Breaking News

جومور کا دنیا کا جدید ترین ای-کامرس ماڈل ایپک میں پیش

لیما، پیرو، 22 نومبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/–

2016ء ایپک سی ای او اجلاس 17 سے 19 نومبر کو لیما، پیرو میں منعقد ہوا تھا۔ چینی اداروں کے نمائندے کے طور پر جومور ای-کامرس کمپنی لمیٹڈ کو، دنیا کے جدید ترین ای-کامرس ماڈل ای4بی (ایکوسسٹم فار بزنس) کے ساتھ، اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا اور اس نے ایک اہم تقریر کی۔ اجلاس کے دوران جومور نے ایپک کاروباری رہنماؤں کے لیے تبادلے کی سرگرمی منعقد کی، جو ایپک اجلاس میں چینی ادارے کی جانب سے ہونے والی پہلی سرگرمی تھی۔

ایپک اجلاس کا موضوع “اعلیٰ معیار کی نمو اور انسانی ترقی” ہے۔ اجلاس کے دوران جناب لو ہونگ سیانگ، چیئرمین جومور، کو ایک مذاکرے بعنوان “تجارت کی ازسرنو تشکیل” میں مدعو کیا گیا ہے۔ جناب لو نے جناب اینریکے پینا نیتو – صدر میکسیکو، جناب جان کی – وزیر اعظم نیوزی لینڈ، جناب کین ایلن – صدر ڈی ایچ ایل وغیرہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ جناب لو ہونگ سیانگ نشاندہی کرتے ہیں کہ ای4بی ماڈل (ایکوسسٹم-فار-بزنس) اقتصادی و تجارتی تعاون اور تجارتی نمونوں کو تبدیل کرنے کے فروغ کے لیے جدید قوت تحریک ہوگی۔ ای4بی ماڈل کے آغاز کنندہ کی حیثیت سے جومور دنیا بھر میں ممالک اور اداروں کے درمیان کامیاب تعاون کے فروغ کے لیے، سودے کی تکمیل کے لیے صارفین کی مدد اور بالائی اور نچلے دھارے کے دیگر کے ساتھ تعاون اور دنیا بھر میں بہترین تیسرے فریق اداروں کی جانب سے فراہم کردہ جامع معیاری خدمات تک رسائی کے لیے بہترین ماحولیاتی ای-کامرس پلیٹ فارم پیش کرے گا۔

پینل مذاکرے کے بعد جومور نے ایپک کاروباری رہنماؤں کے لیے ایک تبادلے کی سرگرمی بعنوان “باہمی تعامل اور شراکتی معیشت” کی، جو کسی چینی ادارے کی جانب سے ایپک اجلاس کی 27 سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی سرگرمی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2016ء کے مطابق جومور تمام چینی صوبوں اور دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ممالک کے ساتھ تعاون؛ اور ایپک ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرچکا ہے۔ ایپک اجلاس کے ساتھ جومور دنیا بھر کے حکام اور ادارہ جاتی نمائندگان کے ساتھ تعاون پر مزید مذاکروں کے لیے امریکین کے دورے جاری رکھے گا۔ دوروں کے دوران جومور تعاون کو جامع طور پر وسیع کرنے کے لیے مختلف ممالک میں متعدد بین السرحدی ای-کامرس اجلاسوں کا انعقاد کرے گا۔

ذریعہ: جومور

Check Also

CDWP approves 10 projects worth Rs115b

Central Development Working Party has approved ten development projects worth over 115 billion rupees. The approval was given at a meeting chaired by Deputy Chairman Planning Commission Mohammad Jehanzeb Khan in Islamabad. The approved projects are ...