Breaking News

یونین پے انٹرنیشنل نے 40 “ویلکم یونین پے” بین الاقوامی بنیادی کاروباری اضلاع کے اجراء کے ساتھ عالمی کارڈ یافتگان ترجیحی پروگرام میں اضافہ کردی

شنگھائی، چین، 15 جولائی 2015ء/سن ہوا – ایشیانیٹ/ — یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈ نمبرز) کے لیے عالمی ادائیگی خدمات فراہم کرنے والے یونین پے انٹرنیشنل نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کا کارڈ یافتگان ترجیحی پیکیج 40 مرکزیکاروباری و خوردہ اضلاع کا احاطہ کرنے کے لیے پھیلایا جائے گا کیونکہ وہ اپریل میں دنیا بھر کے 60 بڑے ہوائی اڈوں کے لیے اپریل میں جاری ہونے والے کارڈ یافتگان ترجیحی سروس پروگرام کے بعد اپنے کارڈ یافتگان کے لیے فوائد کو بڑھاتا ہے۔

کارڈ یافتگان کی ضروریات اور ان کے خریداری کے رحجانات سے حاصل کردہ اعدادوشمار پر قائم یونین پے نے انٹرنیشنل دنیا بھر کے 20 ممالک اور خطوں کے 40 مرکزی کاروباری اضلاع کے لیے خصوصی طور پر یہ موجودہ ترویج پیش کی ہے، اس میں ہانگکانگ، تائیوان، جاپان، جنوبی کوریا، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا، نیوزیلینڈ اور مشرق وسطیٰ کے مشہور سیاحتیمقامات پر 30 مشہور شاپنگ سینٹرز اور 1,000 سے زیادہ معروف تاجر شامل ہیں۔ 15 جولائی 2014ء سے، اپنے شعبے کے خاص یونین پے انٹرنیشنل کرنسی کی تبدیلی پر عائد ہونے والی فیس کی بچت جو مالی سودے کی کل قدر کا 1-2 فیصد ہوتی ہے اور تمام اقسام کے یونین پے کارڈز پر لاگو ہوتی ہے، یونین پے کارڈ یافتگان10 فیصد تک کی اضافی تاجر رعایت کا بھی لطف اٹھائيں گے۔ (یہ ترویج 15جولائی 2014ء سے دنیا بھر میں چلے گی اور اس کی تفصیلات مختلف مارکیٹوں میں تبدیل ہوں گی۔)

یونین پے انٹرنیشنل کے سی ایاو سے جیانبو نے کہا کہ “بیرون ملک سفر  کرنے والے چینی سیاحوں کے لیے ترجیحی ادائیگی خدمات فراہم کنندہ ہونے کے ساتھ ساتھ یونین پے انٹرنیشنل   مزید بین الاقوامی کارڈ یافتگان کو اعلیٰ معیار کی خدمات پیش کرنے سے بھی وابستہ ہے۔ اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یونین پے نے مہمان نوازی، طعام، خریداری اور نقل و حمل جیسے مختلف شعبوں میں یونین پے کارڈز کی قبولیت کے جال کو پھیلانے کے لیے خاص کوششیں کیں۔ہمارا کارڈ یافتگان ترجیحی خدمات پروگرام تجارتی اضلاع، ڈیوٹی فری شاپس اورتعطیلات کے مقاماتپر پیشکشیں دیتا ہے، جس کا مقصد مختلف اقسام کے استعمال کے دوران کارڈ یافتگان کو بہترین ادائیگی تجربہ فراہم کرنا ہے۔”

رعایتی ترویجوں کےسوا یونین پے کے شراکت دار تاجر یونین پے کارڈ یافتگان کے لیے اپنی خدمت کو بہتر بنانے پر بھی توجہ رکھےہوئے ہیں، جن میں کیشیئر سسٹمز کو بہتر بنانا اور اسٹور کے علاقوں میں “ویلکم یونین پے” نشانات لگانا، اور ساتھ ساتھ منتخب مقامات پر خاص یونین پے کارڈ یافتگان کے لیے خصوصی فوائد سروس اپگریڈز بھی دستیاب ہیں۔

آگے کی جانب بڑھتے ہوئے یونین پے انٹرنیشنل زیادہ مرکزی ترجیحی کاروباری و خوردہ اضلاع بنانا، صارف کے تجربے کو بہتر بنانا، عمدہ ویلیو-ایڈڈسروسز کی فراہمی، دنیا بھر میں یونین پے کارڈ یافتگان کو اضافی فوائد دینا اور عالمی قبولیت کے جال کو مزید پھیلانا اوربہتربناناجاریرکھے گا۔ اس وقت دنیا بھر میں 12 ملین سے زیادہ تاجر اور 1.1 ملین سے زائد اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز کے ساتھ ادائیگی قبول کرتی یا نقد رقم دیتی ہیں۔

 مزید معلومات کے لیے:
www.unionpayintl.com

 ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

The post یونین پے انٹرنیشنل نے 40 “ویلکم یونین پے” بین الاقوامی بنیادی کاروباری اضلاع کے اجراء کے ساتھ عالمی کارڈ یافتگان ترجیحی پروگرام میں اضافہ کردی appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

Development of province focused in budget: Sindh CM

Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah has said that development of the province has been focused in the budget by earmarking a huge amount of nine hundred fifty six billion rupees for the purpose. Addressing a post-budget press conference in Kara...