Breaking News

فیلڈ پوائنٹ پیڑولیم کارپوریشن نے فروخت شدہ اسٹاک کی دوبارہ خرید اری پر اپڈیٹ کا اعلان کردیا

آسٹن، ٹیکساس، 24 نومبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

اب تک 810,000 شیئرز خریدے جاچکے ہیں

فیلڈ پوائنٹ پیٹرولیم کارپوریشن نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال کی شروعات پر مجلس منتظمین کی جانب سے منظور شدہ منصوبے کے تحت اپنے شیئرز کی دوبارہ خریداری کو جاری رکھے گا۔ اس منصوبے میں موثر مارکیٹ صورتحال کے حوالے سے انتظامیہ کو اوپن مارکیٹ سے اسٹاک کی خریداری،نجی طور پر گفت و شنید کے ذریعے معاملات طے کرنے کا اختیار دیا گیا۔ تمام خریداری کا سرمایہ دستیاب رقم سے لیا جارہا ہے۔

صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رے ریوز نے کہا کہ ” فیلڈ پوائنٹ اب  تک مجموعی طور پر 810,000 شیئرز تقریباً 1,509,541 ڈالر کی جملہ لاگت یا تقریباً 1.86 ڈالر فی شیئر کی اوسط قیمت کے حساب سے خرید کر خزانہ میں جمع کرچکا ہے۔ انتظامیہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مجلس کی منظوری کے بغیر خریداری میں مزید 140,000 ڈالر خرچ کرسکتی ہے۔ ہم اس معاملے میں مارکیٹ کی صورتحال پر غور کریں گے کہ آیا مجلس سے اس سلسلے کو جاری رکھنے درخواست کی جائے یا نہیں۔”

اسٹاک کی تمام خریداری وفاقی سیکورٹیز قوانین بشمول ترمیم شدہ سیکورٹیز ایکسچینج ایکٹ 1934ء کے قاعدے 10بی – 18کے ساتھ رضامندی سے مشروط ہے۔

فیلڈ پوائنٹ پیٹرولیم کارپوریشن کے بارے میں http://www.fppcorp.com

فیلڈ پوائنٹ پیٹرولیم کارپوریشن خاص طور پر لوزیانا، نیو میکسیکو، اوکلاہوما، ٹیکساس اور وایومنگ میں تیل اور گیس کی تلاش، پیداوار اور حصول میں مصروف عمل ہے۔

اس اعلامیہ کے اندر ترمیم شدہ سیکورٹیز ایکٹ 1933ء اور ترمیم شدہ سیکورٹیز ایکٹ 1934ء کے سیکشن 27/A  کے معنی میں منصوبے اور مستقبل کے بیانات شامل ہوسکتے ہیں۔ اس طرح کے منصوبے یا بیانات مستقبل کے واقعات اور مالیاتی کارکردگی کے لحاظ سے کمپنی کی حالیہ نقطہ نظر کو ظاہر کرتے ہیں۔ تاہم کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی کہ یہ واقعے پیش آئیں گے یا ایسے تخمینے حاصل کرلیے جائیں گے اور اصلی نتائج مجوزہ نتائج سے مختلف بھی ہوسکتے ہیں۔ اہم عوامل کی گفتگو جس سے حقیقی نتائج مجوزہ نتائج سے مختلف ہوسکتے ہیں جیسے تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی یا تیل اور گیس کی پیداوار میں غیر متوقع کمی ادارے کی معیادی رپورٹس میں شامل ہوگی جو کہ(http://www.sec.gov) پر  سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ساتھ بھری جائے گی۔

ذریعہ: فیلڈ پوائنٹ پیٹرولیم کارپوریشن

رابطہ: رے ڈی ریوز، فیلڈ پوائنٹ پیٹرولیم کارپوریشن کے صدر، +1-512-250-8692، fppc@ix.netcom.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *