وِوِڈ سڈنی کی بڑھتی ہوئی ترتیب 2016ء میں مزید جگمگاتی ہوئی

سڈنی، آسٹریلیا، 17 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

  • رائل بوٹینک گارڈن سڈنی اور تارونگا چڑیا گھر میں توسیع
  • 80 سے زیادہ روشنی تنصیبات اور پروجیکشنز
  • بیورک، نیو آرڈر اور بون آئیور برائے ووڈ موسیقی
  • سپر اسٹار داستان گو اسپائیک جونز، جینجی کوہن، بیو ولیمن برائے ووڈ آئیڈیاز
  • 2016ء پروگرام اعلان وڈیو مواد یہاں دستیاب ہے

سب سے طویل وِوِڈسڈنی جمعہ27 مئی سے لے کر ہفتہ18 جون تک23 راتوں تک جگمگائے گا جب وہ سڈنی بندرگاہ، اور ن نئی اور انتہائی محبوب جگہوں پر دمکتا رہے گا، اور متحرک موسیقی کارکردگی اور بڑے خیالات کی گفتگو کی میزبانی کرے گا۔

ایم سی اے – جوہر مصوری کا – حسین سمیع اور ڈینی روز کی طرف سے فنکارانہ تاثر

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160316/8521601735-a

ڈیسٹینیشن این ایس ڈبلیو چیف ایگزیکٹو افسر اور ایگزیکٹو پروڈیوسر ووڈ سڈنی سینڈرا چپ کیس نے کہا کہ “اس سال ووڈسڈنی ایک حیرت انگیز پروگرام کے ساتھ واپس آیا ہے جہاں فن، تخلیق اور جدت طرازی ملتی ہے اور مقامی اور بین الاقوامی مہمانوں کی طرف سے اس کا خوب جشن منایا جاتا ہے۔”

“ووڈسڈنی ووڈ لائٹ میں دنیا کے معروف روشن فنکار، ووڈ میوزک میں جدید ترین موسیقار اور ووڈآئیڈیاز میں تخلیقی جدت طراز فراہم کرتی ہے۔ 2015ء میں میلے نے ریکارڈ 1.7 ملین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور اس سال ووڈسڈنی کے مہمان ووڈسڈنی کی عجوبے کا زیادہ عرصے تک تجربہ، اور ہمارے اب تک کے سب سے لمبے سال کا لطف اٹھائیں گے۔”

ووڈسڈنی میں پہلے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل سڈنی اوپیرا ہاؤس کے بادبان پروجیکشن، سونگ لائنز، کے ذریعے آسٹریلیا کے مقامی فن کاروں کے متنوع اور عمیق کام کو نمایاں کریں گے۔ یہ غیر معمولی فن پارہ سڈنی اوپیرا ہاؤس کی سربراہ برائے مقامی پروگرامنگرہوڈارابرٹس کی ہدایات پر تخلیق ہوا جو بنجالونگ نیشن آف این ایس ڈبلیوسے ہیں، اور چھ مقامی فن کاروں کے کاموں کو لاتی ہیں جن کا کام ستاروں کے مقامی علم اور قدرتی دنیا کے درمیان غیر معمولی تعلق کو ظاہر کرتا ہے –آسمانی و ارضی سونگ لائنز جو وقت اور فاصلے، زمین اور آسمان میں ملی ہوئی ہیں۔

ووڈسڈنی کی شاندار روشنی چیسٹووڈ، سینٹرل پارک، ڈارلنگ ہاربر اور آسٹریلین نیشنل میری ٹائم میوزیم، مارٹن پلیس اور نئے علاقے دی گیلریز میں بھی آتی ہیں جو میلے کا پہلا اندرونی علاقہ بنا ہے۔ خزینے جیسے مقامات، رائل بوٹینک گارڈن سڈنی اور تارونگا چڑیا گھر، ووڈسڈنی کے دوران اس جشن میں روشن ہوں گے جو 2016ء میں دونوں کی یادگار سالگرہ پر ہوں گی۔

سونگ لائنز – فن کار کارلا ڈکنز سے متاثر آرٹسٹس ان موشن کی جانب سے ظاہری اثرات

گارڈن آف لائٹ میں مہمان رائل بوٹینک گارڈن سڈنی کے 200 ویں سالگرہ کے جشن میں ایک شاندار سفر کریں گے۔ عظیم تنصیبات آنکھوں کو خیرہ اور دل کو مسرور کردیں گے کہ جن میں متاثر کن 60 میٹر لمبا کیتھیڈرل آف لائٹ بھی ہے، جو ہزاروں سفید ایل ایڈیز سے بنا ہے جو ہر زاویے سے نرم لیکن شاندار روشنی پھینکتا ہے۔

تارونگا چڑیا گھر کو دس خطرے سے دوچار نسلوں کے حقیقی زندگی سے بڑے ملٹیمیڈیامجسموں سے روشن ہوگا جن میں عظیم ایشیائی ہاتھوں سے روشن رنگوں والا کوروبوری مینڈک تک شامل ہیں، جو مہمانوں کو تارونگاچڑیا گھر کے صد سال میں اور اس سے بھی آگے مہمانوں کو بی دی لائٹ فار دی وائلڈ کی تحریک دے رہا ہے۔

ووڈ میوزک نئے آوازوں اور مقامات کے ساتھ شہر میں گونجے گا جس میں جھلکیاں بیورک ڈیجیٹل کا عالمی آغاز ہے جو ایک معروف پہل کار فنکاروں کا نیا ورچوئلریئلٹی منصوبہ ہے اور پہلا کرو بال بھی کہ جو فزیو میوزک کی جانب سے پہلی بڑے پیمانے پر براہ راست موسیقی و فن کی تقریب ہے، دونوں کیرجورکس میں ہوں گی۔

سڈنی اوپیرا ہاؤس میں ووڈ لائیو سنتھ پوپ کے لیجنڈرزنیو آرڈر، انڈی فوک بینڈبون آئیور، جیز آرٹسٹ اسپرینزااسپالڈنگ اور انوہنی کے زبردست ملٹی میڈیا شو کا آسٹریلیا میں آغاز پر مشتمل ہوگا۔

سڈنی کنزویٹوریم آف میوزک مہمان فن کاروں نتاشااینڈرسن، اینتھنی پیٹراس اور کلیٹن تھامس کے ساتھ باصلاحیت طالب علموں کی جانب سے ساؤنڈ گارڈنز: ووڈنیو میوزک پیش کرے گا۔ آسی ہپ ہاپ کا جشن کم ٹوگیدر @ لونا پارک اور میر کویل میں دی فیکٹری میں ون ڈے سنڈے میں میں منایا جائے گا۔ آریا ہال آف فیم شامل ہونے والے اور ماڈلز کے 80 کی دہائی کے پیش قدم اپنے ساتھی چارٹ پر سرفہرست آنے والے مشینیشنز اور ڈیو میسنز کے دی ریلز کا ایک ہلکے ورژن کے ساتھ اینمور تھیٹر میں صرف ایک رات کے لیے دی ماڈلز، مشینیشنز اینڈ دی ریلز پیش کریں گے۔

2016ء کی فہرست میں شامل ہونے والے ووڈ میوزک مقامات میں نیوٹاؤن سوشل کلب، نیا مقام کیک وائنز سیلر ڈور اور واپس آنے والے پسندیدہ مقامات بشمول آکسفرڈ آرٹ فیکٹری، فریڈاز اور دی بیسمنٹ شامل ہیں۔

ووڈآئیڈیاز میں تخلیقی منظرنامے تشکیل دینے والے داستان گوؤںکی جانب سے گیم چینجرز ٹاک سیریز کو نمایاں کیا جائے گا جن میں معروف ہدایت کار اور پیش کار اسپائکجونز، ہاؤس آف کارڈز کے تخلیق کار بیوولیمن، اورنج از دی نیوبلیک کی پس پردہ تخلیقی طاقت جینجی کوہان اور آسٹریلیا کے بااثر ترین نئے تخلیق کاروں میں سے ایک مارگریٹژینگ شامل ہیں۔

شہر بھر میں تخلیقی اجلاس جدت طرازی اور قوت متخیلہ کے کاروبار کی تہہ تک پہنچیں کے جن کی جھلکیوں میں شامل ہیں دی سن رائز جو آسٹریلیا کے اسٹارٹ اپ کلچر میں تحقیق کرتا ہے، تلاش کہ کس طرح ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیااآرکیٹیک چربائینیل 2016ء میں دلچسپ اور قابل زندگی شہروں کو تشکیل دے سکتا ہےاورکونشیئس چینج میکرز ایک متحرک اجلاس جو اس خیال کو کھوجتا ہے کہ ‘اچھا کاروبار’ سب کے لیے ہے۔

ووڈسڈنی جو اب اپنے آٹھویں سال میں ہے دنیا کا سب سے بڑا روشنی، موسیقی اور خیالات کا میلہ ہے اور اینایسڈبلیو حکومت کے سیاحت و اہم تقریبات کے ادرےڈیسٹینیشن این ایس ڈبلیو کی زیر ملکیت، زیر انتظام اور اسی کا پیش کردہ ہے۔ ووڈسڈنی جمعہ 27 مئی سے ہفتہ 18 جون 2016ء تک جاری رہے گا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.vividsydney.com۔

 

مدیر کی ہدایات

ووڈسڈنی 2016ء پروگرام جھلکیوں میں شامل ہیں:

کہاں کیا کب
سڈنی اوپیرا ہاؤس سانگ لائنز چھ مقامی فنکاروں کو یکجا کرتا ہے جن کا کام ستاروں کے مقامی علم اور قدرتی دنیا کے درمیان غیر معمولی تعلق کو ظاہر کرتا ہے – آسمانی و ارضی سونگ لائنز جو وقت اور فاصلے، زمین اور آسمان میں ملی ہوئی ہیں۔ 6 بجے سے 11 بجے شب روزانہ
رائل بوٹینک گارڈن سڈنی (نیا مقام) اپنی 200 ویں سالگرہ کا جشن منانے والا رائل بوٹینک گارڈن 3ڈی نقشہ کشی اور بڑی روشنی کی تنصیبات کے ذریعے روشنی کے باغ میں تبدیل ہو جائے گا، جو چمچماتے درختوں اور روشن جھاڑیوں کے ساتھ ایک عجائبات کی دنیا تخلیق کرے گا 6 بجے سے 11 بجے شبروزانہ
تارونگا چڑیا گھر (نیا مقام) ووڈسڈنی کا سب سے جنگلی مقام جو بی دی لائٹ فار دی وائلڈ کے ساتھ اپنا صد سالہ جشن منائے گا اور جانوروں کی خاص نسلوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرے گا کہ جن کے تحفظ سے چڑیا گھر وابستہ ہے ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 9 بجے شب روزانہ
دی گیلریز (نیا مقام) کمپلیکس میں پھیلی ہوئی ایک شاندار تنصیب میں دنیا کے معروف وڈیو فنکاروں میں سے چند اپنے زاویے پیش کریں گے جو رنگ و نور اور حرکت میں غرق کر دینے والی کائنات تخلیق کرے گی ساڑھے 5 بجے سے 11 بجے شب روزانہ
کسٹمز ہاؤس سڈنی کی خفیہ کہانیاں ایک مہم جویانہ نیلے رنگ کی چھپکلی کے بارے میں بتاتی ہے جو پائیداری کے پیغام کو پھیلاتی ہے، جب وہ ووڈسڈنی کے شہر میں جھپے شاندار مناظر کو تلاش کرتی ہے 6 بجے سے 11 بجے شب روزانہ
میوزیم آف کنٹیمپرری آرٹ آسٹریلیا (ایم سی اے، سینڈسٹون اصل عمارت) مغربی سڈنی کے فن کار حسین سمیع اور فرانسیسی فنپاروں جمع کرنے والے ڈینی روز دی میٹر آف پینٹنگ پیش کرنے کے لیے تعاون کریں گے جو ایک بڑی پروجیکشن ہے جو ایم سی او کو ایک عظیم الجثہ متحرک کینوس میں جو تراش، رنگ، کندہ اور روغن زدہ کثیر احساسات والے حقیقی تجربے میں تبدیل کر دے گی 6 بجے سے 11 بجے شب روزانہ
سرکلر کوئے اور سڈنی ہاربر پل ڈریس سرکل سرکلر کوئے کی شاندار عمارات کی انٹرایکٹو روشنیوں کو نئی سطح پر لے جاتا ہے کہ جس میں مہمان شہر کے منظر کی روشنی قابو کر  سکتے ہیں، دی کیہل ایکسپریس وے اور پہلی بار سڈنی ہاربر پل کی مشرقی سمت بھی۔ ہاربر لائٹ سروشن کشتیوں اور ناؤ کے ساتھ آبی گزرگاہوں کو ایک مرتبہ پھر روشن کریں گی۔ 6 بجے سے 11 بجے شب روزانہ
ووڈ لائٹ واک ووڈ لائٹ واک، جو سرکلر کوئے سے دی راکس اور واش بے تک پھیلتی ہوئی ہے، 60 سے زیادہ تنصیبات کا اضافہ کرتی ہے جن میں راکٹ شپس سے پن بال گیمز تک کے زندہ دلانہ اور انٹرایکٹو تجربے، ایک روشن لو-او-میٹر اور بڑی تنصیبات، جو زبردست انداز سے مہمانوں پر چھائی ہوئی ہوں گی شامل ہیں۔ 6 بجے سے 11 بجے شب روزانہ
مارٹن پلیس مارٹن پلیس سڈنی کے مشہور ترین کھانوں اور مشروبات فراہم کرنے والوں کا مسکن ہوگا، بڑی اور انٹرایکٹو روشنی تنصیبات کے ساتھ۔ 6 بجے سے 11 بجے شب روزانہ
ڈارلنگ ہاربر لیزر-ڈریگن واٹر-تھیٹر مہمانوں کو چار وڈیو پروجیکٹ شدہ آبی-اسکرینوں، 56 فواروں، 22 شعلہ دھاراؤں اور 10 طاقتور اشکال اور اثرات تخلیق کرنے دے گا جن میں خوفناک ڈریگنز اور ہنستے ہوئے مسخرے شامل ہیں 6 بجے سے 11 بجے شب روزانہ
آسٹریلین نیشنل میری ٹائم میوزیم نوبرٹ دی ناٹیلس کا سفر چھت پر پروجیکشن کے ذریعے جاری رہے گا جسے ناٹیلس اینڈ دی سی کا نام دیا گیا ہے۔ فلم کے کردار بڑی لالٹینوں کے ساتھ اس زیر سمندر خیالوں کی دنیا میں حقیقت کا روپ دھار لیں گے۔ 6 بجے سے 11 بجے شب روزانہ
سینٹرل پارک ایکس فیکٹری ورثے میں شامل کارلٹن بریوری عمارت کے بیرونی حصے پر پروجیکشن کے ذریعے ٹیکنالوجی اور انسان کی تبدیل ہوتی کام کی جگہیں تلاش کرے گا۔ مفت سائلنٹ ڈسکو اس دلچسپ مقام پر واپس آئے گا، جو ہرجمعہ اور سنیجر کو شام ساڑھے 5 بجے سے رقص کے دلدادہ مہمانوں کے لیے دستیاب ہوگا۔ روزانہ ساڑھے 5 سے 10 بجے شب
چیسٹووڈ وائلڈ لائٹ –بایو-کائینیٹک سٹی، چیسٹووڈانٹرچینج سے کونکورس تک ہائی-ٹیک سفر کے ذریعے گونڈوانا کی شاندار وجود کو تلاش کرے گا۔ 27 مئی سے 13 جون ساڑھے 5 سے ساڑھے 10 بجے شب
ووڈ لائیو سڈنی اوپیرا ہاؤس میں ووڈ میوزک کے حصے کے طور پر ووڈ لائیو ہمیشہ تبدیل ہوئی انوہنی (سابق انٹونی ہیگرٹی آف انٹونی اینڈ دی جانسنز)، انڈی فوک بینڈبون آئیور، معروف سنتھ-روک بینڈن یو آرڈر اور جیز فنکار اسپرینزااسپالڈنگ کو پیش کرتا ہے۔ 27 مئی سے 13 جون
ووڈ میوزک مختلف مقامات پر جدید ووڈ میوزک آر+بی سے لے کر ہاؤس،ریٹروریوائول روک، الیکٹرونیکا، کوئیر بیٹس، ایلیکٹرک اور ہپ ہاپ تک بڑھتے ہوئی اقسام کی موسیقی اقسام پیش کررہا ہے۔ 27 مئی سے 18 جون
ووڈآئیڈیاز گیم چینجرز ٹاک سیریز بیوولیمن، اسپائیک جونز، جینجی کوہن اور مارگریٹژینگ کے ساتھ، تخلیقی کانفرنسیں مع ایم سی اے میں ووڈآئیڈیاز ایکسچینج سیشنز کے ساتھ۔ 27 مئی سے 18 جون

ووڈسڈنی2016ء میں میلے کی مدد میں اپنے اسپانسرز کا شکر گزار ہے جن میں شراکت دار انٹیل اور ہواوی، حامی کینن، کوٹیس ہائر، سٹی آف سڈنی، ڈپارٹمنٹ آف پریمیئر اینڈ کیبینٹ، گوگل، انڈیڈ، جیگوئر، اوریکل لکوئیڈ، سڈنی ہاربر فورشور اتھارٹی، سڈنی اوپیرا ہاؤس، ٹیکنیکل ڈائریکشن کمپنی اور 32 ہنڈریڈ لائٹنگ شامل ہیں۔

مکمل ووڈ سڈنی میڈیا کٹ، 2016ء پروگرام اعلان وڈیو مواد اور ہائی ریز تصاویر، بشمول 2016ء ووڈسڈن یلائٹ رینڈرز اور 2015ء میلے کی جھلکیوں کی فوٹیج www.vividsydney.com/media-centre پر دستیاب ہے۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160316/8521601735-b

تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160316/8521601735-a
تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160316/8521601735-b

Check Also

‫ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔

لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔  ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی …