Breaking News

‫Boies Schiller Flexner نقصانات کی بازیابی کے لئے بین الاقوامی سرمایہ کار گروپ تشکیل دے رہا ہے – گرینسل / کریڈٹ سوئس سپلائی چین فنانس فنڈز

بین الاقوامی سرمایہ کار گروپ کی تشکیل

لندن، 24 مئی 2021 /PRNewswire/ —

جائزہ

Boies Schiller Flexner (یوکے) LLP (“BSF“) پورے یورپ اور ایشیاء میں سرمایہ کاروں کا ایک گروپ تعمیر کر رہا ہے جس نے کریڈٹ سوئس کے US$10 بلین امریکی ڈالر کی سپلائی چین فنانس فنڈز (“SCFFs“) میں سرمایہ کاری کی تھی۔ یہ ارادہ کیا گیا ہے کہ یہ گروپ گرینسل کیپیٹل میں یا اس کے ساتھ کی گئی سرمایہ کاری کے سلسلے میں ہوئے نقصانات کی بازیابی، بشمول ضرورت پڑنے پر قانونی چارہ جوئی کے ذریعے، کریڈٹ سوئس کا تعاقب کرے گا۔

فرم کا مؤقف ہے کہ سرمایہ کاروں کے پاس غلط بیانی اور غلط فروخت کے لئے کریڈٹ سوئس کے خلاف قابل اعتماد دعوے موجود ہیں، جنہیں پورے دائرہ اختیار میں مربوط انداز میں سامنے لایا جانا چاہئے۔ مزید تفصیلات کے لئے سرمایہ کاروں کو greensill@bsfllp.com سے رابطہ کرنا چاہئے۔

پس منظر

کریڈٹ سوئس اداروں نے SCFFs میں نقدی کے مساوی اور کم خطرہ کی سرمایہ کاری کے طور پر فعال طور پر مارکیٹنگ کی اور سرمایہ کاری فروخت کی۔ درحقیقت، SCFF اثاثے نوٹس تھے، جن کے پس پشت موجودہ اور مستقبل کے ٹریڈ واجب الادا تھے جن کا آغاز اور تشکیل گرینسل کیپیٹل نے کی تھی۔

مارچ 2021 میں، گرینسل گروپ کے لئے مرکزی تجارتی ادارہ اور خزانے کی کمپنی، Greensill Capital نے تجارت روک دی اور قانونی کارروائی کے تابع ہوگئی۔ جبکہ حقائق متواتر سامنے آ رہے ہیں، اس کی متعدد ناکامیوں کا انکشاف ہوا گیا ہے جو اس کے دیوالیہ پن کا سبب بنی ہیں، جس میں بعض کاروباروں کے تئیں بے جا زیادہ منکشف ہونا، جوکھم والے مستقبل میں سرمایہ لگانا (نیز موجودہ بھی)، اور انشورنس کوریج کو برقرار رکھنے میں ناکامی شامل ہے۔

1 مارچ 2021 کو SCFFs کو کریڈٹ سوئس نے بند کر دیا اور فنڈز کو لیکویڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ یہ پیش بینی کی جا رہی ہے کہ فنڈز میں سرمایہ کاروں کے لئے وصولیوں میں ایک خاص کمی ہو گی۔

انویسٹر گروپ

BSF نقصان، جیسا کہ خسارہ جس کو گرینسل اسٹیٹ سے تلافیوں کے ذرہعے پورا نہیں نہیں کیا جائے گا، کی بازیابی کیلئے ایک مربوط اور متناسب قانونی چارہ جوئی کی حکمت عملی کو اپنائے ہوئے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کو یکجا کر رہا ہے۔ قانونی چارہ جوئی کی اس حکمت عملی سے یورپ اور ایشیاء بھر میں متعلقہ قانونی دائرہ اختیار کو وسعت دینے کی توقع کی جا سکتی ہے، جبکہ BSF عالمی قانونی چارہ جوئی کے وکیل کی حیثیت سے کام کرے گا۔

سرمایہ کار، سرمایہ کار گروپ میں شامل ہونے کے اہل ہوں گے اگر وہ (1 مارچ 2021 کی طرح) پہلے یا (گروپ میں شرکت کے وقت) SCFFs میں حصص یا حصص میں منافع رکھتے تھے یا رکھتے ہیں، جو ہیں: (i) کریڈٹ سوئس (لکس) سپلائی چین فنانس فنڈ، (ii) کریڈٹ سوئس نووا (لکس) سپلائی چین فنانس ہائی انکم فنڈ، (iii) کریڈٹ سوس نووا (لکس) سپلائی چین فنانس انویسٹمنٹ گریڈ فنڈ، اور (iv) کریڈٹ سوئس سپلائی چین فنانس انویسٹمنٹ گریڈ۔

کسی قانونی دائرہ اختیار کی پابندی نہیں ہے: پورے یورپ اور ایشیاء سے سرمایہ کار اس گروپ میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔

 قانونی چارہ جوئی کی حکمت عملی

SCFFs کے سلسلے میں وصولیوں کو زیادہ سے زیادہ کرنے، اور عبوری قیمت کو تحفظ دینے کے لئے مل کر کام کرنے والے ایک مربوط سرمایہ کار گروپ کو منظم کیا جائے گا۔ جب کہ گرینسل اسٹیٹ کے ذریعے وصولیاں کرنے میں غیر یقینی صورتحال موجود ہے اور فی الوقت نقصانات کا درست طور پر ادراک نہیں کیا گیا ہے، قانونی چارہ جوئی کی حکمت عملی ایسے نقصانات کی وصولی کے لئے تیار کی گئی ہے، جن کے لئے کریڈٹ سوئس ذمہ دار ہے – دونوں طرح سے جیسا کہ سیکیورٹیز کی فروخت اور اس کے پورٹ فولیو کی مینجمنٹ کے ذریعے۔ یہ قانونی چارہ جوئی کریڈٹ سوئس اداروں جو کہ سرمایہ کاری کی تشکیل اور فروخت، SCFFs سرمایہ کاری سے سلسلے میں غلط نظم و نسق کے دعووی، اور ممکن طور پر، وسیع تر سازشوں اور بے جا و ناجائز دعووی میں ملوث ہیں، کے خلاف غیر-فروخت (mis-selling) کے دعووں پر توجہ مرکوز کرے گی۔

یہ پیش بینی کی جاتی ہے کہ کیس مینجمنٹ طریقہ کاروں کا استعمال کرتے ہوئے مقدمہ بازی کو انگلینڈ اور ممکنہ طور پر لکسمبرگ اور/یا سوئٹزرلینڈ میں عمل میں لایا جائے گا، تاکہ ایک ساتھ عمل کرنے والے سرمایہ کاروں کے گروپ کی استعداد کار کو زیادہ سے زیادہ کیا جا سکے۔

ایک بار جب کوئی سرمایہ کار اس گروپ کا ممبر بن جاتا ہے (اور SCFFs میں سرمایہ کار کے مفادات کے واجب امور کے ماتحت ہوتا ہے) تو BSF تفصیلی مشورے فراہم کر سکتا ہے۔

رسک / سیکنڈری ٹریڈنگ

قانونی چارہ جوئی کی تیسرا فریق مالی اعانت اور حصص اور قانونی مقدمہ بازی کے حقوق میں ثانوی ٹریڈنگ میں دونوں میں اہم دلچسپی موجود ہے۔ BSF اس سلسلے میں مختلف فریقین کے ساتھ مل کر مصروف عمل ہے۔ ثانوی تجارت میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو حقوق اور دعوؤں کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے مشورے لینا چاہئیں۔ BSF دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کو مزید تفصیلات فراہم کرسکتا ہے۔

BSF ٹیم دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لئے تیسرا فریق مالی اعانت کا بندوبست بھی کر سکتا ہے، جس سے نقصانات کی وصولی کے لئے کارروائی عمل میں لانے پر صفر معاشی خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

BSF

BSF ایک ایلیٹ قانونی چارہ جوئی کا عمل ہے جو قرض دہندگان کے حقوق، طبقاتی کارروائیوں اور تنظیم نو اور دیوالیہ پن میں حکمت عملی مقدمہ بازی کیلئے نمایاں تجربہ رکھتا ہے۔ اس کے پاس انگلینڈ اور پورے یورپ میں اسٹریٹجک قانونی چارہ جوئی کے ذریعے اپنے موکلین کے لئے قدر کی فراہمی کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔ BSF اور اس کے وکلاء نے آئس لینڈ کے بینکوں (کاؤپتھنگ، گلیٹنیر، لینڈز بینکی)، لیہمن (امریکہ اور برطانیہ)، یو کے، آئرلینڈ، قبرص، یونان، اسپین، پرتگال اور آسٹریا میں بینک کی تنظیم نو اور دیوالیہ پن، اور متعدد کارپوریٹ تنظیم نو کے تناظر میں مربوط مقدمہ بازی کی حکمت عملیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کیلئے قدر تخلیق کی ہے۔ یہ فی الوقت پروینڈیکس قرض کے حوالے سے، انگریزی عدالتوں کے سامنے کریڈٹ سوئس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے۔

BSF ٹیم کی قیادت نتاشا ہیریسن، نائب چیئر اور BSF کی منیجنگ پارٹنر اور پارٹنر فیونا ہنٹریس کریں گے۔ BSF لکسمبرگ، سوئس اور دیگر مقامی کونسل کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

روابط

میڈیا
کامارکو
جولیا ٹلی، ایسوسی ایٹ پارٹنر
387 068 7815 (0) 44+

سرمایہ کار: نتاشا ہیریسن: nharrison@bsfllp.com

BSF گرینسل ٹیم: greensill@bsfllp.com

Check Also

INVNT GROUP and MSM Boost Partnership and Marketing Service Offerings in Motorsports Industry with Strategic Leadership Appointment

INVNT GROUP welcomes Roc Nation veteran, Luca Zanello, as SVP of Content Strategy New York, NY, May 02, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Building on their successful partnership, INVNT GROUP and MSM (Media & Sport Management) enhance service offerings and commercial solutions tailored for talent and brands within the booming motorsports industry. INVNT GROUP, the global […]