Breaking News

ہواوی نے وڈیو سروس کو سادہ بنانے کے لیے وڈیو کلاؤڈ کا اعلان کردیا

شنگھائی، 7 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ہواوی نے ہواوی کنیکٹ 2016ء میں وڈیو کلاؤڈ کا اعلان کردیا۔ اپنے کلاؤڈ پلیٹ فارم اور بنیادی وڈیو صلاحیتوں کے آغاز کے ذریعے ہواوی وڈیو کلاؤڈ صارفین کے لیے تیز ترین طریقے سے وڈیو سروسز بنانا اور ایسی قیمت پر بہترین صارفی تجربہ فراہم کرنا ممکن بناتا ہے جو پہلے کبھی ممکن نہیں تھا۔

Kai Li, General Manager of Video Cloud, Huawei Carrier Software BU, announces the Video Cloud.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160907/0861609175

ہواوی وڈیو کلاؤڈ صارفین کو وڈیو سروس فوری طور پر آن لائن لانے، ایک ہفتے میں ٹی ٹی ایم کو کم کرنے، 90 فیصد تک بنیادی ڈھانچے کی لاگت گھٹانے اور بہترین صارفی تجربہ اور ڈیٹا سکیورٹی کو یقینی بنانے میں مدد دیتا ہے۔ وڈیو کلاؤڈ کثیر سروس منظرناموں کو سپورٹ دیتا ہے، جن میں کلاؤڈ براہ راست نشریات، کلاؤڈ وی او ڈی، کلاؤڈ ٹی وی گیمز، سیلیبرٹی یا گیمز براہ راست نشریات، ملٹی اسکرین انٹرایکشن، ریموٹ ہیلتھ کیئر اور آن لائن ایجوکیشن شامل ہیں، جو برمقام وڈیو پلیٹ فارم اور سی ڈی این بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے اخراجات کم کر رہا اور وڈیو سروسز کے فوری کمرشل استعمال، صنعتی تعاون کے فروغ اور سب کے لیے موزوں وڈیو ماحول کی تعمیر میں صارفین کی مدد کر رہا ہے جو بڑھتی ہوئی اوپن وڈیو صلاحیتوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

ہواوی وڈیو کلاؤڈ کاروباری فائدے اور معروف ٹیکنالوجیاں فراہم کرتا ہے:

  • مرکزی خدمات پر توجہ رکھنے والے صارفین: وڈیو کلاؤڈ صارفین کے لیے ٹی سی او سرمایہ کاری کو مکمل کرتا اور وڈیو ٹیکنالوجیوں میں صارفین کی سرمایہ کاری کو کم کر رہا ہے تاکہ صارفین ہلکے-اثاثے آپریشن کو لاگو کر سکیں اور مرکزی خدمات پر توجہ دے سکیں، جیسا کہ صارف، مواد، خدمات اور آپریشن پر۔ وڈیو پلیٹ فارم کی تعمیر اور دیکھ بھال مشترکہ وڈیو کلاؤڈ کی جانب سے موثر انداز میں کی جائے گی۔
  • بہترین سرمایہ کاری منصوبے اور تیز ترین سروس فراہمی: وڈیو کلاؤڈ برلب سرمایہ کاریوں کو ممکن کرتی اور یوں خطرات کو گرفت میں رکھنے کے قابل بناتی ہے۔ وڈیو سروس تیاری کے لیے وڈیو پلیٹ فارم کا اسٹارٹ اپ سرمایہ ایک ہفتے تک مختصر ہوکر 90 فیصد کم ہوا ہے۔ انٹرنیٹ-نما تیز آپریشن سپورٹ کا حامل ہے، جو فوری خدمات پیش کرنے اور او ٹی ٹی اداروں کے خلاف غیر متناسب مقابلوں کو سرمائے کے فوائد کے ساتھ چیلنجز میں نمٹنے کی سہولت دیتا ہے۔
  • آزاد وڈیو صلاحیتیں: وڈیو کلاؤڈ بنیادی وڈیو صلاحیتیں کھولتا اور او اینڈ ایم موثریت کو بہتر بناتا ہے۔ یہ بیش بہا عالمی شراکت داری وسائل کو استعمال کرتا، عمودی صنعت کو ممکن بناتا اور بہم پہنچانےکے وڈیو ماحول کو مدد دیتا ہے۔

ہواوی کے بارے میں

ہواوی ایک معروف عالمی انفارمیشن و کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) حل فراہم کنندہ ہے۔ صارف-مرکزی جدت طرازی اور آزاد شراکت داریوں سے تحریک پاتا ہوا ہواوی ایک اول تا آخر آئی سی ٹی حل پورٹ فولیو قائم کر چکا ہے جو صارفین کو ٹیلی کام اور انٹرپرائز نیٹ ورکس، ڈیوائسز اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں مسابقتی برتریاں دیتا ہے۔ ہمارے جدت طراز آئی سی ٹی حل، مصنوعات اور خدمات 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں استعمال ہوتے ہیں اور دنیا کی ایک تہائی آبادی سے زیادہ کو خدمات دیتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پر www.huawei.com ہواوی آن لائن دیکھیں۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160907/0861609175

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]