Breaking News

‫شنیانگ میں چائنا انٹرنیشنل ایکوپمنٹ مینو فیکچرنگ ایکسپو 2020 کا انعقاد ہوا

شنیانگ،چین،4 ستمبر،2020 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ/ –ستمبر کی پہلی تاریخ کو شنیانگ میں چائنا انٹرنیشنل ایکوپمنٹ ایکسپو کا شنیانگ میں انعقاد ہوا۔اس ایکسپو کا موضوع”تبدیلی اور ترقی کے عمل میں باہمی مفاداتی تعاون” ہے۔ یہ مکمل نمائش آف لائن اورآن لائن کو ملا کر منعقد کی جائے گی۔ شنیانگ حکومت کے تشہیری ادارے کے مطابق،آف لائن نمائش 5تاریخ کو ختم ہوگی اور آن لائن کلاوٗڈ نمائش 30تاریخ تک چلتی رہے گی۔

CIEME 2020

یکم ستمبر کو شنیانگ میں چائنا انٹرنیشنل ایکوپمنٹ مینو فیکچرنگ ایکسپو 2020 کا افتتاح ہوا۔

چائنا انٹرنیشنل ایکوپمنٹ مینو فیکچرنگ ایکسپو چین میں سازوسامان کی تیاری کی صنعت میں اکلوتی قومی وسیع معاشی اور تجارتی نمائش ہے۔یہ نو سال سے شنیانگ میں ہر سال باقاعدگی سے منعقد ہوتی ہے اور 2002سے کامیابی کے ساتھ 18 بار اس کا انعقاد ہواہے۔

اس نمائش کا کل رقبہ 60000 اسکوائر میٹر ہے،جس میں 512کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں اور 2016بوتھ اس نمائش میں موجود ہیں۔آن لائن شو میں 1500 مشہور مقامی اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں،جن میں ٹرمپ ایف اور جاپان اوکوما وغیرہ شامل ہیں۔

کل ملاکر 13ممالک اور خطوں سے 79کمپنیاں،جن میں امریکا،جرمنی،فرانس،سوئیزرلینڈ،جاپان،اور جنوبی کوریا شامل ہیں،اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔اس نمائش میں433 مقامی کمپنیاں،جن میں دنیاکی 500سرکردہ کپمنیوں میں سے 35 اور ملٹی نیشنل کمپنیاں شامل ہیں،8 مشہور غیر ملکی مشینی آلات کی کمپنیاں اور 30 نامور مقامی سازوسامان کی تیاری کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

چائنا مینو فیکچرنگ ایکسپو کی افتتاح کے ساتھ،پانچویں مینوفیکچرنگ پاور سمٹ فورم،سینٹرل پروکیورمنٹ ڈاکنگ کی میٹنگ،نئی مصنوعات اور تکنیک کی کانفرنس،چائنا انڈسٹریل کلچر انیبلنگ ایکوپمنٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری ڈیولپمنٹ فورم،چائنا مینوفیکچرنگ انڈسٹری ہیومن ریسورس منیجر سمٹ فورم اور مزید کئی سرگرمیاں کامیابی سے منعقد کی گئیں۔

افتتاح کے دن 36,000 مہمانوں نے نمائش کا دورہ کیا،جن میں 32,000 کاروباری افراد اور 4,000 عام لوگ تھے۔

ذریعہ : حکومت شنیانگ کا تشہیری ادارہ

تصویر کا لنک : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=370491

 

 

Check Also

The 26th Cross-Straits Fair for Economy and Trade opens in Fuzhou, Fujian Province

Organizing Committee Office of the Cross-Straits Fair for Economy and Trade FUZHOU, China, May 17, 2024 /Xinhua-AsiaNet/– Hosted by the Taiwan Affairs Office of the State Council and the People’s Government of Fujian Province, and organized by the Fuzhou Municipal People’s Government, the Taiwan Affairs Office of the Fujian Provincial People’s Government, and the Department […]