جرمن پبلک ٹرانسپورٹیشن کمپنی نے بڑے ڈیٹا سے نمٹنے کے لیے آئی بی ایم سافٹویئر ڈیفائنڈ اسٹوریج کو اختیار کرلیا

– شٹٹ گارٹ اشتراسن باہنن آئی بی ایم کلاؤڈ کے تقویت یافتہ پاور سسٹمز، فلیش اور سافٹویئر ڈیفائنڈ اسٹوریج پر مشتمل بنیادی ڈھانچے کے حل کے ذریعے ایس اے پی کارکردگی اور صارفین کو ردعمل دکھانے میں تیزی کو بہتر بناتا ہے

آرمونک، نیو یارک، 21 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — آئی بی ایم (این وائی ایس ای: IBM)نے آج اعلان کیا ہے کہ معروف جرمن پبلک ٹرانسپورٹیشن کمپنی شٹٹ گارٹ اشتراسن باہنن اے جی (SSB) نے بزنس ایپلی کیشن کارکردگی اور صارفین کو جواب دینے کے وقت کو بہتر بنانے کے لیے آئی بی ایم کلاؤڈ، سافٹویئر ڈیفائنڈ اسٹوریج اور فلیش کا رخ کرلیا ہے۔

IBM%20Corporation%20logo. جرمن پبلک ٹرانسپورٹیشن کمپنی نے بڑے ڈیٹا سے نمٹنے کے لیے آئی بی ایم سافٹویئر ڈیفائنڈ اسٹوریج کو اختیار کرلیا

IBM Corporation logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20090416/IBMLOGO

شٹٹ گارٹ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا اہم ترین ادارہ ایس ایس پی ہلکی ریل اور بسوں کا وسیع نیٹ ورک چلاتا ہےجو سالانہ 171 ملین سے زیادہ مسافروں کو خدمات دیتا ہے۔ شہر کا وسیع تر شہری علاقہ 5.3 ملین تک پھیل چکا ہے، جو ایس ایس بی کے ڈیٹا حجم میں سالانہ 10 فیصد اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ نتیجتاً کارپوریٹ ڈیٹا تک رسائی دھیمی پڑ جاتی ہے، جامع ایس اے پی ایپلی کیشنز کی کارکردگی کم اور ادارے کی خدمات کی فراہمی کے معاہدے پورے کرنے اور بھاری آن لائن کسٹمر سروسز کو برقرار رکھنے کی صلاحیت انحطاط پذیر ہوجاتی ہے۔

ایس ایس بی میں سسٹم ٹیکنالوجی کے لیے ٹیم لیڈر رولینڈ ویگنر نے کہا کہ “ہمارے ڈیٹا چیلنجز ہمارے کاروبار کو متاثر کررہے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ ہمارے آئی ٹی مسائل کسی واحد سسٹم یا جز کو خارج نہیں کرتے، بلکہ پورے بنیادی ڈھانچے کو متاثر کرتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں یہ اتنے بڑے حجم اور توسیع کے لیے تیار نہیں تھے جس کا ہم سامنا کررہے ہیں اور مستقبل قریب میں دیکھ رہے ہیں۔”

یہی وہ مرحلہ تھا جب ایس ایس بی نے اوپر سے نیچے تک بحالی جانچ پڑتال کے لیے آئی بی ایم کا رخ کیا جس میں موجودہ آئی بی ایم پاور سسٹمز کی تجدید اور آئی بی ایم سافٹویئر ڈیفائنڈ اسٹوریج، ورچولائزیشن اور فلیش کو اختیار کرنا شامل تھا۔

ادارے نے پہلے سے کہیں زیادہ بڑھتے ہوئے ڈیٹا بوجھ کو سنبھالنے اور دستیابی کو بڑھانے کے لیے آئی بی ایم پاور سسٹمز کو لاگو کیا۔ اس نے آئی بی ایم پاور سسٹمز سرورز پر نجی کلاؤڈ بھی تیار کیے جو اس کی ایس اے پی ای آر پی ایپلی کیشنز، بشمول انسانی وسائل اور مالیات، کے لیے پاور وی ایم چلا رہے ہیں۔

