Breaking News

چینگڈو چین کی ترقی کو بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کررہاہے

چینگڈو،چین،29مئی،2020/ژن ہوا-ایشیانیٹ/–28اپریل کے دن سیچوان کی صوبائی حکومت کی ویب سائٹ نے سیچوان کی صوبائی حکومت کی جانب سے چینگڈو کے نئے مشرقی علاقے کی منظوری کی خبر جاری کردی۔اس دستاویز کے مطابق چینگڈو کا نیا مشرقی علاقہ “چینگڈو-کونگچین معاشی مرکزکے لیے ایک نئے پلیٹ فارم”بنے گا۔

چینگڈو اور کونگچین مغربی چین کے دو بڑے ہمسایہ شہر ہیں،اور ان دونوں شہروں کے رہائشی ایک سی روایات اور تواضع رکھتے ہیں۔اس سال جنوری میں “چینگڈو-کونگچین معاشی مرکز”کی اصطلاح جاری کی گئی،جس سے چینی حکومت کا مقصد “اعلی معیار کی ترقی کے لیے ایک اہم ترقیاتی مرکز”کا قیام ہے۔

ان دو کلیدی شہروں میں سے ایک شہر کی حیثیت سے”چینگڈو-کونگچینمعاشی مرکز”،چینگڈو کی گزشتہ چند سالوں میں وسعت نے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔اکتوبر2019میں امریکہ کے ایک تھنک ٹینک میلکن انسٹیٹیوٹ،جس نے 9ترقیاتی شرح پر 262چینی شہروں کی درجہ بندی کی تھی،اس درجہ بندی میں چنگڈو نے بہترین کارکردگی دکھانے والے شہروں میں شینچن کومات دی۔

میلکن انسٹیٹیوٹ ایشیا سینٹر کے جنرل مینجر اور اس رپورٹ کے شریک بنانے والے ہوانگ ہووائی کا کہناتھا”اس درجہ بندی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے شہروں کی تفصیل سے معلوم ہوتاہے کہ تکنیکی اور سائنسی اختراعات چینی شہروں کے مستقبل کو بدلنے میں ایک بنیادی کردار اداکریں گے۔” اس کے علاوہ انھوں نے توجہ دلائی”چینگڈو بین الاقوامی معیار کاایک اعلی تکنیکی اور جدید صنعتی حلقہ بنا رہا ہے اور چین کے مغربی علاقے کی ترقی میں اپنا معاشی اثرورسوخ بڑھا رہاہے،اور یہ دونوں باتیں ایک بڑے علاقے میں ایک مرکزی شہر کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔”

صنعت کی استطاعت اور صلاحیت بڑھانے،مقامی تکنیکوں اور اختراعی کاروباروں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرنے،اور مزید تکنیکی اور اختراعی کمپنیوں کو شہر میں اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے راغب کرنے کے لیے،چینگڈو نےشہر کے جنوب میں  تیانفو کے نئے علاقے میں ایک “یونیکورن آئی لینڈ”بنایا،جو دنیا کا پہلاصنعتی مرکز ہے جس کا بنیادی مقصد یونیکورن کمپنیوں کی افزائش کرناہے۔اس وقت اس مرکز کے ایگزیبیشن اور کنوینشن سینٹر کا مرکزی ڈھانچہ بہت جلد مکمل ہوجائےگا،جبکہ اس پورے منصوبے کی دستیابی کی 2022 تک امید کی جارہی ہے۔

“یونیکورن آئی لینڈ’کے علاوہ “بزنس اینڈ انوویشن سینٹر فار چائنا-یورپ کوآپریشن”بھی مغربی چین میں دنیا بھر کی تکنیکی اور اختراعی کمپنیوں میں تیزی سے ایک بنیادی مرکز کی حیثیت سےشہرت حاصل کررہاہے۔فی الحال پوری دینا میں نامور 50سے زائد تنظیمیں اور کمپنیاں جیسے کہ اےڈبلیوایس جوائنٹ انوویشن سینٹ،گریٹر چائنا ایچ کیو آف نارویجن کمپنی اوپیرا،فرنچ انٹرنیٹ-آف-تھینگز انٹرپرائز سیگفوکس اور گلوبل ایشیا-پیسفک ایچ کیو آف یوکے فرم ویرچو یہاں کام کررہی ہیں۔

