Breaking News

115 واں کینٹن میلہ: چین کی اقتصادی اصلاح کی ترویج کے لیے ایک پلیٹ فارم

گوانگ چو، چین، 13 مارچ 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — ملک کے معروف ترین تجارتی میلے کی حیثیت سے کینٹن میلے نے چین کی اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔ 2014ء میں مزید تجارت پر زور دیتی ہوئی چینی کمیونسٹ پارٹی کی حالیہ کانگریس رپورٹ کے ساتھ اس میلے کا انعقاد چین کی ترقی پسندانہ اقتصادی پالیسی کے فروغ کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ تین مراحل پر مشتمل 115 واں میلہ 15 اپریل سے گوانگ چو میں شروع ہونے کو تیار ہے اور بہتر ہوتی ہوئی عالمی اقتصادی صورتحال کینٹن میلے کے لیے نیک شگون ہے۔

چینی کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق چین کی غیر ملکی تجارت گزشتہ سال 25.83 ٹریلین رین منبی (4.16 ٹریلین امریکی ڈالرز) رہی، جو سال بہ سال میں 7.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ برآمدات اور درآمدات دونوں میں 7 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ یورپی اتحاد، امریکہ اور آسیان بلاک کے ساتھ تجارت میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔

اس پیشرفت کو برقرار رکھنے، عام اصلاح کی ترویج اور ترقی پذیر اقتصادی حالات کا فائدہ اٹھانے کے لیے چین کو داخلی و خارجی دونوں بنیادوں پر اپنے کھلنے کے ایجنڈے کو لازمی طور پر جاری رکھنا ہوگا۔ اسے لازماً داخلی و خارجی سرمایہ کاری کے لیے سہولیات کو بہتر بنانا، مقامی و غیر ملکی تجارت کو متوازن کرنا اور فروغ دینا، اور جدت طرازی اور بین الاقوامی مسابقتی برتری کی پرورش کرنا ہوگی۔

چین کی برانڈنگ حکمت عملی ملک کی اقتصادی قدر کی زنجیر کو بہتر بنانے، مضبوط تر بین الاقوامی مسابقت کے فروغ اور “ساختہ چین” کی ملکی ساکھ کو مضبوط کرنے  کی کوششوں کااہم جز ہے۔ وزارت تجارت و ریاستی کونسل نے حالیہ سالوں میں چینی کمپنیوں کو اپنے برانڈز کی قدر کو تخلیق کرنے اور اسے بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے متعدد پالیسیاں متعارف کروائی ہیں۔

کینٹن میلے نے  برانڈ نام بنانے کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشش کی۔ گزشتہ سال کینٹن میلے کے 113 ویں اجلاس میں نام کے حامل برانڈز نے 12.92 ارب امریکی ڈالرز مالیت کی اشیاء برآمد کیں، نام کے حامل برانڈز کے معاہدوں کی کل مالیت غیر نام برانڈز سے تقریباً چھ گنا زیادہ رہی۔ 115 واں کینٹن میلہ بوتھوں کی  تقسیم اور ڈیزائن کا ازسرنو جائزہ لے کر، نمائش کنندہ اداروں کے باریک بینی سے انتخاب اور غیر ملکی تجارتی اداروں کو اپنی قابل قدر مصنوعات کی تشہیر کے زیادہ مواقع فراہم کرکے اس رحجان کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

تمام اعلیٰ سطحی خدمات و سہولیات کو بڑھاتے ہوئے 115 واں کینٹن میلہ 15 اپریل سے 5 مئی 2014ء تک چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر مقام پر منعقد ہوگا۔ منتظمین تمام شرکاء کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی نظریں ایک کامیاب اور ترقی یافتہ 2014ء پر مرکوز ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

ذریعہ کینٹن میلہ

Check Also

Anti-smuggling operation continues across country

The relevant government departments are continuing operation against smuggling in different parts of the country. According to the latest statistics, 3036 metric tons of fertilizer, 262 metric tons of flour, 34626 metric tons of sugar, 236547 cigare...