Breaking News

روبیکس نے عالمی توسیعی منصوبے کا اعلان کر دیا، ایشیا میں 500 اسموتھی اسٹورز کھولنے کے لیے ٹوکیو میں قائم کلارنس کارپوریشن کے ساتھ ایک بڑا فرنچائز اتحاد بھی شامل

مین ہٹن بیچ، کیلیفورنیا اور ٹوکیو، 23 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

روبیکس کارپوریشن نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے جاپان اور 12 دیگر ایشیائی ممالک میں 500 اسموتھی کیفے کھولنے کے لیے ٹوکیو میں قائم کلارنس کارپوریشن کے ساتھ کئی سالوں پر مشتمل ماسٹر فرنچائز معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ ادارے کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے اور دنیا بھر کے اہم ممالک میں اپنے معروف اسموتھی برانڈ کو بڑے پیمانے پر پھیلانے کے منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔

معاہدے کی مالیاتی شرائط ظاہر نہیں کی گئیں۔

کلارنس کارپوریشن کے صدر ماساہیرو کوہ نے کہا کہ اس معاہدے کی تاریخ ایشیائی صارفین میں کھانے پینے کی صحت مند عادات میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے مطابق ہے۔ “ہمارا ماننا ہے کہ روبکس، اپنے معروف فروٹ اسموتھیز، ملکیتی سپلی منٹس، اور دیگر مکمل قدرتی مصنوعات کے ساتھ، ایشیا میں میڈ-ٹو-آرڈر بیورج ریستوران کے زمرے میں اہم ادارہ ثابت ہوگا۔ روایتی فاسٹ فوڈ کے نتیجے میں بڑھنے والے موٹاپے کے بعد دنیا بھر میں صارفین بہت تیزی سے مناسب غذائیت اور اچھی صحت کی جانب توجہ دے رہے ہیں۔ ہماری نظریں اس ابھرتے ہوئے زمرے میں روبیکس کو مارکیٹ لیڈر بنانے پر مرکوز ہیں۔”

تین ابتدائی اسٹورز، جو آرام دہ کیفے اسٹائل انٹیریئرز کے حامل ہوں گے جبکہ مہمان کھانے کے دوران باہمی اشتراک کر سکتے ہیں، کا قیام 2011ء میں وسیع بنیادوں پر ابتداء سے قبل ممکن ہے۔ ان بڑے اسٹورز کے علاوہ آغاز میں چھوٹے پیمانے پر شاپن مالز، جامعات، ٹرانزٹ مراکز، دفتری عمارات اور دیگر رش والے علاقوں میں کیوسکس کی تنصیب بھی ممکن ہے۔ تمام اسٹورز بنیادی روبیکس برانڈڈ، پریمیم اسموتھیز کے ساتھ ساتھ مقامی صارفین کے ذائقے کو مہمیز عطا کے لیے خاص طور پر بنائی گئی مصنوعات کے حامل ہوں گے۔

روبیکس کے صدر اور سی ای او اسٹیو ڈیوڈسن نے کہا کہ “1996ء میں روبیکس کے قیام سے اب تک ہماری توجہ ایک چیز پر مرکوز ہے – امریکہ بھر میں صحت کے حوالے سے پریشان صارفین کے لیے اعلی معیار، بلینڈڈ-ٹو-آرڈر فروٹ اسموتھیز اور دیگر تمام مکمل قدرتی مصنوعات کی فراہمی۔ اب ہماری نظریں روبیکس کے لذیذ طعام نامے کی اشیاء کے صحت مندانہ فوائد کو ایشیا کے لاکھوں نئے صارفین تک پہنچانے پر مرکوز ہیں۔ ایشیا میں توسیع ہمارے عالمی توسیعی منصوبے کا اہم حصہ ہے، اور ہم جناب کوہ کو شراکت دار بنانے پر بہت خوش ہیں۔ ”

روبیکس کے بارے میں

1996ء سے قائم روبیکس نے اپنی معروف بلینڈڈ-ٹو-آرڈر فروٹ اسموتھیز، تازہ پھل و سبزیوں کے جوسز، غذائیت سے بھرپور اسنیکس اور سینڈوچز، ریپس، سلاد اور جمے ہوئے دہی کے ذریعے مصروف و متحرک صارفین کے لیے صحت مند کھانے کھانے کو ممکن بنایا ہے۔  مین ہٹن بیچ، کیلیفورنیا میں قائم روبیکس 17 ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں واقع 140 اسٹورز کے فرنچائز سسٹم کے ذریعے سالانہ سات ملین مہمانوں کی تواضع کرتا ہے۔ ادارہ 2007ء میں ریستوران بزنس میگزین کے “تیزی سے ابھرتے ہوئے” کی فہرست میں 10 ویں اور فرنچائز مارکیٹ میگزین کی 2007ء کی فہرست برائے “100 اولین نئی فرنچائزز” میں 34 ویں نمبر پر آیا۔ انٹرپرینئر میگزین نے 2006ء میں روبیکس کو “اولین دس نئی فرنچائزز” میں سے ایک قرار دیا۔ روبیکس 2007ء کی لاس اینجلس میراتھن کی “آفیشل فروٹ اسموتھی” بھی قرار پایا۔ 2010ء میں لاس اینجلس بزنس جرنل نے روبیکس کو لاس اینجلس میں قائم 7 واں سب سے بڑا فرنچائز مالک قرار دیا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.Robeks.com۔

کلارنس کارپوریشن کے بارے میں

1991ء میں مالک ماساہیرو کوہ نے کلارنس کارپوریشن قائم کی، جو جاپانی مارکیٹ  میں صحت مند غذائی مصنوعات کی درآمد اور تقسیم میں مہارت رکھنے والا ایک ادارہ ہے۔ ان مصنوعات میں “JINRO” بھی شامل ہے جو کوریا کا ایک مشہور معدنی پانی (منرل واٹر) کا برانڈ ہے۔ کلارنس کارپوریشن تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتی گئی، جس کی ایک وجہ مستحکم صارفین  کے ساتھ اتحاد بھی ہے جس میں جاپان اور ایشیا کی عظیم ریٹیل کمپنی لوٹ کنفیکشنری بھی شامل ہے۔

ذریعہ: روبکس

رابطہ: جام ہیمنگ از جے کے ایچ ایسوسی ایٹس،

+1-801-582-2799،

jkhassociates@burgoyne.com، برائے روبکس

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *