Breaking News

سر آئیون نے ابتدائی البم – ‘آئی ایم پیس مین’– جاری کر دیا

نیو یارک، 28 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

جرائم اور جنگ کے بعد فوجیوں کو درپیش نفسیاتی عوارض کے خلاف 60ء کی دہائی کے جذبات کا احیاء

معروف الیکٹرو-پوپ-روک گلوکار، انسان دوست شخصیت اور آشوٹزکی عقوبت گاہ سے بچنے والے والد کے صاحبزادے  سر آئیون نے جرائم کے خلافت نفرت اور کسی سانحے یا جنگ کے بعد درپیش نفسیاتی اثرات (PTSD) کے مسائل کے خلاف جنگ کی قیادت کا اعلان کیا ہے۔ وہ اپنے 60 کی دہائی کے یادگار البم “آئی ایم پیس مین” کی 100 فیصد ریکارڈنگ آرٹسٹ لائلٹی دی پیس مین فاؤنڈیشن کو دیں گے، جسے انہوں نے خصوصا ان دونوں مسائل سے نمٹنے کے لیے تخلیق کیا تھا۔ ایسے وقت میں جب دنیا چھوٹی و بڑی جنگوں میں گھری ہوئی ہے، نفرت کی بنیاد پر جرائم میں ہر جگہ اضافہ ہو رہا ہے۔ مزید برآں میدان جنگ سے واپس گھروں کو پلٹنے والے امریکی فوجی بعد از جنگ کے نفسیاتی اثرات (PTSD) کا سامنا کر رہے ہیں۔ سر آئیون کی دردناک آواز امید و امن کے ان چراغوں کو دوبارہ جلانے کے لیے کام کر رہی ہے، اک ایسی آواز  جو 1960ء کی دہائی میں موسیقی اور کاؤنٹر-کلچر سیاست کی عکاس ہے۔ 60ء کی دہائی کے یادگار امن گیتوں کو دوبارہ گا کر دراصل سر آئیون نے دہشت زدہ حال میں بہتر اور زیادہ پرامید ماضی کی حسرت ناک یادوں کو پیش کرتے ہیں۔

15 گانوں پر مشتمل اس البم کو فورڈ نے پیش کیاہے جو اپنے کام کے لیے 18 گولڈ اور پلاٹینم اعزازت حاصل کر چکا  ہے جس میں مائیکل جیکسن، برٹنی اسپیئرز، ڈڈی، جینیفر لوپیز اور مک جیگر سمیت دیگر شامل ہیں۔ اسے مشہور  ولاڈو میلر نے ماسٹرڈ کیا ہے جنہوں نے لل وین، کینیے ویسٹ، ریڈ ہاٹ چلی پیپرز، میٹالیکا، جوش گروبین، لیونا لوئس اور دی وائٹ اسٹرائپس سمیت متعدد فنکاروں کے البموں کو بہتر بنایا ہے۔ سنگل میں گو کہ “ہیر کرشنا” شامل ہے، لیکن البم میں سر آئیون کا پسندیدہ ترین گانا بل بورڈ چارٹ کے ہٹ گانے “امیجن” کا بالکل نیا ورژن ہے۔

AWAL – برطانوی “آرٹسٹس ودآؤٹ اے لیبل” – دنیا بھر کے آن لائن میوزک اسٹورز پر البم کا ڈیجیٹل ڈاؤنلوڈ ورژن تقسیم کر رہا ہے۔ ایمیزن ڈاٹ کام دنیا بھر میں اصلی و نقش و نگار سے مزین سی ڈی تقسیم کر رہا ہے۔ سر آئیون، جن کے آئی ایم پیس مین نے ایک براہ راست راک بینڈ کو الیکٹرانک موسیقی کے سروں (ایک ملاپ جو “روکٹرونیکا” کہلاتا ہے) سے ملایا، کا مقصد حال کے امن دشمنوں کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہے۔سر آئیون نے تسلیم کیا کہ “60ء کی دہائی اور اس کی موسیقی پر مبنی امن تحریک نے جنگ اور نفرت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ نہیں کیا،” تاہم ان کا کہنا تھا کہ ” لیکن اس نے ثابت کیا کہ موسیقی عوامی رائے کو حقیقت کا روپ دے سکتی ہے اور جب لوگ بہت بڑی تعداد میں کچھ کہتے ہیں تو حکومت اس پر توجہ دیتی ہے۔ 60ء کی دہائی کی ثقافت نے ویت نام جنگ کے خاتمے میں مدد دی ہے اور شہری حقوق، حقوق نسواں اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کی تحریکوں کی قوت رفتار کو مہمیز عطا کیا۔ بدمعاشوں کی لوٹ کھسوٹ غیظ و غضب حتی کہ تشدد تک کو پروان چڑھا سکتا ہے، جبکہ فنی و سماجی قدر سے خالی پوپ موسیقی بھی لوگوں کو آسودگی فراہم کرتی ہے۔ لیکن میں مانتا ہوں کہ میری موسیقی: 60ء کی دہائی کی موسیقی جس کی آج کے لیے از سر نو تفہیم کی گئی ہے، ہم عصر اقدامات اور روشن خیال رویوں کے لیے آواز فراہم کر سکتی ہے۔

