‫2018 ڈبلیو ٹی ایم سی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو عالمگیر اور جدید بنائے گی

شاؤنگنگ، جیانگ، 13ستمبر ، 2018 ،/ سنہوا فنانس ایجنسی- ایشیا نیٹ —  پہلی عالمی ٹیکسٹائل تجارتی کانفرنس (2018 ڈبلیو ٹی ایم سی) کا کیوو ڈسٹرکٹ مشرقی چین کے جیانگ صوبے کے شاؤکسنگ سٹی میں 20 سے 21 ستمبر کو منعقد کی جائے گی، جس میں عالمی سطح پر ٹیکسٹائل کی صنعت میں استعمال ہونے والے نئے طریقے کار اور ہونے والی جدید تبدیلیاں تلاش کی جائیں گی۔

توقع ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کمپنیاں فیشن انسٹیویٹ، تجارتی ادارے، ڈیزائن بنانے والی کمپنیوں سمیت 20 ممالک کے مختلف وفود عالمی ٹیکسٹائل کانفرنس 2018  میں شرکت کریں گےجس میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت طبقاتی تقسیم اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی صورتحال اور مستقبل کے بارے میں بات چیت اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر غور کیا جائے گا۔

سن روزے صدر چائنا نیشنل ٹیکسٹائل اینڈ اپیریل کونسل کے مطابق چین کی ٹیکسٹائل صعنت عالمی سطح پر مضبوط کرنا  اور  دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت ،کھپت میں اضافے ،ٹیکنالوجی، منافع، صلاحیتں، اشیاء کی دریافت اور ایجاد ٹیکسٹائل صنعت میں جدید سروسز کے آغاز اور نئے طریقے کار کو متعارف کروانا ہوگا ۔یہ بات انھوں نے عالمی ٹیکسٹائل کانفرنس 2018 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔

پچھلے کچھ برسوں میں سرحد پار اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتوں کے ذریعے کا کیوو ڈسٹرکٹ مشرقی چین کے جیانگ صوبے کے شاؤکسنگ سٹی نے اپنی بیرونی تجارت میں اضافہ کیا ہے اور چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اس وقت خام مال،ٹیکسٹائل مشنری،کپڑے،گھریلو ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے ذریعے چائناٹیکسٹائل سٹی میں بہت بڑے ڈسٹربیوٹرز کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اعداوشمار کے مطابق کا کیوومیں تقریباً پانچ سو انٹر پرائزز ایسی ہیں جنہوں نے 65 ممالک میں سرمایہ کاری کی ہے۔

سورس:چائینا اکانومی انفارمیشن سروس

Check Also

From Awareness to Action on Global Fatty Liver Day

Global Liver Institute Unites the Field in Times of Name Changes and New Treatments WASHINGTON, June 13, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Today marks the seventh annual Global Fatty Liver Day (formerly International NASH Day), led by Global Liver Institute (GLI) with the theme “Act Now, Screen Today.” This campaign underscores the crucial need for early identification and […]