Breaking News

چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئر شنگھائی میں شروع ہوگیا

شنگھائی، 9 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 38 واں چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئر (سی آئی ایف ایف) شنگھائی 7 ستمبر کو ہونگ چیاؤ، شنگھائی کے نیشنل ایگزی بیشن اینڈ کنوینشن سینٹر (این ای سی سی ) میں باضابطہ طور پر طور کھل گیا جس میں فرنیچر کے تمام شعبوں میں 2,000 سے زیادہ نمائش کرنے والے پیش کیے جا رہے ہیں۔

چائنا 38 واں بین القوامی میلہ (سی آئی ایف ایف) 7 ستمبر کو ھونگ کواؤ شھنگائی کے نیشنل ایکسیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر(این ای سی سی) میں شروع ہوا جس میں 2000 فرنیچر ڈزائینرز نے شرکت کی۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160909/0861609291

سی آئی ایف ایف (شنگھائی) چار روزہ نمائش میں گھریلو فرنیچر، دفتری فرنیچر، گھریلو سجاوٹ اور گھریلو پارچہ جات، گھر سے باہر اور تفریحی کے ساتھ ساتھ مشینری اور خام مواد پیش کر رہا ہے، جس میں خاص توجہ خصوصی فرنیچر اور اسمارٹ فرنیچر کے رحجانات پر ہے۔

سی آئی ایف ایف (شنگھائی) کی بہترین تجارتی شراکت داری تقریب بہت باثمر ثابت ہوئی تھی، جس نے رسد کنندگان اور عالمی خریداروں کو معاہدوں تک پہنچانے اور زیادہ آسانی سے انہیں مکمل کرنے میں مدد دی۔ شینچین میں واقع فرنیچر بنانے والے ادارے زویوکو میلے کے پہلے ہی دن بھارت سے ایک بڑا آرڈر ملا ہے۔

“سی آئی ایف ایف (شنگھائی) ہمیں زیادہ ممکنہ خریداروں تک رسائی کے لیے اعلیٰ معیار کا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ ہمیں دو دنوں میں 70سے زیادہ مقامی تقسیم کار ملے ہیں، جن کی مقدار توقع سے بہتر ہے۔” شویوان ہو، نائب صدر برانڈ سینٹر، ایچ ٹی ایل چائنا نے کہا۔

جدید ترین مصنوعات کے جامع مظاہرے کے علاوہ سی آئی ایف ایف (شنگھائی) 40 سے زیادہ بر مقام تقریبات بھی منعقد کر رہا ہے جن میں ایسٹ ڈیزائن شو اور آفس لائف تھیم پویلین شامل ہیں، جو عالمی فورمز کا ایک سلسلہ پیش کر رہے ہیں جن میں چائنا فرنیشنگ انڈسٹریل سی ای او فروم،جدید طرز تعمیر اور عوامی فن کے درمیان مکالمہ، چائنا ووڈ مارکیٹ اینالسس اور دیگر شامل ہیں۔

38 واں سی آئی ایف ایف (شنگھائی) بین الاقوامی سطح پر معروف ڈیزائنرز اور ماہرین تعمیرات بھی پیش کر رہا ہے جن میں امریکی ماہر تعمیرات کیمپیئن پلاٹ اور ہسپانوی فن کار کرسٹوبال شامل ہیں، جو نمائش کاروں اور مہمانوں کے ساتھ شامل ہوں گے تاکہ اپنے خیالات اور مستقبل کی فرنیچر صنعت کے بارے میں وژن پیش کر سکیں۔

دریں اثناء، پنیکل ایوارڈز، جنہیں امریکی فرنیچر کے آسکرز کہا جاتا ہے، چین میں اپنا پہلا دورہ کر رہے ہیں جن کی پہلی نمائش 38 ویں سی آئی ایف ایف میں ہو رہی ہے۔ امریکا اگلی خزاں میں ہونے والی 2017ء سی آئی ایف ایف (شنگھائی9 میں باضابطہ پویلین کی میزبانی کرے گا۔

سی آئی ایف ایف کے بارے میں

چین کے پہلے اور سب سے بڑے فرنیچر میلے کی حیثیت سے 38 ویں سی آئی ایف ایف کا انتظام چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (گروپ)، گوانگ ڈونگ فرنیچر ایسوسی ایشن، چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف لائٹ انڈسٹریل پروڈکٹس اینڈ آرٹس-کرافٹس نے جبکہ میزبانی چائنا فارن ٹریڈ گوانگ چو ایگزی بیشن جنرل کارپوریشن کرے گی۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160909/0861609291

Check Also

Unilever Pakistan Leads Collaborative Workshop to Promote Road Safety in Logistics

Karachi, In a significant move to advance road safety standards within its logistics operations, Unilever Pakistan hosted a comprehensive workshop today at its head office. The event, titled "All in For Safety on the Roads," aimed to unify various stak...

The post Unilever Pakistan Leads Collaborative Workshop to Promote Road Safety in Logistics appeared first on Pakistan Business News.