ہمیشہ ڈرامائی سپر ہیرو نشانات کی ٹوپیاں پہننے والوں میں سے ایک سر آئیون، جو پیس مین کے طور پر جانے جاتے ہیں، پنٹاگون کی جانب امن مارچ کے باعث بہت زیادہ توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ ایم ٹی وی اور وی ایچ 1 دونوں نےحال ہی میں اپنے خصوصی پروگرامز میں روکٹرونیکا-اسٹار-سپرہیرو کو پیش کیا ہے اور ان کی وڈیوز یوٹیوب ڈاٹ کام اور یاہو وڈیو پر شہرت پا رہی ہیں۔ لیڈی گاگا کی اپیل اور کامیابی کی مثال دیتے ہوئے، جن کے لیے انہوں نے 2008ءمیں لانگ آئی لینڈ، نیو یارک کے پارٹی 105 میوزک فیسٹیول کو کھولا تھا، سر آئیون نے کہا کہ “چند مواقع ایسے آتے ہیں جب آپ کو اپنا پیغام پہنچانے کے لیے غضبناک ہونا پڑتا ہے، میرے خیال میں یہ دلچسپ ہے کہ میں نے اپنے لیے سر کا خطاب منتخب کیا اور انہوں نے خود کے لیے لیڈی کا، چند صورتوں میں ہم مرد و عورت مشابہ ہیں۔ اس کی موسیقی جذبات سے بھرپور، برانگیختہ کرنے والی اور مثبت ہے اور بالکل اسی طرح میری بھی۔ اس دور میں ہمیں اسی طرح کا مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔”

ذرائع ابلاغ میں انہیں تسلیم کیا جا رہا ہے اور سراہا جا رہا ہے – سر آئیون کی موسیقی اور 21 ویں صدی میں محبت و امن کی تلاش جدید دور کو 60ء کی دہائی کے ادراک سے ملا رہی ہے:

“جون لینن کے بعد سے کوئی ریکارڈنگ آرٹسٹ امن کے حقیقی پیامبر کی حیثیت سے سامنے نہیں آیا۔”

–        CDuniverse.com

“ان کا سر آئیون کردار اچھی امن کے بارے میں اچھی موسیقی ترتیب دے رہا ہے۔”

–        Blackbook.com

“15 ٹریک کا مکمل ریکارڈ، بلاشبہ، زندگی کے بارے میں سر آئیون کے نقطہ نظر کا عہدنامہ ہے، جو سر کی تال پر رقص پر مجبور کرنے والے گانوں کے ذریعے ظاہر ہے۔”

–        Hamptons.com

“روک گلوکار اور امن کے پیامبر، سر آئیون، اپنی نئی البم آئی ایم پیس مین کے ذریعے 60ء کی دہائی کی موسیقی اور سماج کے ورثے میں ایک نئی روح پھونک رہے ہیں۔”

–        Top-40-Charts.com

سر آئیون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.SirIvanMusic.com

 

رابطہ: بریڈ ٹیلر

بگ مشین میڈیا، ایل ایل سی (ر)

646-395-2600

brad@bigmachinemedia.com

 

ذریعہ: بگ مشین میڈیا، ایل ایل سی

 

رابطہ: بریڈ ٹیلر،

بگ مشین میڈیا، ایل ایل سی (ر)،

+1-646-395-2600،

brad@bigmachinemedia.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *