Breaking News

کیروئی نے انڈونیشیا میں گہرے ترین کنویں کی ڈرلنگ مکمل کرلی: فوری اور موثر خدمت کا نیا معیار مقرر کردیا

جکارتہ، انڈونیشیا،24 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — گزشتہ مئی میں 1X کنویں پر تیسرا تجربہ مکمل ہونے کے بعد شانڈونگ کیروئی پٹرولیم ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (جسے یہاں کیروئی پٹرولیم کہا گیا ہے) نے کامیابی سے پانچ کنوؤں کی تعمیر مکمل کرلی ہے جو مزدوری اور آلات سمیت انڈونیشیا میں اس کا کنواں بنانے کا پہلا معاہدہ تھا۔ ایک نئے خطے میں، جہاں حوالے کے لیے پہلے سے کوئی اعداد وشمار موجود نہیں، کیروئی پٹرولیم نے نئی ٹیکنالوجیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے صرف 135 دن میں اپنا کام مکمل کیا، جو معروف بین الاقوامی ڈرلنگ کمپنیاں 328 دنوں میں نہیں کر سکتیں۔ زیادہ سے زیادہ ڈرلنگ گہرائی 5,386 میٹرز تک پہنچی، جو انڈونیشیا کےلیے زمینی کنوئیں کی ڈرلنگ گہرائی کا نیا ریکارڈ ہے۔

Kerui%20Petroleum%E2%80%99s%20operation%20site%20of%20K 01%20well%20in%20Indonesia کیروئی نے انڈونیشیا میں گہرے ترین کنویں کی ڈرلنگ مکمل کرلی: فوری اور موثر خدمت کا نیا معیار مقرر کردیا

Kerui Petroleum’s operation site of K-01 well in Indonesia

تصویر: http://photos.prnasia.com/prnh/20140719/0861405108

اس انڈونیشیائی  منصوبے کے لیے ابتدائی تیاریوں میں کئی مشکلات آڑے آئیں، جنہیں عبور کیا گیا،  جیسا کہ نامعلوم رکاوٹیں اور پرتیں، بڑے آلات کے مکمل مجموعوں کی انتہائی طویل فاصلے پر فراہمی، سمندری، زمینی اور فضائی نقل و حمل کے پیچیدہ روابط اور ایک نئے سماجی ماحول میں کام کرنا ۔  اس کے باوجودکیروئی 30 دن کے اندر اندر افراد کار کو جمع کرنے ، 55 دن کے اندر آلات کے مکمل مجموعوں کی فراہمی، اور 90 دن میں سمندری، زمینی اور فضائی راستوں کے ذریعے آلات کی 9,700 کلومیٹر تک منتقلی مکمل کرنے میں کامیاب ہوا۔ ترتیب کار کے مطابق مقام پر آلات وصول کرنے نے تنصیب، تحویل، تجربات اور ڈرلنگ  کا آغاز شیڈول وقت کے مطابق یقینی بنانے میں مدد دی ۔

محتاط منصوبہ جاتی انتظام کے اقدامات،مقام کے لیے مخصوص منصوبہ جاتی انتظام کے طریقے، خطرات سے نمٹنے کی بہتر شرائط، عمل کی بہتری اور جدید ٹیکنالوجی لاگو کرتے ہوئے کیروئی پٹرولیم نے منصوبہ جاتی تعمیر  میں عام طور پر  ہونے والی خامیوں اور حادثات کو بڑے پیمانے پر کم کیا اور موثر آپریشن کو حقیقت کا روپ دیا۔

انڈونیشیا کے آئل فیلڈ سروس شعبے میں کیروئی پٹرولیم کو اس کی کوششوں پر سراہا گیا اور زیادہ سے زیادہ صارفین نے کیروئی کے ساتھ تعاون کے لیے گفتگو کی شروعات کی۔ اب تک کیروئی پٹرولیم مزدوری اور مواد دونوں کے لیے دوسرا انڈونیشیائی تلاش کنواں معاہدہ بنانے کی شروعات کردی ہے۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]