Breaking News

سر آئیون نے “امیجن” کا نیا ورژن جاری کردیا تاکہ دہشت گردی کے شکار افراد کی مدد کر سکیں – 35 سال قبل جان لینن کی موت کی یاد میں

SIR IVAN’S CREST.

نیویارک، 22 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/– گلوکار، گیت نگار اور انسان دوست شخصیت سر آئیون، جو پیس مین کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، نے جان لینن کے “امیجن” کا ایک ایک نیا (ایڈی ایم) الیکٹرانک ڈانس ورژن جاری کیا ہے۔ اس گانے کے شریک پیش کار گریمی اعزاز یافتہ اوماراوکرام اور معروف موسیقی منتظم پیٹررافیل سن ہیں۔ یہ پہلا سنگل ہے جو سر آئیون کے نئے 10 گانوں کے البم “پیس مین شائنز” میں شامل کیا گیا ہے۔ 10 میں سے ہر گانا، جنہیں 10 مختلف پیش کاروں نے تخلیق کیا ہے، 60ء اور70ء کی دہائی کے معروف جنگ مخالف اور امن کے گیت، دو اصل گانوں کے سوا، جو اسی موضوع پر ہیں اور انہیں سر آئیون نے مل کر تحریر کیا ہے۔

تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160312/343528
تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160312/343527
تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150303/179367
لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150930/272686LOGO

سر آئیون نے کہا کہ “پیرس میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں، اور جان لینن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے، جو 35 سال قبل 8 دسمبر 1980ء کو وفات پا گئے تھے، یہ مناسب وقت تھا کہ نئی نسل لینن کے امید پرستانہ اشعار سنے، جو زمین پر موجود تمام افراد کے لیے امید اور عالم امن کا طریقہ پیش کرتے ہیں۔”

Cover Art for Sir Ivan’s New Album “Peaceman Shines”.

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سر آئیون نے “امیجن” کا نیا ورژن جاری کیا ہے۔ انہوں نے4ستمبر 2001ء کو، 11 ستمبر سے پورا ایک ہفتہ قبل، بھی ایسا کیا تھا جب انہوں نے اپنے موسیقی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور تاریخ میں پہلے گلوکار بنے تھے جنہوں نے بیٹلز یا جان لینن کے کسی دھیمے بیلیڈ کو ٹیمپو ڈانس ریکارڈ میں تبدیل کیا تھا۔ ٹومی بوائے لیبل کی جانب سے اس کے مالک ٹام سلورمین کے ذاتی دستخط کا حامل سر آئیون کا “امیجن” کا انقلابی تیز ورژن بل بورڈ ڈانس چارٹ میں فوری سرفہرست 40 ہٹ میں آ گیا۔ اس نے ثابت کیا کہ 30 سال بعد بھی 1971ء میں جاری کردہ جان لینن کے “امیجن” کے اشعار پوری نئی نسل کے لیے بھی ویسے ہی ہیں۔ اب سر آئیون کے 2001ء ریلیز کے 15 سال بعد، کیونکہ زمین نے اب بھی امن کے ساتھ رہنا نہیں سیکھا، سر آئیون نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو موقع دیا ہےکہ وہ  مل جل کر رہے اور ساتھ ہی اچھے مقاصد کے لیے پیسے اکٹھے کرے۔

Recording Artist Sir Ivan.

2005ء میں سر آئیون نے، جو آشوٹز میں بچنے والے سگی بی ولزگ کے بیٹے ہیں، پیس مین فاؤنڈیشن قائم کی، جو ایک خیراتی ادارہ ہے جو ایسے غیر منافع بخش اداروں کو عطایات دیتا ہے جو بعد از سانحہ ذہنی تناؤ کے مرض (پی ٹی ایس ڈی) کے شکار افراد کی مدد کرتے ہیں۔ پی ٹی ایس ڈی ایک ناتواں کر دینے والا ذہنی عارضہ ہے جس کا نتیجہ بسا اوقات سخت پرتشدد اقدامات اٹھانے کی صورت میں نکلتا ہے جیسا کہ دہشت گردی۔ سر آئیون نے بذات خود اس کا مشاہدہ کیا ہے کہ بچ جانے والے افراد کیسے زندگی گزارتے ہیں۔ ان کے اپنے والد قدیم پی ٹی ایس ڈی علامات سے متاثر تھے؛ شدید سردرد، کڑی یادیں، ڈراؤنے خواب اور ذہنی تناؤ، جو حراستی کیمپوں میں بدترین تشدد اور ہولوکاسٹ کے دوران ان کے خاندان کے 59 افراد کی موت کا نتیجہ تھا۔ “امیجن” اور البم “پیس مین شائنز” سے حاصل کردہ سر آئیون کا تمام ریکارڈنگ آرٹسٹ حق تصنیف پی ٹی ایس ڈی کے خلاف لڑنے والی پیس مین فاؤنڈیشن کو عطیہ کیا جائے گا۔ دونوں آئی ٹیونز، ایمیزن ایم پی ، بیٹ پورٹ پرو اور کئی دیگر سرفہرست ڈیجیٹل میوزک اسٹورز پر دستیاب ہیں۔ سی ڈیز سی ڈی بے بی پر خریدی جا سکتی ہیں۔

سر آئیون اور پیس مین فاؤنڈیشن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے

ملاحظہ کیجیے: www.SirIvan.com یا http://sirivan.com/the-peaceman-foundation

Check Also

PM reaffirms commitment to just struggle of Palestinians

Prime Minister Shehbaz Sharif has reaffirmed Pakistan's strong commitment to the just struggle of the Palestinian people. In a Post on his X handle, he said that during his telephonic conversation with the Prime Minister of Ireland Simon Harris yeste...