چلک مترا گروپ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کی فرنچائز جمیکا ٹلاواز خرید لی

– امریکہ میں  مقیم کاروباری منتظمین موجودہ سی پی ایل چیمپئن میں کاروباری تجربہ اور کرکٹ کا جذبہ لائیں گے

ڈیلاس، 15  جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — لیماکول کیریبیئن پریمیئر لیگ 2014ء کے شاندار آغاز کے بعد موجودہ لیماکول سی پی ایل چیمپئنز جمیکا ٹلاواز کے نئے فرنچائز مالکان چلک مترا گروپ (سی ایم جی) کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سی ایم جی سات بہترین دوستوں نے قائم کیا تھا، جو  بھارت سے تعلق رکھنے والے  متحرک کاروباری منتظمین تھے اور کرکٹ کا زبردست جوش رکھتے تھے۔ یہ گروپ، جس کے صدر دفاتر ڈیلاس،ٹیکساس میں واقع ہیں، امریکہ بھر میں ریستوراں تصورات چلاتا ہے جن میں ملک میں سب سے بڑے کے ایف سی فرنچائزز میں سے ایک بھی شامل ہے، اور ساتھ ساتھ تزویراتی نمو اور حصول کے منصوبوں کےلیے نجی ایکوئٹی کیپٹل بھی بڑھا رہا ہے۔  گروپ کھیلوں کے لیے اجنبی نہیں: اپنے ریستوراں کاروبار کے ذریعے یہ این بی اے ٹیموں، ڈیلاس میورِکس اور میمفس گریزلیز کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدے رکھتا ہے، اور کالجیٹ اور نچلی سطح پر متعدد منصوبوں کا بھی حامل ہے۔

جمیکا ٹلاواز گزشتہ سال پہلی لیماکول کیریبیئن پریمیئر لیگ میں فاتح کی حیثیت سے ابھرے۔ گزشتہ سنیچر کے روز اس نے پہلے مقابلے میں سینٹ لوشیا زوکس کو شکست دے کر دوسرے سیزن کا بھی کامیابی سے آغاز کیا، جس میں کرس گیل نے پہلی سی پی ایل سنچری بنائی۔ اپنی متحرک ثقافت اور مہمان نوازی کی وجہ سے مشہور گریناڈا علاقے کے سب سے دلچسپ مقامی ٹی 20 ٹورنامنٹ کو پیش کرنے کے لیے افتتاحی مقام تھا، جس نے کیرون پولارڈ، ڈیوین براوو، کیون پیٹرسن اور محمد حفیظ جیسے عالمی ستاروں کو “کھیلوں کے سب سے بڑے جشن” کا حصہ بنتے دیکھا گیا۔

منیش پٹیل، چیئرمین اور صدر سی ایم جی، نے کہا:

“ہم جمیکاٹلاواز فرنچائز کے نئے مالکان بننے پر خوش ہیں۔ ایک گروپ کی حیثیت سے ہم کرکٹ کے حوالے سے جذباتی ہیں اور گزشتہ سال سی پی ایل کی کامیابی دیکھنے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ یہی وہ چیز ہے جس کا ہم حصہ بننا چاہتے ہیں۔ جمیکا کی انوکھی و متحرک ثقافت ہمیں ٹلاواز کی جانب لے گئی، اور وہ ہند-جمیکا ثقافت دی جو کئی سالوں سے پنپ رہی ہے، ہمیں معلوم تھا کہ یہ صحیح  انتخاب تھا۔ ہم ٹیم میں شمولیت اور جمیکا کی برادری کا حصہ بننے کا مزید انتظار نہیں کرسکتے۔”

ڈیمین آو ڈونوئے، سی ای او، کیریبیئن پریمیئر لیگ، نے کہا:

“یہ سی پی ایل اور جمیکا ٹلاواز کی مضبوطی کا عہد نامہ ہے کہ ہم ایسے قابل تعظیم نئے فرنچائز مالک کا خیرمقدم کرنے کے قابل ہیں۔ سی ایم جی ایک انتہائی کامیاب ادارہ ہے جو وسیع تجربہ اور کھیل کے لیے جذبات رکھتا ہے۔ ہماری نظریں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مرکوز ہیں کیونکہ وہ سی پی ایل کی کامیابی اور کھیلوں میں سب سے بڑے جشن  کے لیے نئے شائقین بنانے میں ہماری مدد کرے گا۔”

جمیکا ٹلاواز اپنا اگلا مقابلہ 17 جولائی کو 3:30 مقامی وقت پر سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں اینٹیگا ہاکس بلز سے کھیلیں گے۔

چلک مترا گروپ کے بارے میں:

چلک مترا گروپ اس وقت 275 سے زیادہ ریستورانوں کا مالک ہے اور انہیں چلاتا ہے جن کی کل سالانہ آمدنی 350 ملیین امریکی ڈالر ہے۔ ان میں ڈیلاس میں 105 گینگز گرل، بلڈ یور اون اسٹر فرائی ایٹریز ، بیکر براس امریکن ڈیلی فاسٹ-کیژوئل چین، ایک مکمل سروس کرافٹ کاک ٹیل کچن پیپر اسمیش، اکی پانچ یونٹ کا ٹیکس-مکیس کیژوئل ڈائننگ کانسیپٹ روبی ٹیکوئیل، ایک تین یونٹ فاسٹ کیژوئل اطالوی برانڈ جسے گو روما کہا جاتا ہے اور ایک چار یونٹ پولشڈ کیژوئل برانڈ فائرسائیڈ پائیس شامل ہیں۔

ادارہ ہوٹلوں، رئیل اسٹیٹ اور مینوفیکچرنگ سمیت متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری بھی رکھتا ہے۔ سی ایم جی 12 ریاستوں میں 140 کینٹکی فرائیڈ چکن/ٹاکو بیل یونٹوں میں اپنے ملحقہ ادارے مترا کیو ایس آر کے ذریعے یم برانڈزمیں بھی فرنچائز شراکت داری رکھتا ہے۔ یہ ٹوئن پیکس ریستورانوں اور لا میڈیلین کنٹری فرنچ کیفیز کی فرنچائزی بھی رکھتا ہے۔

سی ایم جی ہلٹن اور میریٹ برانڈڈ محدود خدمات کی املاک میں بھی موجودہ ہوٹل ہولڈنگز رکھتا ہے۔ مزید برآں، سی ایم جی کے نجی ایکوئٹی شعبے نے گزشتہ 10 سالوں میں رئیل اسٹیٹ، مہمان نوازی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے نجی سرمائے میں 50 ملین امریکی ڈالر جمع کیے ہیں۔ اس کا حالیہ مینوفیکچرنگ حصول اکی کارآمد مشروبات و الکحل بوتلیں بنانے کا کارخانہ ساؤتھ ویسٹ بوٹلنگ اینڈ کو-پیکنگ ایل ایل سی ہے جو ڈیلاس میں قائم ہے۔

چلک مترا گروپ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.chalakmitragroup.com۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ کے بارے میں

کیریبیئن پریمیئر لیگ ایک فرنچائز-بیسڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو کیریبیئن زندگی کے دو انتہائی زبردست پہلوؤں کو یکجا کرتا ہے – ڈرامائی کرکٹ اور میلے کا متحرک سماں۔ افتتاحی سی پی ایل، جسے “کھیلوں کا سب سے بڑا جشن” قرار دیا گیا تھا،  میں اگست 2013ء میں خطے کی چھ ٹیموں نےحصہ لیا – جمیکا ٹلاواز، دی ریڈ اسٹیل، بارباڈوس ٹرائیڈنٹس، ایمیزن واریئرز، سینٹ لوشیا زوکس اور اینٹیگا ہاکس بلز ۔ کرس گیل کی زیر قیادت جمیکا ٹلاواز چیمپئن کے طور پر ابھرے۔

رابطہ:

رون پاریکھ

چلک مترا گروپ

info@chalakmitragroup.com

The post چلک مترا گروپ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کی فرنچائز جمیکا ٹلاواز خرید لی appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]