Breaking News

دنیا کو حج کے مناظر دکھانے کے لیے سعودی عرب کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا اجراء

جدہ، سعودی عرب، 31 اگست 2017ء/پی آرنیوزوائر/–

Hajj2017.orgاور SaudiWelcomesTheWorld.org حجاج، عالمی ناظرین اور ذرائع ابلاغ کو تازہ ترین
حالات سے آگاہ کریں گی

سعودی عرب کی وزارت ثقافت و اطلاعات (ایم او سی آئی) نے حج رہنمائی میں دو ڈیجیٹل پلیٹ فارم جاری کیے جو مکہ میں حجاج، عالمی ناظرین اور مقامی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو اطلاعات و آگہی فراہم کریں گے۔

SaudiWelcomesTheWorld.orgپوری دنیا، قریب و دور، کے لیے رحم دلی اور مشمولیت کا پیغام دیتی ہے ۔ یہ ہرنسل،رنگ اور ثقافت کے ہمت کرنے والے لاکھوں حجاج کی کہانیاں بتاتی ہے جن میں سے اکثریت کے لیے یہ اپنی روحانی زندگی کا بلند ترین مقام ہے۔ پلیٹ فارم ان کے سفر کے بارے میں کھلی کھڑکی فراہم کرتا ہے اور دنیا کو اسلام کی حقیقی اقدار جاننے اور پیش کرنے کے لیے مدعوکرتا ہے۔

یہ میڈیا پورٹل http://www.Hajj2017.org کو مکمل کرتی ہے جو حج 2017ء کے بارے میں معلومات، تازہ ترین اطلاعات اور خبریں فراہم کرتا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے صحافی تصاویر، انفوگرافکس اور خبری اعلامیوں جیسے مواد تک رسائی رکھیں گے اور ڈاؤنلوڈ کر پائیں گے۔ یہ پورٹل صارفین کو باضابطہ براہ راست اسٹریم چینلوں تک رسائی بھی دے گا۔

حج اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے اور یہ قرآن میں پیش کردہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے مکہ کے سفر پر مشتمل ہوتا ہے۔ جسمانی اور مالی طور پر اہل ہر بالغ مسلمان کے لیے زندگی میں ایک مرتبہ حج کرنا واجب ہے۔

1.5 ملین سے زیادہ حجاج پہلے ہی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور 500,000 مزید حجاج کا حج کے لیے آنا متوقع ہے، جو 30 اگست سے شروع ہوگا اور 4 ستمبر تک مکمل ہوگا۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

کسی بھی نوعیت کے سوالات کے لیے ذرائع ابلاغ کے نمائندہ رابطہ کر سکتے ہیں:

دی سینٹر فار اسلامک کمیونی کیشن (سی آئی سی)، وزارت ثقافت و اطلاعات، مملکت سعودی عرب ؛ ٹیلی فون:
966-53-839-3535+ ای میل: cic@moci.gov.sa http://www.cic.org.sa، ٹوئٹر: @CICSaudi

ذریعہ: وزارت ثقافت و اطلاعات، مملکت سعودی عرب

Check Also

Shehbaz Sharif expresses grief over demise of President Khuzdar Press Club

Prime Minister Shehbaz Sharif has expressed deep grief and sorrow over the sad demise of President Khuzdar Press Club Maulana Muhammad Siddique Mengal in a blast. In a statement today, he prayed forgiveness for the departed soul and commiserated wit...