Breaking News

این ٹی ٹی کام سیکوڈ اے بی کے حصول کے ذریعے شمالی یورپ میں اپنی سیکورٹی سروسز کو بہتر بنائے گا

ٹوکیو، جاپان اور سولنا، سویڈن،11 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (NTT Com) اور شمالی یورپ کے ممالک میں مینیجڈ-سیکورٹی اور سیکورٹی-کنسلٹنگ سروسز فراہم کرنے والے معروف ادارے سیکوڈ اے بی (Secode) نے 11 اگست کو ایک حتمی معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت این ٹی ٹی کام جرمنی میں اس کے ماتحت ادارے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز ڈوئچے لینڈ جی ایم بی ایچ کے ذریعے سیکوڈ کے تمام حصص حاصل کر لے گا۔ معاہدے کی شرائط ظاہر نہیں کی گئیں۔

حصول کے بعد سیکوڈ ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارے کے طور پر کام کرے گا جس کی قیادت سیکوڈ کے موجودہ سی ای او ترائیگو رینرتسین کریں گے۔

مقصد کثير القومی اداروں میں مینیجڈ-سیکورٹی سروسز کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا ہے، یہ کثیر القومی ادارے اہل انجینئرز کی تربیت اور بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات کے مقابلے میں 24 گھنٹے 7 دن مستقل تیار رہنے کی مشکلات کے باعث ماہرین کے لیے سیکورٹی مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ پر بہت زیادہ جھکاؤ رکھ رہے ہیں۔

این ٹی ٹی کام شمالی یورپ میں صارفین کی سیکورٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سیکوڈ کی اعلی معیار کی مینیجڈ-سیکورٹی اور سیکورٹی –کنسلٹنگ سروسز سے تقویت حاصل کرے گا۔ مزید برآں، وہ سویڈن اور ناروے میں سیکورڈ کے سیکورٹی آپریشن سینٹرز (ایس اوسیز) کو جاپان، جرمنی، سنگاپور اور امریکہ میں موجود ایس او سیز میں ضم کر دے گا، آخر الذکر تین اکتوبر 2009ء میں شامل کیے گئے جب ان ٹی ٹی کام نے جرمنی میں انٹیگریلس اے جی کے بیشتر حصص حاصل کرلیے تھے۔

نئے انتظامات سیکوڈ کے لیے اپنی خدمات کو زیادہ وسیع اور متنوع سطح پر پیش کرنے کی سہولت دیں گے جو این ٹی ٹی کام کی دنیا بھر میں پھیلی وسیع کسٹمر بیس پر مشتمل ہے۔

سیکوڈ ڈنمارک، فن لینڈ، نیدرلینڈز، ناروے اور سویڈن میں مالیاتی اداروں اور سرکاری دفاتر کو مینیجڈ-سیکورٹی سروسز فراہم کرتا ہے۔ ادارہ  دخل اندازی کی شناخت اور اس سے تحفظ، لاگ مینجمنٹ، زد پذیری کا تجزیہ، ڈیٹا کھونے سے تحفظ، اینٹی وائرس اور اینٹی اسپیم، مینیجڈ وی پی این/فائروال اور موبائل سیکورٹی کے لیے 24 گھنٹے اور تمام دن سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اپنے دو ایس او سیز کے علاوہ ادارہ فنف لینڈ اور نیدرلینڈز میں مقامی زبانوں کے سپورٹ ڈیسکس بھی آپریٹ کرتا ہے۔ سیکوڈ تجربات اور آڈٹس کے لیے ایک مخصوص ٹیم کے ساتھ ساتھ مشیران کے عملے کا بھی حامل ہے جو پیشہ ورانہ سیکورٹی سروسز کی وسیع رینج پیش کرتے ہیں۔ 2000ء میں قائم ہونے والا سیکوڈ اس وقت تقریبا 90 ملازمین کا حامل ہے۔

این ٹی ٹی کام کے صدر اور سی ای او اکیرا اریما نے کہا کہ “سیکوڈ کی شمولیت این ٹی ٹی کام گروپ کے مینیجڈ-سیکورٹی سروسز کے پورٹ فولیو کی رونقیں بڑھائے گا اور ہمارے گلوبل سیکورٹی یونٹ انٹیگریلس اے جی کے ساتھ مل کر شمالی یورپ میں ہمارے کاروبار کو تقویت دے گا، یہ عالمی سطح پر مختلف سیکورٹی سروسز میں مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہماری صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا۔”

ترائیگو رینرتسین نے کہا کہ “ہم این ٹی ٹی کام گروپ میں شمولیت پر بہت خوش ہیں، جو بڑے آئی سی ٹی سلوشن فراہم کنندگان میں سے ایک ہے۔ این ٹی ٹی گروپ کمپنی کی حیثیت سے ہم زیادہ عالمی پیمانے پر زیادہ بڑے اداروں تک رسائی کے لیے اپنی کسٹمر بیس کو وسیع کریں گے۔”

این ٹی ٹی کام کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

سیکوڈ اے بی کے بارے میں

سیکوڈ 24 گھنٹے 7 دن مینیجڈ سیکورٹی سروسز (MSS) فراہم کرنے والا ایک بین الاقوامی ماہر ہے، اور کئی سالوں سے شمالی یورپ میں ایم ایس ایس کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے۔ سیکوڈ کی بھرپور توجہ اور جدیدیت کی اعلی سطح اس کے صارفین کو جدید، اعلی سطحی انفارمیشن سیکورٹی اور پالیسیز، قواعد و ضوابط کے مطابق رہتے ہوئے معیار، تجربے اور لچک کی اعلی ترین سطحیں فراہم کرنے کی سہولت دینے میں مدد دیتا ہے۔

ذریعہ:

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

سیکوڈ اےبی

 

رابطہ:

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

(محترمہ) یاسوکو اوکا یا (محترمہ) اکیکو سوزاکی

پبلک ریلیشنز آفس

ٹیلی فون: +81-3-6700-4010

ای-میل: hodo-cp@ntt.com

سیکوڈ اے بی

ترائیگو رینرتسین، سی ای او

ٹیلی فون: +47-90504050

فیکس: +47-37058109

موبائل: +47-90504050

ای میل: trygve.reinertsen@secode.com

یو آر ایل:  www.secode.com

 

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *