انگولسٹاڈٹ، جرمنی، 6 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–
1996ء میں آڈی نے ایک اے3 کے ساتھ ایک معروف کامپیکٹ گاڑی متعارف کروائی تھی– اب اس کامیاب ماڈل کی تیسری نسل افتتاحی لائن پر تیار کھڑی ہے۔ نئی اے3، جو 2012ء جنیوا موٹر شو میں آغاز کرے گی، ایک ہائی-ٹیک کار ہے جو تمام شعبوں میں جدت سے بھرپور ہے۔ ہائبرڈ اور متبادل ڈرائیو سسٹمز جیسا کہ قدرتی گیس اور آڈی ای-گیس کے ساتھ ورژنز اس وقت زیر تکمیل ہیں۔ غیر معمولی طور پر موثر 1.6 ٹی ڈی آئی انجن کے ساتھ ایک ورژن 2012ء میں مارکیٹ میں جاری ہوگا؛ یہ صرف 3.8 لیٹر ڈیزل فی 100 کلومیٹر (61.90 امریکی ایم پی جی) خرچ کرتا ہے، جو 99 گ/کاربن ڈائی آکسائیڈ (159.33 گ/میل) کے برابر ہے۔
ملٹی میڈیا نیوز ریلیز ملاحظہ کرنے کے لیے کلک کیجیے:
http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/audi/53781/ [http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/audi/53781]
آڈی کی انتہائی کم وزن کی ٹیکنالوجی نے پرکشش تین دروازوں والی گاڑی کا گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں وزن کم کرنے میں مدد دی ہے، اب نئی اے3 گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 80کلو (176.37 پونڈز) کم وزن کی حامل ہے۔ گاڑی کا ڈھانچہ اسپورٹی اور پھرتیلے ڈرائیونگ انداز سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ انجن طاقتور اور ساتھ ساتھ انتہائی موثر ہیں، اندرونی حصہ متحرک انداز کا ماحول پیش کرتا ہے۔ ڈرائیور کے مددگار نظاموں اور تفریح میں نئی اے3 ٹیکنالوجیز کا پورٹ فولیو پیش کرتی ہے جو اس شعبے میں معیارات کی نئے سرے سے تعریف کرتا ہے۔
کار کا انداز نئی اے3 کے اسپورٹی کردار کو ظاہر کرتا ہے؛ یہ 4.24 میٹر (13.91 فٹ) لمبا تین دروازوں کا ماڈل سڑک پر پیش کرتی ہے۔ تیز کنارے دھاتی چادروں کی مڑی ہوئی سطحوں کے لیے حرکی طور پر بیرون خطوط ترتیب دیتے ہیں۔ مجموعی گاڑی کی لمبائی گزشتہ ماڈل کے عین مطابق رکھی گئی ہے، جبکہ پہیوں کی بنیاد کو 2.60 میٹر (8.53 فٹ) تک بڑھا دیا گیا ہے اور سی-پلرز کا زاویہ ایک کوپ کی طرح نیچا رکھا گیا تھا۔ آڈی کی روایتی طرز کی حامل واحد فریم کی ریڈی ایٹر جالی سامنے کے منظر پر غالب نظر آتی ہے۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.audi-mediaservices.com
آڈی اے جی
پروڈکٹ اینڈ ٹیکنالوجی کمیونی کیشنز
جوزف شلوسماخر
فون: +49-841-89-33869
فیکس: +49-841-89-90786
http://www.audi-mediaservices.com
وڈیو: http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/audi/53781
ذریعہ: آڈی اے جی