ایس ایس بی نے مجموعی ایپلی کیشن کارکردگی میں زبردست بہتریاں دیکھی ہیں۔ مثال کے طور پر اس کے انسانی وسائل کے شعبے میں تنخواہوں پر کام چھ گھنٹے سے گھٹ کر چھ منٹ رہ گیا ہے۔

جنرل مینیجر اسٹوریج اور سافٹویئر ڈیفائنڈ سسٹمز، آئی بی ایم سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجی گروپ جیمی تھامس نے کہا کہ “بڑی تعداد میں ایس ایس بی جیسے ادارے اس مثبت اثر کی حقیقت سمجھ رہے ہیں جو ایک تزویراتی آئی ٹی بنیادی ڈھانچہ ان کے کاروباری نتائج پر ڈال سکتا ہے۔”

اپنی ایس اے پی ایپلی کیشنز اور دیگر آن لائن سروسز کی اقسام کے ڈیٹا رسپانس وقت کو رفتار دینے کے لیے ایس ایس بی نے آئی بی ایم فلیش سسٹم 840 کو اختیار کیا اور اسے ایس ایس بی کے موجودہ آئی بی ایم ایس اے این والیم کنٹرولر اسٹوریج ورچوئلائزیشن سافٹویئر کے ساتھ مکمل کیا۔ مکمل حل کے ساتھ، جسے سافٹویئر ڈیفائنڈ فلیش کا نام دیا گیا ہے، ایس ایس بی نے مستقل دستیابی اور انٹرنیٹ اور آن لائن کاروبار میں اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کو ممکن بنایا – یہ سب انتظامی نگرانی کوکم سے کم رکھتے ہوئے۔

“ہمارے صارفین ہمہ وقت زیادہ سے زیادہ دستیابی  اور فوری جواب دینے کی توقع رکھتے ہیں۔” ایس ایس بی کے ویگنر نے کہا۔ “فلیش سسٹم اتنا لچکدار ہے کہ ہم کارکردگی کی تبدیل ہوتی ضروریات کے مطابق فوری طور پر درعمل دکھا سکتے ہیں اور، جب ضرورت پڑے، تو متحرک انداز میں سسٹمز کو تیز کرسکتے ہیں۔”

شٹٹ گارٹ اشتراسن باہنن اےجی کے بارے میں

شٹٹ گارٹ اشتراسن باہنن اے جی (ایس ایس بی) باڈن-ورٹمبرگ کے دارالحکومتی شہر میں سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی ہے جس کے 2,900 سے زیادہ ملازمین ہیں۔ http://www.ssb-ag.de/

 رابطے:
مائیک زمرمان
آئی بی ایم میڈیا ریلیشنز
1-914-766-4935+
mrzimmerman@us.ibm.com

 ہانس-یورگن رہم
آئی بی ایم ڈوئچ لینڈ جی ایم بی ایچ
انترنیمنس کامیونیکاسیون آئی بی ایم ڈوئچ لینڈ
ٹیلی فون: 151887 7034 49+
موبائل: 5566940 171 49+
hansrehm@de.ibm.com

 آئی بی ایم، آئی بی ایم کا لوگو، ibm.com، آئی بی ایم فلیش سسٹم، آئی بی ایم پاور سسٹم، اور آئی بی ایم پاور وی ایم انٹرنیشنل بزنس مشینز کارپوریشن کے ٹریڈمارکس ہیں، جو دنیا بھر میں کئی دائرہ ہائے اختیارات میں رجسٹرڈ ہیں۔ دیگر مصنوعات اور خدمات بھی آئی بی ایم او ردیگر اداروں کی ملکیت ہو سکتے ہیں۔ آئی بی ایم کے موجودہ ٹریڈمارکس کی فہرست کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ibm.com/legal/copytrade.shtml۔

The post جرمن پبلک ٹرانسپورٹیشن کمپنی نے بڑے ڈیٹا سے نمٹنے کے لیے آئی بی ایم سافٹویئر ڈیفائنڈ اسٹوریج کو اختیار کرلیا appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]