Breaking News

آئی ٹی جی اور این ٹی پی تعاون – ریڈیوآئسوٹوپ صنعت کے لیے رسد کی عالمی حفاظت میں سنگ میل

گارچنگ نزد میونخ، جرمنی، 8 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

جدید ریڈیو آئسوٹوپس میں ماہر آئی ٹی سی آئسوٹوپ ٹیکنالوجیز گارچنگ جی ایم بی ایچ (ITG) اپنے جوہری ری ایکٹر اور ٹیکنالوجی نیٹ ورک کو رسد کی عالمی حفاظت کی ضمانت کے لیے اپنی حکمت عملی کے مطابق بنانے کے لیے توسیع دیتا ہے۔

مئی 2012ء میں آئی ٹی جی – جو جرمنی میں واقع آئی ٹی ایم آئسوٹوپن ٹیکنالوجین میونخ اے جی (ITM) کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے – اور این ٹی پی ریڈیو آئسوٹوپس ایس او سی لمیٹڈ (NTP)  – جو ساؤتھ افریقن نیوکلیئر انرجی کارپوریشن (NECSA) کا ماتحت ادارہ ہے – نے ریڈیوآئسوٹوپس کے حوالے سے بھرپور تعاون پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ یہ تعاون افریقہ اور برازیل کے لیے اعلیٰ معیار کے ریڈیوآئسوٹوپس کی قابل بھروسہ رسد کو ممکن بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ پہلے قدم کے طور پر این ٹی پی اور آئی ٹی جی نے انوکھے آئسوٹوپ ITG Lu-177 این سی اے (نان کیریئر ایڈڈ) کی ٹیکنالوجی منتقلی پر رضامندی ظاہر کی ۔ مزید برآں آئی ٹی جی این ای سی ایس اے کے سفاری-1 نیوکلیئر ری ایکٹر کے ساتھ تعاون کے ذریعے پہلے سے مستحکم عالمی ری ایکٹر نیٹ ورک کو توسیع دے گا۔

لوٹیشیم-177 نیورونڈوکرائن رسولیوں کے علاج کے لیے جوہری طب میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اور آگے بڑھنے کی زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کر چکا ہے۔ دیگر پیداواری طریقوں کے مقابلے میں آئی ٹی جی Lu-177 این سی اے کا ہر ایٹم ریڈیوایکٹو ہے۔ اس کا نتیجہ ملتی جلتی مصنوعات کے مطابق کہیں زیادہ مخصوص سرگرمی کی صورت میں نکلتا ہے، یوں علاج زیادہ موثر ہوتے ہیں۔ طویل العمر آئسومر Lu-177m کے ساتھ ملنا برائے نام ہے۔ این ٹی پی نے پیداواری ٹیکنالوجی مزید بہتری کے لیے خرید رکھی ہے اور یوں افریقہ میں آئی ٹی جی مصنوعات کی خصوصی تقسیم کا شراکت دار ہوگا۔

سفاری-1 دنیا کے صرف پانچ ری ایکٹرزمیں سے ایک ہے، جو مل جل کر طبی شعبے کے لیے دنیا کا 98 فیصد ریڈیونیوکلائیڈز تیار کرتے ہیں۔ آئی ٹی ایم کے سی ای او اسٹیفن شوستر کہتے ہیں کہ “حالیہ کچھ عرصے میں سفاری-1 عالمی مارکیٹ میں ریڈیوفارماسیوٹیکلز (بذریعہ این ٹی پی) کے لیے رسد کو محفوظ بنانے میں اہم رہا ہے جب ری ایکٹرز نامعلوم مسائل کے باعث بند تھے۔ اس نے Lu-177 کی بنیاد پر علاج کے ساتھ کام کرنے والے اداروں کو ایک مضبوط اشارہ دیا کہ عالمی رسائی کی ضمانت دی جاتی ہے اور معاہدہ ہمارے پیداواری تجربے کی اہمیت کا ثبوت ہے۔”

آئی ٹی جی اگلی نسل کے آئسوٹوپ اور ٹیکنالوجی کی فراہمی میں ایک مستحکم ادارہ ہے۔ ادارہ انتہائی موثر ریڈیوآئسوٹوپس فراہم کرتا ہے، جیسا کہ آئی ٹی جی Lu-177 این سی ہے، آئی ٹی جی Ge-68/Ge-68 جنریٹر اور آئی ٹی جی W-188/Re-188 جنریٹر، اور ساتھ ساتھ متعلقہ ضرورت کے مطابق بنائے گئے آلات بھی۔ آئی ٹی جی معیار اور رسد دونوں میں بے مثال بھروسہ بندی فراہم کرنے کے لیے وقف ٹیم کے باعث مشہور ہے۔ آئی ٹی جی سیلز شراکت داروں اور اسٹریٹجک تعاون کا ایک قابل تکریم عالمی نیٹ ورک رکھتا ہے۔

این ٹی پی ریڈیوآئسوٹوپس کا معروف عالمی فراہم کنندہ تسلیم کیا گیا ہے۔ این ٹی پی ڈاؤن اسٹریم طبی آلات میں استعمال اور صنعت میں مختلف طریقہ کار کے لیے بھی ریڈیوآئسوٹوپ مصنوعات کی وسیع رینج بناتا ہے۔ انہوں نے 60 سے زائد ممالک میں اور صارفین کے لیے خدمات کے ذریعے مستقل ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

آئی ٹی جی اور این ٹی پی کا اتحاد اپنی بین الاقوامی مسابقت کی صلاحیت کو مزید بہتر کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اپنے صارفین کے لیے قابل بھروسہ اور پرکشش شراکت دار کی حیثیت سے پوزیشن کو مستحکم کرے گا۔

مزید معلومات اور سرمایہ کار سوالات کے لیے رابطہ کریں:

آئی ٹی جی آئسوٹوپ ٹیکنالوجیز گارچنگ جی ایم بی ایچ، ڈاکٹر رچرڈ ہینکل مان، مینیجنگ ڈائریکٹر، +49-89-289-13946، Richard.Henkelmann@itg-garching.de

ذریعہ: آئی ٹی جی آئسوٹوپ ٹیکنالوجیز گارچنگ جی ایم بی ایچ

Check Also

چائنا کے درآمد شدہ دھلے ہوئے پر اور نیچے کی پہلی کھیپ، کسٹم کلیئرنس نگرانی میں اصلاحات کے لئے پائلٹ سامان، گوانگژی میں کامیابی سے کسٹمز کلیئر ہوگئے۔

گویگانگ، چین، 11 اپریل، 2024 /شنہوا-ایشیا نیٹ /– گویگانگ میں جیالو فیدر پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *