Breaking News

ویبنار میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ کس طرح بھارتی شہری سینٹ کٹس اور نیوس میں سیٹیزن شپ بائی انوسٹمنٹ کے ذریعے عالمی شہری بن سکتے ہیں۔

لندن،14دسمبر،2020 /پی آر نیوز وائر/ — دسمبر کی 10تاریخ کو دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا اور سی ایس گلوبل پارٹنرز نےسینٹ کٹس اور نیوس کی وفاقی حکومت کے وزیراعظم ڈاکٹر ہان.ٹموتھی ہیرس،سینٹ کٹس اور نیوس کے سیٹیزن شپ بائی انوسٹمنٹ یونٹ کے سی ای او لیس خان کی مشترکہ طور پرایک ویبنار میں میزبانی کی۔مقررین نے عالمی شہریت،وفاق کی پلاٹینیم سٹینڈرڈ کی حیثیت سے معاشی امیگریشن کی صنعت میں مقام اور بھارتی شہریوں کی سینٹ کٹس اورنیوس کی ترقی میں حصے پر تبادلہ خیال کیا۔

سی ایس گلوبل پارٹنرز کی سی ای او میشا ایمٹ نے وضاحت کی کہ موجودہ وبا کے باوجود،سینٹ کٹس اور نیوس کا سی بی آئی پروگرام عالمی شہریت کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔ان کا کہناتھا کہ سیٹیزن شپ بائی انوسٹمنٹ “دنیا کا شہری بننےکا ایک ذریعہ ہے، کیونکہ ایک متبادل شہریت نئے امکانات تک رسائی دیتا ہے،جو معاشی اور تکنیکی بڑھوتری دیتے ہیں،اور یہ ایک انشورنس پالیسی کے طور پر بھی دیکھا جاتاہے۔”

سامعین کو ملک کی نقل مکانی کی دنیا میں اعلی مقام سمجھنے میں مدد دینے کے لیے،وزیراعظم نے حکومت کی معاشی استحکام اور جمہوریت،جائیدادکے مضبوط حقوق ،اس کے اعلی پاسپورٹ، اور ملک کی قومی اور بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد  کی ترجیحات کی طرف توجہ دلائی۔ان کا کہناتھا “ وہ افراد جو ایسے ملک جانے کے خواہش مند ہیں جہاں وہ زبردست آزادیوں کے ساتھ امن و سکون کے ساتھ رہ سکیں،اور اپنے خوابوں کی تکمیل کریں،ان کے لیے سینٹ کٹس اور نیوس ایک بہترین جگہ ہے۔”

آخر میں،لیس خان نے بھارت کے ساتھ ملک کی سفارت کاری کو سراہا۔ان کا کہناتھا “ ]بھارتیوں[ نے انھیں خوش آمدید کہنے والی جگہ پالی ہے جہاں وہ کارآمد طریقے سے ملکی ترقی میں اپناکردار اد کررہے ہیں،تو ہمارے دل ان کے لیے کشادہ ہیں،اور ہم ان کے یہاں آنے اور ہماری معیشیت کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔”

بھارت اور سینٹ کٹس و نیوس کے مابین تعلقات 19ویں صدی کے وسط سے چلے آرہے ہیں جب یہ دو ممالک برطانوی راج کی کالونیاں تھے۔بھارتی نہ صرف اس جزیرے پر تیسرابڑا نسلی گروہ ہیں،بلکہ دونوں ممالک ادویات،ملبوسات اور زیورات جیسی اشیائ میں مستقل تجارت کرتے رہتے ہیں۔کئی بھارتی نژاد غیر ملکی شہری سینٹ کٹس میں ونڈسر اسکول آف میڈیسن میں بحیثیت طالب علم پڑھائی کررہے ہیں۔

سینٹ کٹس اور نیوس غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دوہری شہریت کے حصول کے لیےبدستور پہلی ترجیح ہے۔یہ بے مثال تجربہ اور معیاری طریقہ کار سے لیس ہے،جو بین الاقوامی معاشی اور تعلیمی مواقع،معاشرتی سہولیات اور تقریباّ 160 مقامات کے لیےویزا کے بغیر داخلےاور ویزا پر آنے کے ساتھ ہی رسائی فراہم کرتا ہے۔

pr@csglobalpartners.com, www.csglobalpartners.com

Check Also

The 26th Cross-Straits Fair for Economy and Trade opens in Fuzhou, Fujian Province

Organizing Committee Office of the Cross-Straits Fair for Economy and Trade FUZHOU, China, May 17, 2024 /Xinhua-AsiaNet/– Hosted by the Taiwan Affairs Office of the State Council and the People’s Government of Fujian Province, and organized by the Fuzhou Municipal People’s Government, the Taiwan Affairs Office of the Fujian Provincial People’s Government, and the Department […]