www.aprenergy.com پر دیکھیں۔

جی ای کے بارے میں

جی ای (این وائی ایس ای: GE) دنیا کی ڈجیٹل انڈسٹریل کمپنی ہے، جو سافٹویئر وضع کردہ مشینوں اور حلوں کے ذریعے صنعت کو تبدیل کر رہی ہے جو منسلک، مستعد اور پیش گویانہ ہیں۔ جی ای ایک عالمی تبادلہ معلومات “جی ای اسٹور” کے گرد منظم ہے جس کے ذریعے ہر کاروبار یکساں ٹیکنالوجی، مارکیٹوں، ڈھانچے اور فہم کو پیش اور رسائی رکھتا ہے۔ ہر ایجاد ہمارے صنعتی شعبوں میں جدت طرازی اور ایپلی کیشن کو مزید ایندھن دیتی ہے۔ لوگوں، خدمات، ٹیکنالوجی اور بلندی کے ساتھ جی ای صنعت کی زبان میں صارفین کے لیے بہتر نتائج فراہم کرتا ہے۔ www.ge.com

جی ای پاورکے بارے میں

جی ای پاور مختلف ایندھن ذرائع کی وسیع اقسام سے بجلی کی فراہمی کے ذریعے صارفین کی مدد کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ بجلی پیداوار میں عالمی رہنما ہے۔ ہم ڈجیٹل پاور پلانٹ، دنیا کے سب سے بڑے اور موثر گیس ٹربائن، کارخانے کے مکمل توازن، اپ گریڈ اور سروس حل اور ساتھ ساتھ ڈیٹا سے حاصل کردہ قوت سے چلنے والے سافٹویئر کے ذریعے بجلی صنعت کو تبدیل کر رہے ہیں۔ ہماری جدید ٹیکنالوجی اور ڈجیٹل پیشکشیں بجلی کو زیادہ قابل مقدور، قابل بھروسہ، قابل رسائی اور قابل تحمل بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے www.gepower.com پر ادارے کی ویب سائٹ دیکھیں۔ ٹوئٹر پر جی ای @GE_Power کو اور لنکڈان پر جی ای پاور پر فالو کریں۔

http://photos.prnewswire.com/prnvar/20120207/FL48583LOGO

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/453070/APR_Energy_GE_Australia.jpg
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]