Breaking News

ناننگ 2015ء کے لیے چین کے سرفہرست دس سب سے زیادہ خوش شہروں میں شامل

ناننگ، چین، 30 مارچ 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– گوانگ سی چوانگ خودمختار علاقے کا ناننگ شہر حال ہی میں چین کے سرفہرست 10 خوش ترین شہروں میں شمار ہوا ہے، جن کا انکشاف چائنا سینٹرل ٹیلی وژن کے پروگرام سب کی آواز، سب کی زندگی میں ایک اعزازی تقریب میں ہوا۔

شہر کے میئر جناب چو ہونگ بو نے تقریب میں اعزاز وصول کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر توجہ مرکوز رکھنے والے دس پروگرام بشمول نقل و حمل، صحت عامہ اور خوراک تحفظ جاری رہیں گے۔ چو نے یہ بھی کہا کہ ناننگ جلد ہی سب وے، جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک، زیادہ جدید توانائی بسوں اور عوامی سائیکلوں کے ذریعے ٹرانزٹ شہر میں تبدیل ہو رہا ہے، جو شہریوں کے لیے نقل و حرکت کا زیادہ آسان ماحول اور ایک بہتر زندگی پیش کرے گا۔

ٹی وی پروگرام سب کی آواز، سب کی زندگی کے چیف ڈائریکٹر جیانگ شمنگ نے کہا کہ سروے کے نتائج عوام کی خوشی کی عام طور پر بڑھتی ہوئی سطحوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ جیانگ نے مزید کہا کہ سروے میں جواب دینے والے شہریوں میں خوشی کا اظہار کرنے والوں کی تعداد قومی اوسط سے زیادہ ہونے کی وجہ سے ناننگ سرفہرست دس میں شامل کیا گیا۔

ناننگ شہر کی حکومت عوام کے ذرائع معاش کے مسائل کو حل کرنے کی کوششوں جیسا سماجی تحفظ، طبی دیکھ بھال، تعلیم، رہنےکا ماحول اور عوام کی زندگی میں معیار کی سطح کو اس حد تک بڑھانے کے لیے سعی کررہی ہے کہ جہاں لوگ خود کو زیادہ خوش اور زیادہ پرامید محسوس کریں۔ گزشتہ سال میں حکومت کی جانب سے مکمل کیے گئے کاموں کی فہرست دیکھیں تو ناننگ کے معاشی و سماجی شعبے میں زبردست بہتری دیکھنا مشکل نہیں۔

سرفہرست دس خوش شہر کے ساتھ ساتھ ناننگ شہر نے قومی ایکولوجی گارڈن شہر، سائنسی و تکنیکی ترقی کا مظاہرہ کرنے والے قومی شہر، شہری و مسلح افواج کی باہمی مدد کے لیے قومی مثالی شہر، ای-کامرس کے لیے قومی مثالی شہر جیسے خطابات بھی جیتے اور اس کے مکین ایسے شہر میں رہنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

ذریعہ: ناننگ میونسپل بیورو آف نیوز

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=268380

Check Also

President, PM vow to safeguard workers’ rights and dignity

President Asif Ali Zardari and Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif have expressed government's resolve to bolster labours' welfare and safeguard their rights. In their separate messages on the occasion, President Asif Ali Zardari reiterated gover...