اس سال جنوری کی 16تاریخ کو بزنس اینڈ انوویشن سینٹر فار چائنا-یورپ کوآپریشن پر چینگڈو-اسرائیل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔بایو میڈیسن کی صنعت میں تبدیلی لانے کے لیےاعلی تکنیکی صنعتی اور بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تحقیق کے لیے،بین الاقوامی مالیاتی،بین الاقوامی معاشیسہولیات فراہم کرنے کے لیے وقف شدہ ،یہ مرکز عالمی روابط کو مزید بڑھانے کے لیے چینگڈو کی مقامی تکنیکی اور اختراعی منصوبوں کی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

کمپنیوں کے بڑھنے اور جمع ہونے سے آبادی میں مصروفیات اور شہروں کے درمیا ن آمدورفت بھی بڑھا رہاہے،اوریورپ کے قریب ترین قومی مرکزی شہر کی حیثیت سے،چینگڈو کی ایک بین الاقوامی مرکز کی حیثیت سے شناخت واضح ہوتی جارہی ہے۔

چینگڈو شوانگلیو انٹرنیشل ائیر پورٹ چینی مین لینڈ کا چوتھا فضائی مرکز ہے،جہاں پر 127بین الاقوامی)علاقائی)روٹس پانچ براعظموں تک پہنچنے کا راستہ فراہم کرتے ہیں۔تیانفو انٹریشنل ائیر پورٹ جو اس وقت زیر تعمیر ہے،امید کی جارہی ہے کہ یہ 2021میں کام کرنا شروع کردے گا،جو چینی مین لینڈ میں چینگڈو کو بیجنگ اور شنگھائی کے بعد تیسرا شہر کا مقام دے گا جس کے پاس اپنے دو انٹرنیشل ائیر پورٹ ہیں۔

عین اس وقت،چینگڈو چین کا یورپ تک پہنچنے کے لیےمال بردار ریل گاڑیوں کا مرکز ہے۔چینگڈو سے چائنا-یورپ ریلوے ایکسپریس کی جانے والی ٹرینوں کے اعدادوشمار ملک میں تین سال تک لگاتار سب سے زیادہ رہی ہیں۔ یہا ں تک کہ COVID-19 کی وبا کے دوران بھی،اس سال جنوری اور فروری میں چینگڈو کی چائنا-یورپ ریلوے ایکسپریس کی 267مرتبہ روانگی عمل میں آئی،اور درحقیقت بنسبت گزشتہ سال کے اس مدت میں88% کی حیرت انگیز حد تک بڑھی۔

شہر کی اہم مرکزی حیثیت مقامی سطح پر بھی گہری ہے۔حالیہ ایام میں 280کلومیٹر لمبی چینگڈوکونگچین ہائی-سپیڈریلوے سینٹر لائن،جو چینگڈو اور شینگچین کے درمیان تیسری ہائی-سپیڈ ریل گاڑی اب زیر تعمیر ہے اور اپنے مکمل ہونے کے بعد ان دو شہروں کے درمیا ن 90منٹ کی مسافت کم ہو کر 50منٹ تک کم ہو جائےگی۔یہ ایک”چینگڈو-شینگچین اکنامک سرکل” بنانےاور چینگڈو-کونگچین سٹی کلسٹر کو باہم جوڑنے کے لیےاہم فائدہ مند اقدام ہے۔

چینگڈودو شہروں کے اقتصادی مرکز کے آغاز کے لیےایک“نیا علاقہ”کو استعمال کررہاہے تاکہ ایک مشرقی گزرگاہ کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔شاید “چینگڈو-کونگچین اکنامک سرکل”چین کا اگلا یانگزے ریور ڈیلٹا میگالوپولس بن رہاہے اور اگلے کئی دہائیوں تک چینی معیشیت کی ٹھوس اور مضبوط ترقی میں کا اہم کردار ہوگا،اور اسی دوران چینگڈو ایک مرکزی طاقت ہوگا جو کہ اس کارگزاری میں اہم توانائی فراہم کرےگا۔

ذریعہ : دی چینگڈو ایسٹرن نیو ایریا

Check Also

EAACI Congress 2024: Innovation and Advances in Allergy Treatment

EAACI Congress 2024 Over 150 scientific sessions will be presented during the congress, focusing on advancements in environmental science, food allergies, innovations in immunotherapy, and pediatric allergies, among others. Precision medicine, AI, immunotherapy, and immune modulators will converge at the largest allergy and immunology congress. The congress will occur from 31 May to 3 June […]