Breaking News

کیپویئر (ر) نے پرچم بردرار صنعتی کنیکٹیوٹی پلیٹ فارم کا نیا ورژن جاری کردیا

کیپویئر کا کیپ سرور ای ایکس (ر) ورژن 5.20 موجودہ صارفین کے لیے افزائش پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر آئی ٹی/اوٹی تعاون کے لیے آئی او ٹی پیشکش کو بڑھاتا ہے

پورٹ لینڈ، مین، 3 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

صنعتی کنیکٹیوٹی پر توجہ رکھنے والے سافٹویئر ڈیولپمنٹ ادارے کیپویئر (ر) ٹیکنالوجیز نے آج کیپ سرور ای ایکس (ر) ورژن 5.20 سافٹویئر کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔ کلیدی بہتریوں میں پیش ہیں متعدد عمودی صنعتوں جیسا کہ تعمیراتی خودکاری، ساخت گری اور تیل و گیس کے لیے اضافی ڈیوائس اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کنیکٹیوٹی برائے صارفین شامل ہیں۔

Kepware Technologies.

تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160428/361239
تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160428/361240
لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO

ٹونی پین، پلیٹ فارم صدر، کیپویئر نے کہا کہ “اس تازہ ترین مصنوعات کے اجرا کے ساتھ ہمارا ہدف موجودہ انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی آئی او ٹی) کے لیے نئی کارگزاریاں بنانے کے ساتھ تنصیبات کی ضروریات کو متوازن کرنا ہے۔ آج کی ضروریات اور کل کے ممکنات سے ہماری وابستگی ہماری پرچم بردار مصنوعات میں کئی اہم بہتریوں کا نتیجہ بنی ہے – جس میں ہماری بی اے سی نیٹ/آئی پی ڈرائیور اور ایک نئے تھنگ ورکس (ر) ایجنٹ میں بہتریاں شامل ہیں جو ہماری آئی او ٹی گیٹ وے پیشکش کو توسیع دیتی ہیں۔”

بہتر بی اے سی نیٹ/آئی پی ڈرائیور اکیومولیٹر اسٹینڈرڈ آبجیکٹ، آبجیکٹ-لیول کمانڈ پریارٹی، اور الارم اینڈ ایونٹ سروسز کی نئی مدد کے ذریعے تعمیراتی خودکاری صنعت کے صارفین کو کنیکٹیوٹی اور کنٹرول کے کہیں زیادہ انتخابات دیتا ہے۔ یہ اپڈیٹس بڑھتی ہوئی عالمی طلب کے دوران آ رہے ہیں – خاص طور پر جاپان میں- جسے توانائی موثریت کے منصوبوں، اسمارٹ عمارتی ڈیزائن اور تعمیراتی خودکاری کے لیے نظام تکمیل کی کوششوں سے تحریک مل رہی ہے۔

تھنگ ورکس ایجنٹ، جو اب کے ای پی سرور ای ایکس کے لیے آئی او ٹی گیٹ وے میں دستیاب ہے، تھنگ ورکس آئی او ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ بہتر انٹرآپریبلٹی فراہم کرتا ہے۔ ایجنٹ صارفین کو بہتر نتائج کے لیے محفوظ تھنگ ورکس بائنری پروٹوکول کو استعمال کرتے ہوئے تھنگ ورکس میں صنعتی ڈیٹا کنارے تک لے جانا ممکن بناتا ہے۔ یہ نہ صرف دو ٹیکنالوجیوں کے درمیان ہموار صارفی تجربہ فراہم کرتی ہے، بلکہ مالک ادارے پی ٹی سی(نیس ڈیک: PTC) کو ایک رہنما آئی او ٹی سافٹویئر فراہم کنندہ بناتی ہے۔ آئی او ٹی گیٹ وے کے لیے اضافی اپڈیٹس میں ایم کیو ٹی ٹی رائٹس، ایرے رائٹس اور کراس اوریجن ریسورس شیئرنگ (سی او آر ایس) کے لیے سپورٹ شامل ہے۔

میتھیو لٹل، فیلڈ، صدر اور پرنسپل اینالسٹ،ایل این ایس ریسرچ نے کہا کہ “ہماری جدید تحقیق ثابت کرتی ہے کہ 60 فیصد سے زیادہ صنعتی ادارے اب انڈسٹری 4.0 یا اسمارٹ مینوفیکچرنگ جیسے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ ان تبدیلیوں کو ممکن بنانے والی ٹیکنالوجی آئی آئی او ٹی پلیٹ فارم ہے جس میں کنیکٹیوٹی، کلاؤڈ، بگ ڈیٹا اینالٹکس اور ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ شامل ہیں۔ کیپویئر آئی او ٹی گیٹ وے جیسے حل اداروں کو روایتی کنٹرول مراتب میں قیمت موثر انداز میں آگے بڑھنے اور ممکنہ حد تک موثر طریقے سے معلومات کے استعمال کی سہولت دیتے ہیں۔”

اجرا میں 30 ڈرائیورز اور جدید پلگ-انز شامل ہیں، بشمول ایلن بی-بریڈلی کنٹرول لاجکس ایتھرنیٹ ڈرائیور مع روکویل آٹومیشن کے لیے ایل8 اور ایل7 ماڈلز پر اضافی سپورٹ برائے فرم ویئر ورژن 28۔

اضافی وسائل

  • کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.20 کے بارے میں مزید جانیے اور ایک مفت مکمل کار‏مد ٹرائل ڈاؤنلوڈ کیجیے۔
  • اضافی معلومات کے لیے +1 888-KEPWARE (537-9273) x208یاsales@kepware.com پر ایک نمائندے سے رابطہ کریں۔

کیپویئر کے بارے میں

@Kepware ٹیکنالوجیز ایک نجی سافٹویئر ساز ادارہ ہے جس کے صدر دفاتر پورٹ لینڈ، مین میں واقع ہیں۔ کیپ ویئر کاروباری اداروں کو مختلف خودکاری آلات اور سافٹویئر ایپلی کیشنز کے ساتھ منسلک ہونے میں مدد کے لیے سافٹویئر حلوں کا ایک پورٹ فولیو فراہم کرتا ہے اور انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز کو ممکن بناتا ہے۔ کارخانے کی منزل سے لے کر کنویں کے مقام اور پن چکی تک، کیپ ویئر ساخت گری، تیل و گیس، تعمیراتی خودکاری، بجلی و عوام کے لیے سہولیات اور دیگر پر مشتمل عمودی مارکیٹ میں صارفین کی وسیع اقسام کو خدمات دیتا ہے۔ 1995ء میں قائم اور اب 100 سے زیادہ ممالک میں تقسیم ہونے والے کیپ  ویئر کے سافٹ ویئر حل ہزاروں کاروباری اداروں کو اپنے افعال اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ مزید جانیں https://www.kepware.comپر ۔

پی ٹی سی کے بارے میں

پی ٹی سی (نیس ڈيک: PTC) ٹیکنالوجی پلیٹ فارموں آور حلوں کا عالمی فراہم کنندہ ہے جو انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) میں “تھنگز” کی تخلیق، چلانے اور خدمت کیے جانے کو تبدیل کرتا ہے۔ ادارے کا جدید تھنگ ورکس (ر) ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ڈیولپرز کو ایسے ٹولز دیتا ہے جسکی انہیں اسمارٹ، باہم کنیکٹ مصنوعات اور سسٹمز سے تخلیق ہونے والے بڑے ڈیٹا کو پکڑنے، جائزہ لینے اور فائدہ اٹھانے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ شعبے میں ثابت شدہ ادارے کے حل دنیا بھر میں 26,000سے زیادہ کاروباری اداروں کو دیئے گئے ہیں تاکہ مصنوعات و خدمات کی برتری تخلیق کی جا سکے۔ پی ٹی سی کے اعزاز یافتہ سی ای او، صنعتی سوچ میں رہنما سمجھے جاتے ہیں، ہارورڈ بزنس ریویو میں کاروباروں پر آئي او ٹی کے اثر پر ایک فیصلہ کن رہنما کے شریک لکھاری ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے لیے رابطہ
ٹوری پینروڈ-کیمبرا
کیپویئر ٹیکنالوجیز
755- 1660 (207) 1+
torey.penrod-cambra@kepware.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]